محمد مشرف

m.mushrraf — دسمبر 26، 2008 4:50 شام
السلام عليكم و رحمة الله و بركاته
(یہ لیجئے میں نے نیا دھاگہ بنا دیا)
محمد مشرف نام ہے اسلام آباد کا رہائشی ہوں, آئی - ٹی کے میدان میں بی - ایس کی سند کا حامل ہوں، بطور آزاد کمپیوٹر پروگرامر (Free Lancer ) کام کرتا ہوں۔
اس کے علاوہ شام کے وقت وفاق المدارس العربية کا منظور شدہ نصاب تعلیم "درس نظامی" بھی پڑھ رہا ہوں۔
اردو ادب، علم المنطق اور فلسفہ سے لگاؤ تھا یا ہے مگر فلسفہ سے دل اچاٹ ہو گیا ہے اور علم المنطق شامل نصاب ہے اس لئے اس شوق کی تسکین کسی نہ کسی درجہ میں ہو جاتی ہے البتہ اردو ادب سے دوری ہو گئی ہے لیکن شوق ابھی بھی برقرار ہے تاہم ان دنوں مفكر الاسلام الشيخ على ابو الحسن الندوي - تغمده الله برحمته - کی
تصانیف کسی حد تک سیرابی کا باعث بن جاتی ہیں اور اسلامیات کا موضوع بھی اس ضمن میں آ جاتا ہے۔
کچھ عرصہ پہلے ناول "راجہ گدھ" اور مجموعہ افسانہ "سامان وجود" ذھن پہ سوار تھا لیکن اب احساس ہو گیا ہے کہ وحی کا علم ہی ان گتھیوں کو سلجھا سکتا ہے۔
جب سے عربی کی تعلیم شروع کی ہے علوم عربیۃ ذھن میں سمائے ہوئے ہیں اور آجکل تگ و دو کا محور وہی ہیں۔
اس فورم سے نتھی ہونی کی وجہ اردو ہے۔
امید ہے کہ یہاں خوب گذرے گی۔
زین — دسمبر 26، 2008 5:44 شام
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ
محفل میں‌خوش آمدید
امید ہے اچھا وقت گزرے گا اور آپ سے سیکھنے کو ہہت کچھ ملے گا۔
شکریہ
دوست — دسمبر 26، 2008 5:54 شام
جی آیاں نوں
نایاب — دسمبر 26، 2008 6:14 شام
السلام علیکم
محترم جناب محمد مشرف جی

انشااللہ آپ کا محفل پر اچھا وقت گزرے گا
اور ہمیں آپ سے سیکھنے کو ہہت کچھ ملے گا۔
سدا خوش رہیں ۔ آمین
نایاب​
شمشاد — دسمبر 26، 2008 7:37 شام
خوش آمدید مشرف صاحب۔ امید ہے اردو محفل پر آپ کا وقت بہت اچھا گزرے گا۔
حسن علوی — دسمبر 26، 2008 7:43 شام
اردو محفل میں خوش آمدید مشرف صاحب
بلال — دسمبر 26، 2008 8:33 شام
اردو محفل پر خوش آمدید۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔۔۔
اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
محمد وارث — دسمبر 27، 2008 4:38 صبح
اردو محفل پر خوش آمدید مشرف صاحب!
طالوت — دسمبر 27، 2008 5:56 صبح
خوش آمدید محمد مشرف ،
آپ تو جو کچھ سیکھیں گے یہاں سے سو سیکھیں گے ہی ، آپ سے بھی بہت کچھ سیکھا جائے گا (انشاءاللہ)
وسلام
عبدالمجید — دسمبر 27، 2008 6:04 صبح
خوش آمدید محمد مشرف یقینا آپکا وقت محفل پر بہت اچھا گذرے گا
الف عین — دسمبر 27، 2008 6:57 شام
خوش آمدید مشرف۔۔ شاید پہلے بھی خوش آمدید کہہ چکا ہوں۔ پھر سہی۔۔
زیک — دسمبر 28، 2008 4:00 صبح
خوش‌آمدید مشرف۔
m.mushrraf — دسمبر 28، 2008 6:15 شام
سب احباب کا اجتماعی طور پر شکریہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D9%85%D8%B4%D8%B1%D9%81.17699/