نجمہ — مئی 19، 2013 8:40 صبح
السلام علیکم
میرانام نجمہ ہے۔ میں ایک مکمل طور پہ گھریلو خاتون ہوں۔
مجھے اچھے کھانے پکانے کا بہت شوق ہے کمپیوٹرمیں ٹائپنگ کرتے ہوئے میری جان جاتی ہے۔
میری کل کائنات میرے بچے ہیں۔ ایک اور خاص بات امجد میانداد میرے ہَبی ہیں۔ انکے کہنے پر ہی محفل جوائن کی ہے۔
مزید باتیں آپ کے سوال جواب کے بعد ۔
سیدہ شگفتہ — مئی 19، 2013 8:41 صبح
السلام علیکم
اردو محفل فورم میں خوش آمدید!
عائشہ عزیز — مئی 19، 2013 8:42 صبح
وعلیکم السلام اپیا
خوش آمدید آپ کو محفل میں دیکھ کر اچھا لگا

تھینک یو امجد بھیا

مہ جبین — مئی 19، 2013 8:50 صبح
وعلیکم السلام
نجمہ بہنا
محفل میں تہہِ دل سے خوش آمدید
امید ہے کہ آپ سے اچھا دوستانہ رہے گا انشاءاللہ
ٹائپنگ سے شروع میں الجھن ہوگی لیکن جب عادت ہوجائے گی تو پھر اچھا لگے گا
امجد میانداد — مئی 19، 2013 8:51 صبح
وعلیکم السلام اپیا
خوش آمدید آپ کو محفل میں دیکھ کر اچھا لگا

تھینک یو امجد بھیا
یوں سمجھو کہ ایک معرکہ سر کر لیا میں نے۔
ابھی لگی ہیں وہ آپ ہی کی بات کا جواب "
ٹائپ " کرنے
عائشہ عزیز — مئی 19، 2013 8:53 صبح
یوں سمجھو کہ ایک معرکہ سر کر لیا میں نے۔
ابھی لگی ہیں وہ آپ ہی کی بات کا جواب "ٹائپ " کرنے
کوئی بات نہیں بھیا
یہ کوئی مشکل نہیں جلد ہی آ جائے گا

نجمہ — مئی 19، 2013 8:54 صبح
وعلیکم السلام اپیا
خوش آمدید آپ کو محفل میں دیکھ کر اچھا لگا

تھینک یو امجد بھیا
شکریہ عائشہ ۔ واہ اتنی محنت اور مشکل سے میں آؤں اور شکریہ امجد بھیا
عائشہ عزیز — مئی 19، 2013 8:56 صبح
شکریہ عائشہ ۔ واہ اتنی محنت اور مشکل سے میں آؤں اور شکریہ امجد بھیا
ہی ہی ہی
بھیا نے آپ کو قائل کیا
اور آپ آئیں۔ بہت شکریہ اپیا آپ کا بھی

سیدہ شگفتہ — مئی 19، 2013 8:57 صبح
السلام علیکم
میرانام نجمہ ہے۔ میں ایک مکمل طور پہ گھریلو خاتون ہوں۔
مجھے اچھے کھانے پکانے کا بہت شوق ہے کمپیوٹرمیں ٹائپنگ کرتے ہوئے میری جان جاتی ہے۔
میری کل کائنات میرے بچے ہیں۔ ایک اور خاص بات امجد میانداد میرے ہَبی ہیں۔ انکے کہنے پر ہی محفل جوائن کی ہے۔
مزید باتیں آپ کے سوال جواب کے بعد ۔
یعنی پھر یہاں اس شوق کو رکھنے والے اراکین کو اچھی اچھی ڈشز کی تراکیب مل سکتی ہیں

آپ کو کون سے کھانے بنانا زیادہ اچھا لگتا ہے؟ کیا آپ کو فوٹوگرافی سے دلچسپی ہے؟
مہ جبین — مئی 19، 2013 8:57 صبح
شکریہ عائشہ ۔ واہ اتنی محنت اور مشکل سے میں آؤں اور شکریہ امجد بھیا
تو اسکو ایسے بھی کہا جاسکتا ہے کہ
آنے والے اور لانے والے کا شکریہ

اب ٹھیک ہے
نجمہ ؟

سیدہ شگفتہ — مئی 19، 2013 8:59 صبح
شکریہ عائشہ ۔ واہ اتنی محنت اور مشکل سے میں آؤں اور شکریہ امجد بھیا

عینی شاہ — مئی 19، 2013 9:18 صبح
ویلکم نجمہ آپی

محب علوی — مئی 19، 2013 10:54 صبح
خوش آمدید نجمہ صاحبہ۔
امجد صاحب تو خوب جم کر لکھتے ہیں اور امید ہے کہ وہ آپ کی راہنمائی کرتے رہیں گے۔
شمشاد — مئی 19، 2013 11:23 صبح
اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید۔
آپ کے آنے سے یہ تو ہوا کہ
ہماری گمشدہ مدیرہ محفل میں نظر تو آئیں۔
الف عین — مئی 20، 2013 4:55 صبح
خوش آمدید @نجمہ، اور
امجد میانداد کا شکریہ کہ ان کو یہاں آنے کے لئے آمادہ کیا۔
ابن سعید — مئی 20، 2013 5:05 صبح
وعلیکم السلام!
نجمہ بٹیا! اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔ ایک تو ہم دل سے
امجد میانداد بھائی کے مداح رہے ہیں اب آپ کی آمد کے بعد اس وقت کا انتظار کر رہے ہیں جب آپ ٹائپنگ پر جان چھڑکنے لگیں گی اور پھر محفل میں پکوانوں کی ترکیبوں اور تصویروں کے ڈھیر لگ جائیں گے۔ محفل کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی کی صورت میں محفل انتظامیہ سے بلا تکلف رابطہ کیجیے گا۔

فرحت کیانی — مئی 20، 2013 5:18 صبح
السلام علیکم
محفل پر خوش آمدید۔ امید ہے محفل پر آپ کا وقت بہت اچھا اور مزے سے گزرے گا۔ کھانے کی ترکیبوں کا انتظار رہے گا خصوصاً کسی دھاگے میں ٹماٹر کی چٹنی کے بارے میں کچھ پڑھا تھا۔ ترکیب ضرور شیئر کیجئے گا جب بھی ممکن ہو۔

امجد میانداد — مئی 20، 2013 5:27 صبح
اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید۔
آپ کے آنے سے یہ تو ہوا کہ
ہماری گمشدہ مدیرہ محفل میں نظر تو آئیں۔
پتہ نہیں کیسے بھول گئیں راستہ، میں بھی حیران تھا کا اتنی اچھی تحریریں لکھنے والی خاتون سرے سے ہی غائب ہیں۔ پر چلو شکر ہیں اب آ گئیں، ویسے کچھ دن تو ان کا سر چکراتا رہے گا اتنے ڈھیر سارے پیغامات اور اطلاعات پڑھ پڑھ کے، آخر غیر حاضری کی کچھ تو سزا ملے۔
فارقلیط رحمانی — مئی 20، 2013 6:16 صبح
نیلم — مئی 20، 2013 11:51 صبح
وعلیکم اسلام
خوش آمدید
