لیجیئے فاروقی صاحب یہاں آیئے اور اپنا تعارف دیجیئے کہ یہ محفل بھی جان سکے کچھ آپ کے بارے میں۔ بہت شکریہ
میرا نام ،عطا الرحمان فاروقی ہے پیار سے فاروقی کہتے ہیں. . .کبھی کبھی غصے میں بھی کہہ جاتے ہیں. .دوستی بہت پسند ہے. . پر دوست نہیں(ارے بھائی مذاق کیا ہے)
تعلیم بس ایویں سی ہے. .پر پڑھنا بہت پسند ہے... سوائے درسی کتابوں کے.

شعر و شاعری پسند ہے.اس لیے پڑھتا ہوں اور کبھی کبھی غصے میں آکر خود بھی کچھ نا کچھ "گھڑتا" ہوں
کھانے میں 'جوتے 'پسند ہیں. . .لیکن فوم کے
فارغ وقت میں کتابیں پڑھتا ہوںاور جب فارغ نہیں ہوتا تو اور بھی زیادہ پڑھتا ہوں. . .تاکہ جلدی سے فارغ ہو جاوں. .
کمپیوٹر دوڑانا پسند کرتا ہوں اور سائیکل چلانابھی
ننجا کا کھلاڑی ہوں. . . ویل کک بڑی اچھی "ٹھکاتا" ہوں اسلیے کہہ رہا تھا کہ ذرا ہٹ کے ملیے گا.
میرے خیال سےکافی ہے. . یا 'چائے' ہے
اگلا تعار فی حصہ صفہ نمبر 8 پر ملاحظہ فرمائیں