من آنم

محمد سرور — نومبر 15، 2012 4:41 شام
نام محمد سرور ہے۔آبائی علاقہ جہانیہ منڈی ہے۔آج کل پیغام ٹی وی کے ساتھ لاہور میں بطور ریسرچر منسلک ہوں۔ اردو اور فارسی ادب کے ساتھ پیدائشی لگاؤ ہے۔باقی تعارف ساتھ ساتھ چلتا رہے گا۔
الف نظامی — نومبر 15، 2012 4:47 شام
اردو محفل پہ خوش آمدید محمد سرور
نیلم — نومبر 15، 2012 4:54 شام
خوش آمدید
نایاب — نومبر 15، 2012 5:54 شام
محترم محمد سرور صاحب
محفل اردو پر دلی خوش آمدید
آپ کا مختصر تعارف اچھا لگا ۔
محترم@حسان خان بھائی اور
محترم مہدی نقوی حجاز بھائی سے فارسی محفل خوب جمے گی ان شاءاللہ
یہ " جہانیہ منڈی " ملتان کے قریب و جوار میں ہے کیا ۔ ؟
قیصرانی — نومبر 15، 2012 5:57 شام
محفل پر خوش آمدید
مہدی نقوی حجاز — نومبر 15، 2012 6:19 شام
خوش آمدید محترم ہم بھی کچھ نہ ہونے کے ساتھ ساتھ محفلین کی چشم خراشی اپنی فارسیت سے ہی کرتے ہیں امید ہے آپ ساتھ ساتھ رہیں گے
محمد وارث — نومبر 16، 2012 5:41 صبح
خوش آمدید محمد سرور صاحب
شمشاد — نومبر 16، 2012 10:11 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید۔
آتے رہیے گا۔
محمد سرور — نومبر 16، 2012 1:54 شام
محترم محمد سرور صاحب
محفل اردو پر دلی خوش آمدید
آپ کا مختصر تعارف اچھا لگا ۔
محترم@حسان خان بھائی اور
محترم مہدی نقوی حجاز بھائی سے فارسی محفل خوب جمے گی ان شاءاللہ
یہ " جہانیہ منڈی " ملتان کے قریب و جوار میں ہے کیا ۔ ؟
جی بالکل،ملتان سے کم وبیش نصف گھنٹے کی مسافت پر ہے۔
اور خیر مقدم کہنے پر سراپا سپاس ہوں
محمد سرور — نومبر 16، 2012 2:02 شام
خوش آمدید محمد سرور صاحب
شکریہ وارث بھائی!آپ اور آپ کے بلاگ سے تو ایک عرصے سے جان پہچان ہے۔گویا خواجہ سعدی کے الفاظ میں کہہ سکتا ہوں کہ
اے غائب از نظر کہ شدی ہمنشین دل
می گویمت دعا وثنا می فرستمت
نایاب — نومبر 16، 2012 2:03 شام
جی بالکل،ملتان سے کم وبیش نصف گھنٹے کی مسافت پر ہے۔
اور خیر مقدم کہنے پر سراپا سپاس ہوں
محترم بھائی یہ " ریسرچر " سے مراد " تحقیق و تفتیش" کا شعبہ ہے کیا ۔ ؟
آپ پیغام ٹی وی کے لیئے کسی شعبے میں " ریسرچ کرتے ہیں ۔ ؟
عائشہ عزیز — نومبر 16، 2012 2:03 شام
خوش آمدید بھیا!
قیصرانی — نومبر 16، 2012 2:04 شام
شکریہ وارث بھائی!آپ اور آپ کے بلاگ سے تو ایک عرصے سے جان پہچان ہے۔گویا خواجہ سعدی کے الفاظ میں کہہ سکتا ہوں کہ
اے غائب از نظر کہ شدی ہمنشین دل
می گویمت دعا وثنا می فرستمت
لیں جی اس دھاگے سے اجازت مجھے۔ اتنے فارسی دان جہاں مل بیٹھیں گے وہاں تو کچھ بھی سمجھ نہیں آنے کا :(
محمد سرور — نومبر 16، 2012 2:04 شام
اردو محفل میں خوش آمدید۔
آتے رہیے گا۔
انشاءاللہ
عاطف بٹ — نومبر 16، 2012 2:05 شام
سرور صاحب، محفل میں بہت خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ کا وقت یہاں بہت اچھا گزرے گا اور آپ کو بہت کچھ سیکھنے سکھانے کا موقع بھی ملے گا۔
ویسے میں اگلے ایک دو روز میں پیغام ٹی وی چکر لگانے کا ارادہ رکھتا ہوں، امید ہے آپ سے ملاقات ہوگی وہاں انشاءاللہ۔
قیصرانی — نومبر 16، 2012 2:08 شام
ابھی تک فروٹ چاٹ کی ریڑھی نہیں پہنچی؟
انیس الرحمن — نومبر 16، 2012 2:17 شام
جی سر ابھی لگاتا ہوں۔۔۔:notworthy:
انیس الرحمن — نومبر 16، 2012 2:19 شام
NQMrf.png

نوٹ: انار کو آم کی پوسٹ دی گئی ہے۔ اسے آم ہی سمجھا جائے۔۔۔ :D
مہدی نقوی حجاز — نومبر 16، 2012 2:20 شام
NQMrf.png

نوٹ: انار کو آم کی پوسٹ دی گئی ہے۔ اسے آم ہی سمجھا جائے۔۔۔ :D
ہم اسی طرظِ بیاں ہی سے تو رسوا نہ ہوئے؟؟!!
انیس الرحمن — نومبر 16، 2012 2:24 شام
ہم اسی طرظِ بیاں ہی سے تو رسوا نہ ہوئے؟؟!!
میاں یہ تو شعر ہوگیا۔۔
آم کی پوسٹ مل گئی انار کو حجازؔ
ہم اسی طرزِ بیاں ہی سے تو رسوا نہ ہوئے؟؟
مبارک ہو آپ کو بہت بہت۔۔:laugh:
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D9%86-%D8%A2%D9%86%D9%85.56365/