میرا تعارف

طاہر اسلام — جون 18، 2013 3:42 شام
تمام احباب کی خدمت میں السلام علیکم و رحمۃ اللہ
میں ایک عرصے سے اس فورم کو دیکھ رہا ہوں؛چند دن پہلے اس کا باقاعدہ رکن بنا ہوں؛میرا مختصر تعارف یہ ہے:
نام:طاہر اسلام
معروف نام:حافظ طاہر اسلام عسکری
تعلیم:درس نظامی؛ایم فل علوم اسلامیہ(جامعہ پنجاب)؛ایل ایل بی(ناتمام)؛پی ایچ ڈی(جامعہ پنجاب زیر تکمیل)
میدان کار:تدریس(ایک سرکاری کالج میں؛شعبہ اسلامیات)
دل پسند مشغلہ:مطالعہ و تحقیق
ایک آدھ عربی کتاب کا ترجمہ اور چند مضامین دینی مجلات میں شایع ہوئے ہیں۔
کچھ عرصہ قبل نظریات کے نام سے ایک سہ ماہی دینی و ادبی جریدے کاآغاز کیا ہے؛اس کا پہلا شمارہ چھپ چکا ہے؛دوسرا آیا چاہتا ہے؛فورم پر موجود ارباب علم و ادب سے قلمی معاونت کی درخواست ہے ،خاص طور سے گوشہ ادبیات کے ضمن میں۔
والسلام
نظریات ڈاون لوڈ لنک
عینی شاہ — جون 18، 2013 3:56 شام
ویلکم ان اردو ورلڈ انکل :)
طاہر اسلام — جون 18، 2013 4:10 شام
شکریہ بیٹا(؟):):)
فارقلیط رحمانی — جون 18، 2013 4:20 شام
:AOA: :welcome:
ملائکہ — جون 18، 2013 4:47 شام
خوش آمدید محفل میں ۔۔۔ تعارف تو آپکا بہت اچھا لگا۔۔۔۔
عمر سیف — جون 18، 2013 8:12 شام
خوش آمدید ۔۔
نیلم — جون 18، 2013 8:16 شام
خوش آمدید
قیصرانی — جون 18، 2013 8:47 شام
اردو محفل پر خوش آمدید
الف عین — جون 20، 2013 6:10 صبح
وعلیکم السلام اور خوش آمدید۔ ’نظریات‘ کی ان پیج فائل شئر کریں تو برقی کتابوں میں شامل کیا جا سکے۔ یا یونی کوڈ میں یہاں ہی شامل کر دیں۔ کہ سب مستفید ہو سکیں۔
فلک شیر — جون 20، 2013 6:14 صبح
خوش آمدید عسکری صاحب...................:rainbow:
شوکت پرویز — جون 20، 2013 6:24 صبح
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ !
اردو محفل میں خوش آمدید۔
طاہر اسلام — جون 21، 2013 6:38 شام
پسندیدگی اور خوش آمدید کہنے پر تمام احباب کا شکریہ۔
ان پیج فائل میرے پاس ہے،لیکن اسے کیسے شیئر کرنا ہے،مجھے نہیں معلوم؛طریقہ بتائیں یا پھر آپ کو میل کر دوں؟
نایاب — جون 21، 2013 7:00 شام
محترم طاہر اسلام بھائی محفل اردو پر دلی خوش آمدید
شوکت پرویز — جون 21، 2013 7:42 شام
طاہر اسلام بھائی!
آپ کسی کے مراسلہ کا جواب دینا چاہیں تو بائیں طرف "جواب" پر کلک کریں، اور پھر جواب دیں، اس طرح منظم بھی ہو گا اور اس صاحبِ مراسلہ کو بھی ایک اطلاع چلی جائے گی کہ کسی نے اس کے مراسلہ کا اقتباس لیا ہے؛
اور اگر آپ کسی رکن کو متوجہ کرنا (یعنی یہاں بلانا) چاہیں، تو @ لکھ کر اس رکن کا نام لکھیں، (اسے ٹیگ کہتے ہیں :))، اس طرح کرنے سے (بھی) اسے ایک اطلاع چلی جائے گی کہ کسی نے اسے یاد کیا ہے اور وہ یہاں آ جائے گا۔۔۔ :)
پسندیدگی اور خوش آمدید کہنے پر تمام احباب کا شکریہ۔
ان پیج فائل میرے پاس ہے،لیکن اسے کیسے شیئر کرنا ہے،مجھے نہیں معلوم؛طریقہ بتائیں یا پھر آپ کو میل کر دوں؟

الف عین انکل! یہ آپ کے لئے ہے :)
انیس الرحمن — جون 29، 2013 10:00 صبح
KwULv.png

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.65001/