میرا تعارف

ریاست علی — اکتوبر 6، 2013 8:48 صبح
السلام علیکم
میرا نام ریاست علی ہے۔ آزادکشمیر کے ضلع باغ سے تعلق رکھتا ہوں۔گزشتہ 20 سال سے راولپنڈی میں مقیم ہوں۔ سرکاری ملازمت کرتا ہوں۔ انٹر نیٹ پر اُردو زبان کی نشر واشاعت اور ترقی کے لیے خدمات پیش کرنا چاہتا ہوں۔ میں اُردو ٹائپنگ کی صورت میں اپنی خدمات لے کر حاضر ہُوا ہوں۔میں چاہتا ہوں کہ قارئین کوانٹر نیٹ پر اُردو زبان میں ہر قسم کی معلومات باآسانی دستیاب ہو اور انگریزی کی طرح اُردو زبان میں بھی ہر قسم کا لٹریچر مل سکے۔ ہمارے ہاں غربت کی وجہ سے اکثر لوگ اُردو زبان میں شائع شدہ نادر و نایاب کُتب خرید کر پڑھنے کی استاعت نہیں رکھتے، انٹر نیٹ ایک سستہ ترین ذریعہ ہے جس کے ذریعے سے عام آدمی وہ کتاب جو کہ اس نے کبھی دیکھی بھی نہیں اور خریدنے کی اسطاعت نہیں رکھتا انٹر نیٹ پر پڑھ سکتا ہے۔اس وقت ہمارا معاشرہ تنزلی کا شکار ہے ،ہم تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں ، ہمارے معاشرے میں ہر وہ بُرائی سرایت کر چکی ہے جو اسلام سے پہلے جاہلیت کے دور میں تھیں اس کی بڑی وجہ ہماری اسلام سے دُوری ہے ۔یہ وہ وقت ہے کہ ہمیں اپنی سوئی ہوئی قوم کو جگانا ہو گا، ہمیں اسلامی تعلیمات کو عام کرنا ہو گا اپنے اسلاف کے وہ کارنامے جن کو پڑھ کر ایمان تازہ ہو جاتا ہے اور مُردہ روح میں جان آ جاتی ہےعام کرنے ہوں گے تا کہ ہمارے معاشرے میں ایک سچے اور پکے مسلمان کی رُوح بیدار ہو سکے۔
x boy — اکتوبر 6، 2013 9:06 صبح
علیکم السلام
:welcome:
فارقلیط رحمانی — اکتوبر 6، 2013 9:13 صبح
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
:welcome:
ریاست علی — اکتوبر 6، 2013 9:15 صبح
بہت شکریہ!
ریاست علی — اکتوبر 6، 2013 9:15 صبح
بہت شکریہ!
زبیر مرزا — اکتوبر 6، 2013 9:23 صبح
وعلیکم السلام
خوش آمدید جناب
نایاب — اکتوبر 6، 2013 9:38 صبح
محترم ریاست علی بھائی محفل اردو پردلی خوش آمدید
آپ کے خیالات نے متاثر کیا ۔۔۔۔۔
اللہ تعالی آپ کو نیت کی مراد سے نوازے آمین
فلک شیر — اکتوبر 6، 2013 10:18 صبح
خوش آمدید محترم
:):):)
الف عین — اکتوبر 7، 2013 3:47 صبح
وعلیکم السلام اور خوش آمدید،
اردو لائبریری میں اضافہ ثابت ہو سکتے ہیں
شمشاد — اکتوبر 7، 2013 4:07 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید۔
عمر سیف — اکتوبر 7، 2013 5:23 صبح
علیکم السلام ۔۔ خوش آمدید
تلمیذ — اکتوبر 7، 2013 8:52 صبح
وعلیکم السلام،
محفل پر آپ کا خیر مقدم ہے، ریاست صاحب۔
mfdarvesh — اکتوبر 7، 2013 8:55 صبح
وعلیکم السلام، محفل پے :welcome:
قیصرانی — اکتوبر 7، 2013 8:59 صبح
محفل پر خوش آمدید۔ انیس الرحمن بھائی، ذرا فروٹ چاٹ تو لائیے :)
قیصرانی — اکتوبر 7، 2013 9:01 صبح
محفل پر چند دن گذاریئے اور محفل کے مزاج سے آشنائی پیدا کیجئے اور پھر ہمارے ساتھ لائبریری کو جائن کر لیجیئے :) (بشکریہ ابن سعید بھیا)
ریاست علی — اکتوبر 7، 2013 2:15 شام
آپ سب کا بہت شکریہ۔
انیس الرحمن — نومبر 2، 2013 8:28 صبح
KwULv.png

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.68264/