سرفراز احمد — ستمبر 10، 2019 3:22 صبح
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
میرا نام: سرفراز احمد
سکونت: کلکتہ‘ مغربی بنگال‘ انڈیا
جائے پیدائش: کلکتہ
تعلیمی لیاقت: بی ۔ کام‘ کلکتہ یونیورسٹی سے
پسندیدہ کھیل: کرکٹ‘ فٹ بال
کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کو پسند کرتا ہوں (پسندیدہ کھلاڑیاں سعید انور‘ وقار یونس‘ انضمام الحق‘ محمد عامر‘ شعیب اختر‘ وسیم اکرم)
مشغلہ: انٹرنیٹ پر جدید ٹیکنالوجی کی معلومات حاصل کرنا‘ نئے سافٹ وئیرس کو آزمانا
اردو سے متعلق سافٹ وئیر کی چھان بین کرنا۔
سوشل میڈیا میں سب سے زیادہ ٹیلی گرام پسند ہے (خصوصی طور پر اس کے فیچرس اور مختلف کار آمد بوٹس نے ٹیلی گرام کا رسیا بنا دیا)
پیشہ: گرافکس ڈیزائننگ۔ حجامہ کے ذریعہ لوگوں کا علاج‘ ویب ڈیزائننگ کا بھی کچھ تجربہ ہے۔
نیک‘ شریف اور سنجیدہ، اسلامی مزاج کا حامل ہوں۔ ہم مزاج افراد کو دوست بنانا پسند کرتا ہوں۔ چھوٹے بچے مجھے بہت پسند ہیں۔ ان کے ساتھ وقت گزارنا اور کھیلنا پسند کرتا ہوں۔
زیک — ستمبر 10، 2019 3:30 صبح
خوش آمدید کہنے لگا تھا کہ دیکھا آپ محفل پر نو سالوں سے ہیں
فلک شیر — ستمبر 10، 2019 4:44 صبح
خوش آمدید سرفراز احمد صاحب
فلک شیر — ستمبر 10، 2019 4:46 صبح
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
میرا نام: سرفراز احمد
سکونت: کلکتہ‘ مغربی بنگال‘ انڈیا
جائے پیدائش: کلکتہ
تعلیمی لیاقت: بی ۔ کام‘ کلکتہ یونیورسٹی سے
پسندیدہ کھیل: کرکٹ‘ فٹ بال
کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کو پسند کرتا ہوں (پسندیدہ کھلاڑیاں سعید انور‘ وقار یونس‘ انضمام الحق‘ محمد عامر‘ شعیب اختر‘ وسیم اکرم)
مشغلہ: انٹرنیٹ پر جدید ٹیکنالوجی کی معلومات حاصل کرنا‘ نئے سافٹ وئیرس کو آزمانا
اردو سے متعلق سافٹ وئیر کی چھان بین کرنا۔
سوشل میڈیا میں سب سے زیادہ ٹیلی گرام پسند ہے (خصوصی طور پر اس کے فیچرس اور مختلف کار آمد بوٹس نے ٹیلی گرام کا رسیا بنا دیا)
پیشہ: گرافکس ڈیزائننگ۔ حجامہ کے ذریعہ لوگوں کا علاج‘ ویب ڈیزائننگ کا بھی کچھ تجربہ ہے۔
نیک‘ شریف اور سنجیدہ، اسلامی مزاج کا حامل ہوں۔ ہم مزاج افراد کو دوست بنانا پسند کرتا ہوں۔ چھوٹے بچے مجھے بہت پسند ہیں۔ ان کے ساتھ وقت گزارنا اور کھیلنا پسند کرتا ہوں۔
اردو سکول کالج میں بھی پڑھاتے ہیں آپ کے ہاں؟
محمد تابش صدیقی — ستمبر 10، 2019 4:56 صبح
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ
اردو محفل میں خوش آمدید
محمد اسامہ علی — ستمبر 10، 2019 5:03 صبح
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ
خوش آمدید سرفراز احمد صاحب
سید عاطف علی — ستمبر 10، 2019 5:37 صبح
خوش آمدید سرفراز احمد صاحب ۔
خوش آمدید کہنے لگا تھا کہ دیکھا آپ محفل پر نو سالوں سے ہیں
اب تعارف کے بعد محفل میں آپ کے مراسلوں کی رفتار بڑھنے کی امید رکھیں گے۔ تین سال میں ایک مراسلہ تو کم ہی ہے۔
محمد تابش صدیقی — ستمبر 10، 2019 6:07 صبح
خوش آمدید سرفراز احمد صاحب ۔
اب تعارف کے بعد محفل میں آپ کے مراسلوں کی رفتار بڑھنے کی امید رکھیں گے۔ تین سال میں ایک مراسلہ تو کم ہی ہے۔
تینوں مراسلے اس نئی زندگی کے ہی ہیں۔

سید عاطف علی — ستمبر 10، 2019 6:28 صبح
تینوں مراسلے اس نئی زندگی کے ہی ہیں۔
تو پھر یوں کہا جائے کہ نئی زندگی خوش آمدید۔
خواہ اوسط تو پھر بھی وہی رہے۔

محمد وارث — ستمبر 11، 2019 6:32 صبح
خوش آمدید سرفراز صاحب۔
بافقیہ — ستمبر 11، 2019 6:43 صبح
مرحبا۔ خوش آمدید۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — ستمبر 11، 2019 7:12 صبح
و علیکم السلام ،
اردو محفل میں خوش آمدید سرفراز بھائی ۔
سرفراز احمد — ستمبر 11، 2019 5:43 شام
آپ تمام حضرات کی محبت کا بہت شکریہ
سرفراز احمد — ستمبر 11، 2019 5:45 شام
خوش آمدید کہنے لگا تھا کہ دیکھا آپ محفل پر نو سالوں سے ہیں
جی نو سال سے تو ہوں لیکن یہ سالِ نو ہے۔

بہت کم اس فورم میں آیا کرتا تھا۔ اور اس وقت اس فورم کا استعمال اچھی طرح سے نہیں جانتا تھا۔
سرفراز احمد — ستمبر 11، 2019 5:48 شام
اردو سکول کالج میں بھی پڑھاتے ہیں آپ کے ہاں؟
جی جی،،، عام طور پر پاکستانی حضرات یہی سمجھتے ہیں کہ بھارت میں اردو پڑھنے اور بولنے والے کم ہیں۔ کئی بار وٹس ایپ یا فیس بک پر پاکستانی لوگوں سے چیٹ کے دوران بھی یہی سوال مجھ سے کیا گیا۔
یہاں اردو میڈیم اسکولوں میں مدارس اور جامعہ وغیرہ میں اردو پڑھائی جاتی ہے۔ یہاں زبان اردو کے شعرا و ادبا بھی پائے جاتے ہیں۔
سرفراز احمد — ستمبر 11، 2019 5:50 شام
خوش آمدید سرفراز احمد صاحب ۔
اب تعارف کے بعد محفل میں آپ کے مراسلوں کی رفتار بڑھنے کی امید رکھیں گے۔ تین سال میں ایک مراسلہ تو کم ہی ہے۔
ان شاء اللہ ضرور مراسلے لکھوں گا۔