محفل کو سلام

آصف جاوید — نومبر 13، 2005 10:35 شام
میں نے آج ہی محفل جائین کی ہے اور اس وقت صرف اہلِ محفل کو سلام کرنا چاہتا ہوں۔ امید ہے کہ یہاں بہت کچھ دیکھنے سننے کو ملےگا۔
اہلیان محفل کی اردو دانی مبارک ہو۔
نبیل — نومبر 13، 2005 10:42 شام
آصف جاوید، السلام علیکم اور خوش آمدید۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ اس محفل میں ایک خوشگوار اضافہ ثابت ہوں گے۔ آپ اپنے بارے میں کچھ بتانا پسند کریں گے؟ آپ کہاں سے تعلق رکھتے ہیں، کس تعلیمی قابلیت کے حامل ہیں اور آجکل کیا مصروفیت ہے، وغیرہ وغیرہ۔ اگر چاہیں تو ڈاکٹر افتخار راجہ ایک تفصیلی انٹرویو کرلیتے ہیں آپ کا۔ :p
شارق مستقیم — نومبر 14، 2005 6:02 صبح
مفصل
آصف آپ کو بہت بہت خوش آمدید۔ آپ سے درخواست ہے کہ اپنا مفصل تعارف ضرور کرائیے۔
افتخار راجہ — نومبر 14، 2005 11:58 صبح
خوش آمدید
آصف صاحب کو محفل میں خوش آمدید
آپ میرے دوستوں میں سے ایک ہے اور میں نے ہیں انکو محفل پر مدعو کیا تھا۔ صحافت کے پیشے سے متعلق ہیں اور بہت ہی سوشل ورکر قسم کے بندے۔
مزید انکا انٹرویو لیا جائے گا جب تھوڑے گرم ہونگے تو۔
آمید ہے کہ آپ ہماری اس محفل پر ایک بہترین اضافہ ثابت ہونگے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84-%DA%A9%D9%88-%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85.573/