میرا تعارف' میری پہچان

میمٓ-ب — جنوری 13، 2019 6:27 صبح
سب محفلین کی خدمت میں سلام پیش کرتا ہوں۔ میرا نام منیب ہے میرا تعلق شہر اقبال یعنی سیالکوٹ سے ہے۔ میں اس فورم پر نیا ہوں۔ دراصل اردو کا ذوق وشوق ہی مجھے یہاں لے آیا ہے۔ یوں تو انسان کا بطورطالب علم، کا دور کبھی ختم نہیں ہوتا لیکن میرا یوں سمجھیے ابھی شروع بھی نہیں ہوا۔ بہرحال میں ایک سٹوڈنٹ ہوں اور ابھی ایف ایس سی کی ہے۔میری عمر ١٩ سال ہے۔ اپنے ہم عصروں کی نسبت مجھے اردو نہ صرف پسند ہے بلکہ میرا پسندیدہ مضمون بھی ہے۔ میں جب بھی اپنی پسند کا اظہار کسی سے کرتا ہوں تو سب کا منفی ردِ عمل ہی آتا ہے۔ اکثریت کے مطابق اردو کو صرف بول چال تک محدود رکھنا چاہیے یہ اب "پرانے لوگوں" کی زبان ہے جس کا ماڈرن دور میں کوئی حصہ ہی نہیں۔ اس بات سے نہ صرف میں اختلاف کرتا ہوں بلکہ ایسا سوچنے والوں سے بھی دور رہتا ہوں حال ہی میں میں نے اپنے پرانے دوست سے قطع تعلق کردیا ہے جو مجھے اردو پر طنز کرتا تھا اور انگریزی کو ہی ماڈرن دنیا کی واحد کارآمد زبان سمجھتا تھا۔ میں انگریزی لے خلاف نہیں ہوں بلکہ میں سمجھتا ہوں وہ سیکھنا بھی ضروری ہے کم از کم پاکستان جیسی سوسائٹی میں لیکن اس کو نہ سیکھنے والا کسی طور پر "پینڈو" نہیں ہوتا۔ اردو میری ذبان ہی نہیں میری پہچان بھی ہے۔ اس پر مجھے گمان نہیں کامل یقین ہے۔ یہ سب بتانے کا مقصد صرف اردو سے میری محبت اور عقیدت ہے۔ امید ہے آپ میرے لکھے ہوئے اشعار کی اصلاح بھی کریں گے اور اپنی قیمتی رائے بھی دیں گے۔
شکریہ
خالد محمود چوہدری — جنوری 13، 2019 6:35 صبح
محفل میں خوش آمدید
فلسفی — جنوری 13، 2019 6:37 صبح

جس مسئلے کی طرف آپ نے نشاندہی کی میری نظر میں اس کی بنیادی وجہ احساس کمتری ہے۔ ہم لوگ انگریزی زبان سے اس قدر متاثر ہو چکے ہیں کہ فقط انگریزی زبان بولنے والے کو صاحب علم تصور کرتے ہیں اور اردو یا مادری زبان جو پنجابی، پشتو، سندھی کچھ بھی ہوسکتی ہے بولنے والے کو کم علم سمجھتے ہیں۔ حالانکہ میری نظر میں زبان پر عبور حاصل ہونے کا علم سے کوئی تعلق نہیں۔ زبان ایک ذریعہ تو ہوسکتا ہے لیکن حقیقی علم نہیں۔
دورِ جدید کے تقاضوں کے پیش نظر انگریزی زبان کی افادیت سے انکار نہیں اور اس کو زبان کے طور پر استعمال کرنا کوئی بری بات نہیں۔ لیکن جب اس زبان کو علم کا درجہ دے دیا جائے تو پھر معاملہ بگڑ جاتا ہے۔ خیر آپ کو ایسا کچھ اس فورم پر ان شاءاللہ نظر نہیں آئے گا۔ یہاں کسی بھی قسم کی تنگ نظری سے بچتے ہوئے ہر زبان کا احترم آپ کو ملے گا۔
میمٓ-ب — جنوری 13، 2019 6:48 صبح

جی بھائی میری بھی یہی رائے ہے کہ کوئی بھی ذبان آپ کو ترقی کا پروانہ نہیں دے سکتی۔ یہ انسان کی محنت پر منحصر ہے۔ اور کوئی انسان اگر کسی ذبان کو پسند کرتا ہے یا اس سے لگاؤ رکھتا ہے وہ اس کا ذاتی معاملہ ہے۔ لوگوں کو سب کا ٹھیکیدار بننا چھوڑ دینا چاہیے۔۔
جی میں جانتا ہوں کہ اس فورم پر ایسا کچھ نہیں میں اس فورم پر تین ماہ سے آرہا ہوں آپ سب کی تحریریں پڑھتا ہوں۔ کبھی تو پسند آنے پر تبصرہ بھی کرنا چاہتا تھا لیکن کبھی اکاؤنٹ نہیں بنایا دراصل میں تھوڑا introvert ہوں۔ امید ہے یہاں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
م حمزہ — جنوری 13، 2019 7:29 صبح
اردومحفل میں آپ کو خوش آمدید!
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 13، 2019 8:54 صبح
خوش آمدید بھائی ۔
میمٓ-ب — جنوری 13، 2019 9:05 صبح
اردومحفل میں آپ کو خوش آمدید!
بہت شکریہ بھائی
شکریہ بھائی
سید عاطف علی — جنوری 13، 2019 9:11 صبح
اردومحفل میں خوش آمدید!
عرفان سعید — جنوری 13، 2019 9:26 صبح
اردو محفل میں ِخوش آمدید منیب صاحب!
اے خان — جنوری 13، 2019 10:16 صبح
خوش آمدید محترم
میمٓ-ب — جنوری 13، 2019 4:15 شام
اردومحفل میں خوش آمدید!
شکریہ بھائی
اردو محفل میں ِخوش آمدید منیب صاحب!
شکریہ جناب عرفان صاحب
شکریہ آپ کا۔
ہادیہ — جنوری 13، 2019 4:19 شام
اردو محفل میں خوش آمدید:)
میمٓ-ب — جنوری 13، 2019 4:20 شام
شکریہ۔
محمد تابش صدیقی — جنوری 13، 2019 4:27 شام
و علیکم السلام
اردو محفل پر خوش آمدید
فہد اشرف — جنوری 13، 2019 4:42 شام
خوش آمدید
محمد وارث — جنوری 14، 2019 3:32 صبح
خوش آمدید منیب صاحب۔
محمد حسن شہزادہ — جنوری 14، 2019 4:23 صبح
خوش آمدید
جی آیاں نوں
سید عمران — جنوری 14، 2019 5:26 صبح
خوش آمدید!!!
سید عمران — جنوری 14، 2019 5:27 صبح
حال ہی میں میں نے اپنے پرانے دوست سے قطع تعلق کردیا ہے جو مجھے اردو پر طنز کرتا تھا اور انگریزی کو ہی ماڈرن دنیا کی واحد کارآمد زبان سمجھتا تھا۔
محض اس وجہ سے قطع تعلق کرنا صحیح نہیں!!!
عبید انصاری — جنوری 14، 2019 5:37 صبح
خوش آمدید :)
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81-%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%D9%BE%DB%81%DA%86%D8%A7%D9%86.105041/