ارشد رشید — مئی 17، 2023 5:07 صبح
بس تعارف میرا یہی ہے کہ اردو زبان و ادب کا پرستا ر ہوں - پاکستان سے تعلق ہے مگر اب عرصہ دراز سے امریکہ میں مقیم ہوں اور اردو ادب کی شمع روشن رکھنے میں اپنا حصہ ڈالتا ہوں -
سید عاطف علی — مئی 17، 2023 7:00 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید ۔ قادری صاحب ۔
اپنے مشاغل اور مزاج پر کچھ اور روشنی ڈالنا پسند فرمائیں گے ؟
جاسمن — مئی 17، 2023 9:18 صبح
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
خوش آمدید۔
ماشاءاللہ پہلی لڑی کھول لی ہے آپ نے۔

زیک — مئی 17، 2023 1:06 شام
خوش آمدید اے آر!
یعنی کتنے عرصے سے؟
یعنی آپ ہمارے ہم وطن ہوئے۔ کس ریاست میں ہیں؟
اردو ادب کی شمع روشن رکھنے میں اپنا حصہ ڈالتا ہوں -
ایک اور شاعر؟
ارشد رشید — مئی 17، 2023 4:33 شام
اردو محفل میں خوش آمدید ۔ قادری صاحب ۔
اپنے مشاغل اور مزاج پر کچھ اور روشنی ڈالنا پسند فرمائیں گے ؟
حضرت بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی - رہنے دیں
ارشد رشید — مئی 17، 2023 4:33 شام
خوش آمدید اے آر!
یعنی کتنے عرصے سے؟
یعنی آپ ہمارے ہم وطن ہوئے۔ کس ریاست میں ہیں؟
ایک اور شاعر؟

ارشد رشید — مئی 17، 2023 4:34 شام
صریر — مئی 17، 2023 4:47 شام
محفل میں خوش آمدید سر!!💐💐
سید عاطف علی — مئی 17، 2023 4:49 شام
حضرت بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی - رہنے دیں
ادب والوں کا تو کام ہی بات کو دور تلک لے جانا ہوتا ہے بھائی !
ارشد رشید — مئی 17، 2023 5:41 شام
ادب والوں کا تو کام ہی بات کو دور تلک لے جانا ہوتا ہے بھائی !
ضرور ہوتا ہے مگر ادب کی بات کو اپنی ذات کی بات کو نہیں

محمد ریحان قریشی — مئی 17، 2023 6:50 شام
خوش آمدید. امریکی شہری ہیں آپ؟
محمد احسن سمیع راحلؔ — مئی 17، 2023 7:02 شام
بس تعارف میرا یہی ہے کہ اردو زبان و ادب کا پرستا ر ہوں - پاکستان سے تعلق ہے مگر اب عرصہ دراز سے امریکہ میں مقیم ہوں اور اردو ادب کی شمع روشن رکھنے میں اپنا حصہ ڈالتا ہوں -
خوش آمدید ... اپنے حصے کے موم کے نظائر عنایت فرمائیے گا.
ارشد رشید — مئی 17، 2023 9:19 شام
خوش آمدید ... اپنے حصے کے موم کے نظائر عنایت فرمائیے گا.
جناب یہ نظائر کیا ہوتا ہے - نظارہ کی جمع تو نظارات ہے -
ارشد رشید — مئی 17، 2023 9:20 شام
خوش آمدید. امریکی شہری ہیں آپ؟
جی جناب -
سید عاطف علی — مئی 17، 2023 10:23 شام
ضرور ہوتا ہے مگر ادب کی بات کو اپنی ذات کی بات کو نہیں
آپ نے اپنی ذات کو ادب سے مستثنی کر رکھا ہے۔ ؟
ارشد رشید — مئی 17، 2023 11:06 شام
آپ نے اپنی ذات کو ادب سے مستثنی کر رکھا ہے۔ ؟
بڑا بے ادب ہوں سزا چاہتا ہوں

محمد وارث — مئی 18، 2023 6:47 صبح
خوش آمدید قادری صاحب!
محمد عبدالرؤوف — مئی 18، 2023 8:05 صبح
خوش آمدید قادری صاحب۔
جناب یہ نظائر کیا ہوتا ہے - نظارہ کی جمع تو نظارات ہے -
نظائر غالباً "نظیر" کی جمع ہو گی۔ 🙂
محمداحمد — مئی 18، 2023 8:12 صبح
خوش آمدید اے آر قادری صاحب!
اُمید ہے کہ محفل اور اہلِ محفل آپ کو پسند آئیں گے۔

محمد احسن سمیع راحلؔ — مئی 18، 2023 9:42 صبح
جناب یہ نظائر کیا ہوتا ہے - نظارہ کی جمع تو نظارات ہے -
نظائر نظیر کی جمع ہے غالباً
جس کی شاید اب ضرورت نہیں