میرا تعارف

وجاہت حسین — اگست 13، 2018 6:33 صبح
السلام علیکم۔
میرا نام وجاہت حسین بھٹہ ہے۔ میرا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ لیکن بچپن سے ہی مسقط عمان میں مقیم ہوں۔ دینی و دنیاوی ہر قسم کے علوم سے محبت ہے اور کوشش رہتی ہے کہ زندگی علم کی طلب میں ہی گزاروں۔
پیشے کے اعتبار سے انجینئر ہوں اور ساتھ ماسٹرز بھی کر رہا ہوں جو اپنے اختتام کے قریب ہے۔ ابھی ایک تحقیقی مقالے پر کام چل رہا ہے۔
اللہ کے فضل و کرم سے قرآن و حدیث سے شغف ہے۔ دینی تعلیم والدِ محترم نے گھر پر دی ہے جو خود حضرت محدث ہزاروی رحمت اللہ علیہ کے شاگرد ہیں۔
کلاسیکی موسیقی سے خاص لگاؤ ہے۔ چند ایک ساز بجانے کی تعلیم بھی حاصل کر رکھی ہے۔
موسیقی کے باعث شاعری سے لگاؤ ہے۔ ٹوٹے پھوٹے شعر کہنے کی کوشش کرتا ہوں اور حافظؔ تخلص رکھتا ہوں۔ کچھ عرصے سے مسقط کے نام ور ادیب جناب مروت احمد صاحب کی شاگردی میں ہوں۔
اسی شاعری کی جستجو مجھے محفل تک کھینچ لائی۔ یہاں پر شاعری سے متعلق بہت نادر معلومات اور نہایت فائدہ مند مضامین ملے۔ خاص طور پر جناب محمد وارث ، جناب الف عین ، اور جناب مزمل شیخ بسمل کی تحاریر سے بہت استفادہ کیا ہے اور ابھی کر رہا ہوں۔
محفل میں ایک طالب علم کی حیثیت سے شرکت کی ہے۔ اس محفل کو سجانے پر آپ سب کا مشکور ہوں۔
محمد تابش صدیقی — اگست 13، 2018 6:38 صبح
و علیکم السلام
اردو محفل پر خوش آمدید
محمد عدنان اکبری نقیبی — اگست 13، 2018 6:40 صبح
و علیکم السلام ،
اردو محفل پر خوش آمدید وجاہت بھائی ۔
وجاہت حسین — اگست 13، 2018 6:53 صبح
و علیکم السلام
اردو محفل پر خوش آمدید
بہت شکریہ جناب
وجاہت حسین — اگست 13، 2018 6:54 صبح
و علیکم السلام ،
اردو محفل پر خوش آمدید وجاہت بھائی ۔
شکریہ جناب.
حمیرا عدنان — اگست 13، 2018 7:06 صبح
وعلیکم السلام
خوش آمدید وجاہت حسین صاحب
اردو محفل فورم میں خوش آمدید امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا،
آپ نے نام کے ساتھ بھٹہ لکھا ہے ، کہیں آپ بھٹی تو نہیں لکھنا چاہ رہے تھے؟
وجاہت حسین — اگست 13، 2018 7:12 صبح
وعلیکم السلام
خوش آمدید وجاہت حسین صاحب
اردو محفل فورم میں خوش آمدید امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا،
آپ نے نام کے ساتھ بھٹہ لکھا ہے ، کہیں آپ بھٹی تو نہیں لکھنا چاہ رہے تھے؟
بہت نوازش.
نہیں. میری ذات بُھٹہ ہی ہے بھٹی نہیں.
م حمزہ — اگست 13، 2018 8:08 صبح
اردو محفل پر خوش آمدید ، وجاہت حسین صاحب!
عرفان سعید — اگست 13، 2018 8:25 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید
مریم افتخار — اگست 13، 2018 8:30 صبح
خوش آمدید!
امید ہے آپ ہماری اردو محفل میں ایک بہت اچھا اضافہ ثابت ہوں گے! :)
وجاہت حسین — اگست 13، 2018 8:46 صبح
اردو محفل پر خوش آمدید ، وجاہت حسین صاحب!
بہت شکریہ جناب۔
وجاہت حسین — اگست 13، 2018 8:58 صبح
خوش آمدید!
امید ہے آپ ہماری اردو محفل میں ایک بہت اچھا اضافہ ثابت ہوں گے! :)

بہت شکریہ۔
وجاہت حسین — اگست 13، 2018 8:59 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید
بہت شکریہ جناب۔
شکیب — اگست 13، 2018 9:08 صبح
خوش آمدید وجاہت صاحب...
وجاہت حسین — اگست 13، 2018 9:24 صبح
خوش آمدید وجاہت صاحب...
بہت نوازش جناب۔
زیک — اگست 13، 2018 12:00 شام
خوش آمدید وجاہت
کس قسم کے انجینیر ہیں؟
وجاہت حسین — اگست 13، 2018 12:21 شام
خوش آمدید وجاہت
شکریہ سر
کس قسم کے انجینیر ہیں؟
میں سول انجینئر ہوں. ابھی Structural Engineering میں ماسٹر کر رہا ہوں.
سید عاطف علی — اگست 13، 2018 12:41 شام
محفل میں خوش آمدید۔
وجاہت حسین — اگست 13، 2018 1:23 شام
محفل میں خوش آمدید۔
بہت شکریہ
اے خان — اگست 13، 2018 1:25 شام
خوش آمدید محترم
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.102767/