مرزا اسداللہ خاں غالب

مہر حاید — مئی 27، 2017 6:02 صبح
ہے بس کہ ہر اک ان کے اشارے میں نشاں اور
کرتے ہیں مَحبّت تو گزرتا ہے گماں اور
یا رب وہ نہ سمجھے ہیں نہ سمجھیں گے مری بات
دے اور دل ان کو، جو نہ دے مجھ کو زباں اور
ابرو سے ہے کیا اس نگہِ ناز کو پیوند
ہے تیر مقرّر مگر اس کی ہے کماں اور
تم شہر میں ہو تو ہمیں کیا غم، جب اٹھیں گے
لے آئیں گے بازار سے جا کر دل و جاں اور
ہر چند سُبُک دست ہوئے بت شکنی میں
ہم ہیں، تو ابھی راہ میں ہیں سنگِ گراں اور
ہے خونِ جگر جوش میں دل کھول کے روتا
ہوتے جو کئی دیدۂ خوں بانہ فشاں اور
مرتا ہوں اس آواز پہ ہر چند سر اڑ جائے
جلاّد کو لیکن وہ کہے جائیں کہ 'ہاں اور'
لوگوں کو ہے خورشیدِ جہاں تاب کا دھوکا
ہر روز دکھاتا ہوں میں اک داغِ نہاں اور
لیتا۔ نہ اگر دل تمھیں دیتا، کوئی دم چین
کرتا جو نہ مرتا، کوئی دن آہ و فغاں اور
پاتے نہیں جب راہ تو چڑھ جاتے ہیں نالے
رُکتی ہے مری طبع تو ہوتی ہے رواں اور
ہیں اور بھی دنیا میں سخنور بہت اچھّے
کہتے ہیں کہ غالبؔ کا ہے اندازِ بیاں اور
فرقان احمد — مئی 27، 2017 6:09 صبح
مہر حاید التماس ہے کہ اس لڑی میں اپنا تعارف پیش فرمائیں، شکریہ! خوش آمدید، بہرصورت! :)
مہر حاید — مئی 27، 2017 6:24 صبح
دراصل میں یہاں نئی ہوں اس لیے اسے بھی فیسبک کی طرح سمجھ لیا اور تعارف کی لڑی میں مرزا غالب کا کلام پوسٹ کردیا،
تعارف
مہر حاید میرا قلمی نام ہے، اور میں نے تعلیم مکمل کی ہوئی ہے، کتابیں پڑھنا بچپن سے پسند ہیں ، اور تھوڑی بہت شاعری اپنی ڈائری کی حد تک لکھی، صوفیت اور روحانیت اور فلسفا پسند ہیں۔
ارم اسرار — مئی 27، 2017 2:59 شام
خوش آمدید مہر حاید
حماد علی — مئی 29، 2017 7:18 شام
خوش آمدید!
محمد وارث — مئی 31، 2017 4:20 صبح
دراصل میں یہاں نئی ہوں اس لیے اسے بھی فیسبک کی طرح سمجھ لیا اور تعارف کی لڑی میں مرزا غالب کا کلام پوسٹ کردیا،
تعارف
مہر حاید میرا قلمی نام ہے، اور میں نے تعلیم مکمل کی ہوئی ہے، کتابیں پڑھنا بچپن سے پسند ہیں ، اور تھوڑی بہت شاعری اپنی ڈائری کی حد تک لکھی، صوفیت اور روحانیت اور فلسفا پسند ہیں۔
خوش آمدید محترمہ!
محمدظہیر — جون 2، 2017 3:23 شام
مہر حاید میرا قلمی نام ہے، اور میں نے تعلیم مکمل کی ہوئی ہے، کتابیں پڑھنا بچپن سے پسند ہیں ، اور تھوڑی بہت شاعری اپنی ڈائری کی حد تک لکھی، صوفیت اور روحانیت اور فلسفا پسند ہیں۔
محفل میں خوش آمدید :)
حاید کے معنی کیا ہیں؟:)
محمد تابش صدیقی — جون 2، 2017 3:26 شام
اردو محفل میں خوش آمدید
محمد عدنان اکبری نقیبی — جون 3، 2017 6:29 صبح
خوش آمدید
سید عمران — جون 3، 2017 6:56 صبح
دراصل میں یہاں نئی ہوں اس لیے اسے بھی فیسبک کی طرح سمجھ لیا اور تعارف کی لڑی میں مرزا غالب کا کلام پوسٹ کردیا،
تعارف
مہر حاید میرا قلمی نام ہے، اور میں نے تعلیم مکمل کی ہوئی ہے، کتابیں پڑھنا بچپن سے پسند ہیں ، اور تھوڑی بہت شاعری اپنی ڈائری کی حد تک لکھی، صوفیت اور روحانیت اور فلسفا پسند ہیں۔
تعارف لڑی میں غالب کا نام دیکھا تو۔۔۔
موجووہ دور کے تناظر میں یہ سمجھے کہ۔۔۔
غالب نہ ہوا بھٹو ہوگیا۔۔۔
جو آج بھی زندہ ہے۔۔۔
یا جتنا مارو گے اتنا نکلے گا وغیرہ!!!
مہر حاید — جون 3، 2017 10:32 صبح
محفل میں خوش آمدید :)
حاید کے معنی کیا ہیں؟:)
اس کے معنی ہیں " پھاڑ یا حرکت"
محمدظہیر — جون 3، 2017 11:27 صبح
اس کے معنی ہیں " پھاڑ یا حرکت"
پھاڑ یا پہاڑ کہنا چاہتی ہیں؟
نور وجدان — جون 3، 2017 11:28 صبح
خوش آمدید !
علی چشتی — جون 3، 2017 12:17 شام
خوش آمدید مہر حاید ۔۔
مہر حاید — جون 3، 2017 1:01 شام
پھاڑ یا پہاڑ کہنا چاہتی ہیں؟
سندھی ہوں اردو سلیس کی حد تک پڑھی ہے لکھنے میں مہارت کم ہے
محمدظہیر — جون 3، 2017 1:24 شام
سندھی ہوں اردو سلیس کی حد تک پڑھی ہے لکھنے میں مہارت کم ہے
جی۔ محفل پر آکر لکھتے رہا کیجیے آجائے مہارت :)
لاریب مرزا — جون 3، 2017 1:32 شام
اردو محفل میں خوش آمدید :)
زیک — جون 4، 2017 11:16 شام
خوش آمدید مہر
گلزار خان — ستمبر 2، 2017 2:23 شام
اردو محفل میں خوش آمدید​

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%B1%D8%B2%D8%A7-%D8%A7%D8%B3%D8%AF%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%D8%AE%D8%A7%DA%BA-%D8%BA%D8%A7%D9%84%D8%A8.96786/