میرا نام عبدالرحمان ہے میں انٹر پری انجنیئرنگ کا طالب علم ہوں
شکارپور میں رہتا ہوں جو سندھ میں ہے
نبیل — مارچ 19، 2006 5:56 صبح
السلام علیکم عبدالرحمان اور خوش آمدید۔
رضوان — مارچ 19، 2006 6:11 صبح
خوش آمدید بھلی کری آیا
اداء عبدالرحمان آتے جاتے رہیں اور اپنے خیالات کا اظہار کریں
آتے ہی آپ نے انتہائی عمدہ اردو لکھی ہے۔ آپکو لکھنے میں کوئی دشواری تو نہیں ہوئی؟
خوش آمدید عبدالرحمن امید ہے کہ آپ محفل پر خوب انجوائے کریں گے شاہ جی یہ فرذوق ہر جگہ غلطیاں کرنے کا ماہر ہے
شعیب صفدر — مارچ 19، 2006 7:13 شام
جی آیا نوں!
شمشاد — مارچ 19، 2006 8:02 شام
خوش آمدید، جی آیاں نوں، جم جم آؤ امید ہے مستقل مزاجی سے آتے رہیں گے بس یہ بتا دیں کہ شکارپور کا نام شکارپور کیوں ہے؟ باقی تفصیلی انٹرویو تو آپ کا ڈاکٹر صاحب کریں گے۔
افتخار راجہ — مارچ 19، 2006 10:03 شام
خوش آمدید عبدالرحمان صاحب
امید ہے کہ آپ آتے رہیں گے۔ شمشاد بھائی میںنے سوچا ہے کہ انٹرویو اس بندے کا کیا جائے جو کم سے کم سو پوسٹ کرچکا ہو۔ کیوں کہ سو پوسٹس کا مطلب ہے کہ بندہ مستقل مزاج ہے۔
شمشاد — مارچ 19، 2006 11:00 شام
بات تو آپ کی بالکل بجا ہے لیکن کیا ہے کے کوئی چھوٹا موٹا انٹرویو کر لیں تاکہ نیا بندہ ذرا رواں ہو جائے۔ اور وہ جو آپ کا سوالنامہ ہے 18 سوالوں والا وہ واقعی 100 پوسٹس کے بعد ہی صحیح رہے گا۔
عبدالرحمان — مارچ 20، 2006 1:33 شام
شکارپور کا نام شکارپور اسلئے ہے یہاں ایک شکارگاھ تھی جہاں اب یہ شہر آباد ہے
فرزوق اگر آپ مجھ سے بڑے ہے تو میں آپ کو چھوڑ دیتا ہوں کیوں کے شیخ سعدی نے فرمایا ہے کہ
بزرگی بہ عقل بود نہ بہ سال
اگر آپ مجھ سے چھوٹے ہیں تو میں پھر بھی آپ کو چھوڑتا ہوں
اگر آپ میرے ہم عمر ہیں تو پھر
خوب گذرے گی جب مل بیٹھیں گے دیوانے دو ویسے میری عمر 17 سال ہے آب آپ بھی ذرا اپنا تعارف کرادیجئے
فرذوق احمد — مارچ 20، 2006 1:42 شام
ارے عبدالرحمان بھائی تعارف تو میں اپنا کروا چکا ہوں ،،اور عمر میری بھی 17 سال ہی ہے
محمد شمیل قریشی — مارچ 20، 2006 1:50 شام
عبدالرحمن صاحب ، آپ کو اس اردو کی محفل میں خوش آمدید ۔
محب علوی — مارچ 20، 2006 3:06 شام
خوش آمدید عبدالرحمان اور مجھے امید ہے کہ اچھا وقت گزرے گا آپ کا محفل پر
زیک — اپریل 5، 2006 3:14 شام
یہ عبد الرحمان کے تعارف کے ساتھ آپ لوگ کیا کر رہے ہیں؟
محمد شمیل قریشی — اپریل 5، 2006 3:56 شام
میں بھی یہ ڈور پڑھتے ہوئے یہی سوچ رہا تھا ۔
شمشاد — اپریل 5، 2006 5:55 شام
زکریا نے کہا:
یہ عبد الرحمان کے تعارف کے ساتھ آپ لوگ کیا کر رہے ہیں؟