محفلین کو سلام

حمید — اکتوبر 9، 2012 8:49 صبح
مومن خان مومن میں اور مجھ میں کچھ چیزیں مشترک ہیں - پیشہ طب، شوق شاعری اور جمال پرستی، پھر دونوں خان بھی ہیں- :)
Muhammad Qader Ali — اکتوبر 9، 2012 8:55 صبح
محفل والوں کی طرف سے وعلیکم السلام
مجھے آپکے مراسلے ڈبو کی شکل کے نظرآرہے ہیں
کوشش کیجیے ڈبو سے باہر آنے کی۔:)
اھلا و سہلا
مجھے تو نہیں پتہ میں بھی نوزائیدہ ہوں محفل میں کسی پرانے کھلاڑی سے پوچھ لیجئے کہ ڈبے کیسے ختم ہوں
حمید — اکتوبر 9، 2012 9:00 صبح
اوھو سر منڈاتے ہی ڈبے پڑے- ویسے ایکسپلورر پر کام نہیں بن رہا تھا- کروم پر یہ لکھا ہے- ویسے اگر یہ اب بھی ڈبے ہیں تو بتا دیں ;) مگر کیسے آپ تو پڑھ نہیں پا رہے ہوں گے-لا حول-
نیلم — اکتوبر 9، 2012 9:00 صبح
وعلکیم اسلام
خوش آمدید:)
حمید — اکتوبر 9، 2012 9:00 صبح
اب ڈبا تھا؟:)
حمید — اکتوبر 9، 2012 9:02 صبح
نیلم شکریہ ویسے آپ کو ڈبے نظر نہیں آئے توقادر علی صاحب کو مقامی علماء سے رجوع کرنا چاہیے-
حسیب نذیر گِل — اکتوبر 9، 2012 9:04 صبح
خوش آمدید حمید صاحب۔کافی دلچسپ انسان لگتے ہیں آپ:welcome:
حمید — اکتوبر 9، 2012 9:10 صبح
شکریہ جناب- آپ بہت بندہ نواز معلوم ہوتے ہیں- من ترا حاجی بگویم----------:cool:
حسیب نذیر گِل — اکتوبر 9، 2012 9:36 صبح
شکریہ جناب- آپ بہت بندہ نواز معلوم ہوتے ہیں- من ترا حاجی بگویم----------:cool:
شکریہ جناب۔ہم کہاں کے بندہ نواز؟
ویسے یہ بندہ نواز کا مطلب کیا ہوتا:rolleyes:
من ترا حاجی بگویم۔۔۔۔۔یہ فقرا کئی بار سن رکھا ہے لیکن یقین مانیے ترجمے کا ابھی تک پتہ نہیں چلا:eek:
شمشاد — اکتوبر 9، 2012 9:45 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید۔
طبابت میں کہاں تک رسائی ہے؟
حمید — اکتوبر 9، 2012 9:55 صبح
شکریہ شمشاد بھیا- پرانے زمانے میں طبیب ساتھ والے کمرے میں بیٹھی پردہ دار خواتین کی نبض نہیں بلکہ کلای سے باندھے دوپٹے کو چھو کر مریض کی حالت بتا دیتے تھے---بس آپ سمجھ لیں ہم اس سے ذرا کم رومانوی ماحول میں کام کرتے ہیں-
عمر سیف — اکتوبر 9، 2012 10:00 صبح
خوش آمدید ۔۔
حمید — اکتوبر 9، 2012 10:02 صبح
حسیب صاحب آپ نے بندہ پروری سے انکار پہلے کیا اور پھر پوچھا کہ یہ ہے کیا:) کو ئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا-
حمید — اکتوبر 9، 2012 10:06 صبح
بہت شکریہ ضبط جی- ماشا ء اللہ بہت پیارے بچے ہیں انابیہ اور آیان-
حسیب نذیر گِل — اکتوبر 9، 2012 10:08 صبح
حسیب صاحب آپ نے بندہ پروری سے انکار پہلے کیا اور پھر پوچھا کہ یہ ہے کیا:) کو ئیبتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا-
دیکھا صاحب کتنی نادانی جھلک رہی ہے ہمارے مراسلے میں اب خود حساب لگا لیں:p
آپ بس بندہ نواز کا بتا دیں
نیرنگ خیال — اکتوبر 9، 2012 10:08 صبح
پہلے تو ذرا خوش آمدید جناب :welcome:
اور اب دوبارہ خوش آمدید :p
حمید — اکتوبر 9، 2012 10:12 صبح
شکریہ نیرنگ خیال-
حسیب صاحب- "بندہ پرور" اس شعر کے الٹ کام کرتا ہے-
"پالتے ہیں نہ پوستے ہیں ہمیں
پانی پی پی کے کوستے ہیں ہمیں"
اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو آپ بندہ پرور ٹحہرے-
حمید — اکتوبر 9، 2012 10:16 صبح
ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود و ایاز
نہ کوئی بندہ رہا اور نہ هي کوئی حسیب نزیر گل
چلیں اب تو علامہ نے بھی فرما دیا-
حسیب نذیر گِل — اکتوبر 9، 2012 10:22 صبح
ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود و ایاز
نہ کوئی بندہ رہا اور نہ هي کوئی حسیب نزیر گل
چلیں اب تو علامہ نے بھی فرما دیا-
تھوڑی سی تبدیلی کر لیجئیے
ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے حمید و حسیب
نہ کوئی بندہ رہا نہ ہی نیرنگ خیال
نایاب — اکتوبر 9، 2012 10:26 صبح
محترم حمید صاحب اردو محفل میں دلی خوش آمدید
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84%DB%8C%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85.55229/