محمد اجمل خان

محمد اجمل خان — مئی 16، 2017 8:39 صبح
اللہ کا یہ بندہ اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی محبت میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی باتوں کو اللہ کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق سیکھنا‘ سمجھنا‘ عمل کرنا اور اللہ کے بندوں تک پہچانا چاہتا ہے۔
اللہ کے اس بندے کو’ محمد اجمل خانکہتے ہیں لیکن آپ شارٹ کٹ میں صرف ’ اجمل ‘ پکار سکتے ہیں کیونکہ کراچی میں لوگ اسی نام سے پکارتے ہیں۔
یہ بندہ سڑکیں ڈیزائن کرتا ہے
اور
کوشش کرتا ہے کہ سڑکیں شارٹ کٹ اور سیدھی ہوں
لیکن
کہیں خم بھی دے دیتا ہے تو کہیں چوراہے بنا دیتا ہے تاکہ لوگ سوچیں کہ جانا کدھر ہے:
جو مومن بندے ہیں وہ صراط مستقیم کی طرف جانے کی سعی کرتے ہیں
اور
اللہ کے اس بندے کی سعی بھی یہی ہے‘ جس کیلئے دین کا علم ضروری ہے
لیکن
اس بندے کی دینی تعلیم واجبی سی ہے
اور
اردوتو کسی درس گاہ میں پڑھا ہی نہیں لیکن بچپن سے ہی اردو سےشغف ہے۔
اور
اِسی شغف نے ’شغف ‘ کی ہی تخلص سے بچپن میں شاعری کی طرف مائل کیا لیکن ناکام رہا۔
اور
اب پچپن کے قریب میں آکر قریب چار سال پہلے کچھ لکھنے کا شوق پیدا ہوا۔
جو کچھ لکھا پہلے القلم (www.alqlm.org) کی نذر کیا جو کہ ضائع ہو گیا کیونکہ 2015 میں القلم کے عتاب میں آنےکے بعد القلم انتظامیہ نے میری تحاریر کو retrieve نہیں کیا۔
پھر
مختلف فورم کا رخ کیا
اور
یونہی چلتے چلتے
logo.png
تک آپہنچا ہے۔
نہ جانے یہ سفرکیسا رہے گا؟
انتہا — مئی 16، 2017 8:42 صبح
اچھے سفر کی امید لیے،
خوش آمدید اجمل صاحب!
محمد تابش صدیقی — مئی 16، 2017 8:42 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید.
امید ہے کہ سفر اچھا گزرے گا. :)
محمد عدنان اکبری نقیبی — مئی 16، 2017 8:44 صبح
ماشاءاللہ اجمل بھائی
اردو محفل میں خوش آمدید
سید عمران — مئی 16، 2017 9:00 صبح
خوش آمدید اجمل۔۔۔
یہاں اللہ کے کئی بندے ملیں گے جو صراط مستقیم دکھائیں گے۔۔۔
کئی ایسے بھی ملیں گے جو اسپیڈ بریکر کا کام دیں گے۔۔۔
چوراہے کی طرح ادھر ادھر بھٹکانے والے بھی ہوں گے۔۔۔
کچھ یو ٹرن بھی بنائیں گے۔۔۔
اور کچھ نہیں تو سڑک کو خم دینے کو کوشش تو ضرور کریں گے۔۔۔
سلامتی کی دعائیں!!!
اے خان — مئی 16، 2017 9:07 صبح
خوش آمدید محترم ☺
فہد اشرف — مئی 16، 2017 9:07 صبح
خوش آمدید
محمد وارث — مئی 16، 2017 9:30 صبح
خوش آمدید اجمل خان صاحب!
زیک — مئی 16، 2017 11:52 صبح
خوش آمدید اجمل
ڈاکٹرعامر شہزاد — مئی 16، 2017 11:58 صبح
خوش آمدید محترم ۔ اللہ سے دُعا ہے کہ آپ کا یہ سفر بہت اچھا ، خیر و برکت اور سلامتی والا ہو ۔ آمین
حماد علی — مئی 16، 2017 8:06 شام
خوش آمدید!!!
گلزیب انجم — مئی 18، 2017 7:53 شام
______ امید بہار رکھ
خوش آمدید محترم
محمدظہیر — جون 2، 2017 8:57 شام
محفل میں خوش آمدید اجمل صاحب
گلزار خان — ستمبر 2، 2017 2:24 شام
اردو محفل میں خوش آمدید​

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AC%D9%85%D9%84-%D8%AE%D8%A7%D9%86.96476/