:::مسٹر گرزلی:::

مسٹر گرزلی — جون 4، 2008 1:57 شام
السلام علیکم پیارے فورم کے پیارے ممبران!!!!!
ماوراء — جون 4، 2008 2:07 شام
وعلیکم السلام مسٹر گرزلی۔:)
محفل میں خوش آمدید۔ اپنا کچھ تعارف تو کروائیں۔
عبدالمجید — جون 4، 2008 2:13 شام
خوش آمدید بھائی جان ہمیں تعارف کا انتظار رہے گا
مسٹر گرزلی — جون 4، 2008 3:12 شام
تعارف کچھ خاص نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔گوجرانوالہ میں رہائش ہے۔۔۔۔۔۔۔تعلیم تین چار میل ہے۔۔۔۔۔۔۔پہلے گیارہ سال کی عمر میں حفظ مکمل کیا۔۔۔۔اس کے بعدایک سال تجوید پڑھی۔۔۔پھر درس نظامی میں داخلہ لیا اور اب چھٹا سال ہے۔کل سات سال کا کورس ہے۔۔۔۔۔پچھلے سال یعنی درس نظامی کے پانچویں سال ، دوستوں کہنے پر میٹر ک کے امتحان میں شریک ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔عمر کا اندازہ تو ہو گیا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔خطاطی اور مطالعہ کتب کا شوق ہے۔۔۔۔۔۔۔باقی کچھ خاص نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاں ایک بات! میں اس فورم پر ایک جگہ پوسٹ کرنا چاہتا تھا لیکن وہاں 25 مراسلوں کی شرط عائدکی گئی ہے،اس کی کیا وجہ ہے؟؟؟؟؟
مسٹر گرزلی — جون 4، 2008 3:13 شام
عبد المجید اور ماوراء! خوش آمدید کہنے کا شکریہ۔
بلال — جون 4، 2008 3:17 شام
اردو محفل پر خوش آمدید۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا اچھا وقت گزرے گا۔۔۔ 25 پوسٹ کی پابندی اس لئے ہے کہ آپ پہلے محفل کو دیکھیں سمجھیں کچھ گپ شپ کریں تاکہ آپ کو اندازہ ہو جائے کہ محفل کا ماحول کیسا ہے اتنے میں آپ کی 25 پوسٹ بھی ہو جائیں گی اور پھر آپ جہاں چاہیں پوسٹ کر سکتے ہیں۔۔۔
آپ کا تعلق گوجرانوالہ شہر سے ہے یا ساتھ کسی چھوٹے شہر سے۔۔۔؟؟؟؟
سیدہ شگفتہ — جون 4، 2008 3:20 شام
السلام علیکم
خوش آمدید !
سیدہ شگفتہ — جون 4، 2008 3:25 شام
تعارف کچھ خاص نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔گوجرانوالہ میں رہائش ہے۔۔۔۔۔۔۔تعلیم تین چار میل ہے۔۔۔۔۔۔۔پہلے گیارہ سال کی عمر میں حفظ مکمل کیا۔۔۔۔اس کے بعدایک سال تجوید پڑھی۔۔۔پھر درس نظامی میں داخلہ لیا اور اب چھٹا سال ہے۔کل سات سال کا کورس ہے۔۔۔۔۔پچھلے سال یعنی درس نظامی کے پانچویں سال ، دوستوں کہنے پر میٹر ک کے امتحان میں شریک ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔عمر کا اندازہ تو ہو گیا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔خطاطی اور مطالعہ کتب کا شوق ہے۔۔۔۔۔۔۔باقی کچھ خاص نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاں ایک بات! میں اس فورم پر ایک جگہ پوسٹ کرنا چاہتا تھا لیکن وہاں 25 مراسلوں کی شرط عائدکی گئی ہے،اس کی کیا وجہ ہے؟؟؟؟؟

ایک سال بہت طویل عرصہ ہے تجوید کے لیے ! ایسا کیوں ؟
جو کتب اب تک آپ کے مطالعہ میں رہی ہیں ان کے بارے میں بتائیں کچھ مختصر ۔ اب تک کون سے مصنفین کو پڑھ چکے ہیں ؟
سیدہ شگفتہ — جون 4، 2008 3:27 شام
اگر چاہیں تو اپنی خطاطی بھی کچھ شیئر کیجیے یہاں ۔
زیک — جون 4، 2008 3:28 شام
خوش‌آمدید گرزلی۔
پپو — جون 4، 2008 3:38 شام
میں پپو مسٹر گزرلی خوش آمدید اردو محفل پر امید ہے اچھا ساتھ رہے گا
محسن حجازی — جون 4، 2008 4:07 شام
مسٹر درگزر لی!
ہم بھی پپو اوہ ہمارا مطلب ہے کہ ہم محسن حجازی ہیں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ وہ ہم یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ ویسے ہم بھی دیکھنے میں کافی پپو ہیں بشرطیکہ ناظر کی آنکھیں بند ہوں۔:grin:
فرخ منظور — جون 4، 2008 4:14 شام
بہت خوش آمدید مسٹر گرزلی -
مسٹر گرزلی — جون 4، 2008 4:24 شام
اردو محفل پر خوش آمدید۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا اچھا وقت گزرے گا۔۔۔ 25 پوسٹ کی پابندی اس لئے ہے کہ آپ پہلے محفل کو دیکھیں سمجھیں کچھ گپ شپ کریں تاکہ آپ کو اندازہ ہو جائے کہ محفل کا ماحول کیسا ہے اتنے میں آپ کی 25 پوسٹ بھی ہو جائیں گی اور پھر آپ جہاں چاہیں پوسٹ کر سکتے ہیں۔۔۔
آپ کا تعلق گوجرانوالہ شہر سے ہے یا ساتھ کسی چھوٹے شہر سے۔۔۔؟؟؟؟

ایم بلال! میرا تعلق گوجرانوالہ شہر سے ہے،گوندلانوالہ اڈے کے قریب ہی رہائش ہے۔
مسٹر گرزلی — جون 4، 2008 4:31 شام
ایک سال بہت طویل عرصہ ہے تجوید کے لیے ! ایسا کیوں ؟
جو کتب اب تک آپ کے مطالعہ میں رہی ہیں ان کے بارے میں بتائیں کچھ مختصر ۔ اب تک کون سے مصنفین کو پڑھ چکے ہیں ؟

ایک سال طویل عرصہ ہے :confused:
میں نہیں سمجھتا کہ ایک سال طویل عرصہ ہے،ویسے عام طور پر جو تجوید پڑھائی جاتی ہے اس کا تعلق روایت حفص سے ہے جو کہ سات قراتوں میں سے ایک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر کوئی مکمل پڑھتا ہے تو اس کے لیے اسے آٹھ سال کا عرصہ درکار ہے جس میں ان قراتوں کے قواعد وغیرہ کے متعلق بتایا جاتا ہے امہات الکتب سے۔
باقی مطالعہ صرف نثر تک ہی محدودہے،اس میں میں نے شفیق الرحمن،مشتاق احمد یوسفی اور ابن صفی کی تمام کتابیں پڑھی ہیں ۔ اس کے علاوہ مشفق خواجہ کے کالموں کے پانچوں مجموعے،ابن انشاء کی چند کتابیں ڈاکٹر وزیر آغا کے انشائیے وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔دینی کتب اس کے علاوہ ہیں جن کی لمبی فہرست ہے۔۔۔۔۔۔
مسٹر گرزلی — جون 4، 2008 4:34 شام
آپ سب حضرات کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔باقی محسن بھائی آپ ہمیں کھلی آنکھوں سے بھی پپو ہی دکھتے ہیں کیوں کہ آپ کا کوٹ کافی خوبصورت ہے باقی کچھ نظر نہیں آتا۔۔۔۔معذرت! ممکن ہے ہمارے دیکھنے میں ہی کمزوری ہو۔:rolleyes:
مسٹر گرزلی — جون 4، 2008 4:35 شام
ارے یہ کیا ہماری 11 تحریریں ہوچکی ہیں۔۔۔۔شاید اب یہ بارہویں ہے۔۔۔۔
سیدہ شگفتہ — جون 4، 2008 4:48 شام
ایک سال طویل عرصہ ہے :confused:
میں نہیں سمجھتا کہ ایک سال طویل عرصہ ہے،ویسے عام طور پر جو تجوید پڑھائی جاتی ہے اس کا تعلق روایت حفص سے ہے جو کہ سات قراتوں میں سے ایک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر کوئی مکمل پڑھتا ہے تو اس کے لیے اسے آٹھ سال کا عرصہ درکار ہے جس میں ان قراتوں کے قواعد وغیرہ کے متعلق بتایا جاتا ہے امہات الکتب سے۔
باقی مطالعہ صرف نثر تک ہی محدودہے،اس میں میں نے شفیق الرحمن،مشتاق احمد یوسفی اور ابن صفی کی تمام کتابیں پڑھی ہیں ۔ اس کے علاوہ مشفق خواجہ کے کالموں کے پانچوں مجموعے،ابن انشاء کی چند کتابیں ڈاکٹر وزیر آغا کے انشائیے وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔دینی کتب اس کے علاوہ ہیں جن کی لمبی فہرست ہے۔۔۔۔۔۔

کچھ مزید تفصیل اگر بتا سکیں ۔
سیدہ شگفتہ — جون 4، 2008 4:51 شام
باقی مطالعہ صرف نثر تک ہی محدودہے،اس میں میں نے شفیق الرحمن،مشتاق احمد یوسفی اور ابن صفی کی تمام کتابیں پڑھی ہیں ۔ اس کے علاوہ مشفق خواجہ کے کالموں کے پانچوں مجموعے،ابن انشاء کی چند کتابیں ڈاکٹر وزیر آغا کے انشائیے وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔دینی کتب اس کے علاوہ ہیں جن کی لمبی فہرست ہے۔۔۔۔۔۔

کیا آپ کے پاس یہ کتب ذاتی طور پر بھی موجود ہیں بالخصوص مشفق خواجہ ؟
مسٹر گرزلی — جون 4، 2008 4:59 شام
ہر سال ایک قرات شروع کی جاتی ہے،جس کے مطابق مکمل قران پڑھا جاتا ہے،پھر ائیندہ سال بھی ایسا ہی کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔اور ایسے ہی سات یا آٹھ سال مکمل ہوجاتے ہیں۔۔۔۔۔اگر اپ کے ذہن میں کوئی خاص بات ہے تو بیان کیجئے۔۔
صفحات: 1 2 3 4

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%B3%D9%B9%D8%B1-%DA%AF%D8%B1%D8%B2%D9%84%DB%8C.12803/