مظہر مظہری

مظہرمظہری — دسمبر 31، 2020 4:46 صبح
میرا تعارف۔۔۔ مظہر مظہری
میرا تعلق آزاد کشمیر سے ہے ، مگر دیارِ فرنگ میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ ویلز میں کافی عرصہ قیام کے بعد عروس البلاد لندن کو اپنا مستقل ٹھکانہ بنا رکھا ہے۔ اردو ادب اسکول کالج یونیورسٹی کی سطح تک پڑھنے کو ملا اور خوب پڑھا، مگر ابھی کچھ لکھنا چاہا تو معلوم ہوا ہنوز دلی دور است۔ سوچا اس فورم کو جوائن کر لیتے ہیں کچھ سیکھنے کو ملتا رہے گا۔ ایف سی کالج کے ایک پرانے استاد انیس اکرام فطرت کا ایک شعر اکثر یاد آتا ہے، پوری غزل نہیں مل رہی تھی ۔ شائد یہاں کوئی رہنمائی فرما دے۔
شمشاد — دسمبر 31، 2020 5:14 صبح
Welcome.jpg
شمشاد — دسمبر 31، 2020 5:16 صبح
آپ کا تعارف پڑھ کر اچھا لگا۔
آپ نے اپنے پرانے استاد کو جو شعر آپ کو یاد آتا رہتا ہے، وہ نہیں لکھا، اگر لکھ دیتے، تو شاید کوئی رکن پوری غزل ڈھونڈ دیتا۔
مگر ابھی کچھ لکھنا چاہا تو معلوم ہوا ہنوز دلی دور است۔
فکر نہ کریں، یہاں پر آپ کو تسلی بخش رہنمائی ملے گی۔
محمد وارث — دسمبر 31، 2020 5:24 صبح
خوش آمدید مظہر صاحب۔
مظہرمظہری — دسمبر 31، 2020 2:21 شام
میں ایک چراغ لے کر کدھر کدھر جاؤں
سارا شہر ہے دیوانہ روشنی کے لیے
(انیس اکرام فطرت لاہور) کیا یہ ان کا ہی شعر ہے ؟ اور پوری غزل کسی سے مل سکتی ہے؟
محمد خلیل الرحمٰن — جنوری 1، 2021 2:04 صبح
اُردو محفل فورم میں خوش آمدید جناب
محمد تابش صدیقی — جنوری 1، 2021 5:19 صبح
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اردو محفل فورم پر خوش آمدید
مظہرمظہری — جنوری 1، 2021 7:17 صبح
خوش آمدید کہنے والے تمام احباب کا شکریہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%B8%DB%81%D8%B1-%D9%85%D8%B8%DB%81%D8%B1%DB%8C.114564/