میرا تعارف

تبسم علی — مئی 24، 2014 10:18 شام
سب سے پہلے تو محفل کو سلام.
میرا نام تبسم علی ہے،اور سیالکوٹ سے تعلق ہے . میں اردو محفل کو پچھلے کچھ مہینوں سے دیکھ رہی تھی لیکن شامل ہونے سے ڈر لگتا تھا لیکن اب اچانک داخل ہونے کا ارادہ کر ھی لیا ھے. امید ھے کہ آپ سب لوگ میرا ڈر دور کر دیں گے. اور میرے ساتھ نرمی سےپیش آئے گے.
ابن سعید — مئی 24، 2014 10:34 شام
وعلیکم السلام!
تبسم بٹیا، محفل میں خوش آمدید۔ امید کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا اور محفلین آپ کے ساتھ نرم سی پیش آ کر آپ کا غیر معلوم خوف دور کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ ویسے بھی آپ کو سیالکوٹ سے ہیں، اس شہر کا تو نام ہی کافی ہے۔ :) :) :)
عبدالقیوم چوہدری — مئی 24، 2014 11:02 شام
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں:bighug:
ڈر کاہے کا ؟:thinking:
اوریقیناً ڈر دور ہوا ہے تو آپ کی تشریف آوری بھی ہو گئی ہے۔ :battingeyelashes:
محفل پر ڈر سے بچنے کا آسان اور سہل نسخہ یہ ہے کہ مذہب اور سیاست کے زمروں میں مداخلت سے حتی الامکان اجتناب برتا جائے۔ یعنی ان زمروں سے 'سیفٹی ڈسٹنس' اچھا خاصا بڑھا لیا جائے۔ ;)
محمدعمرفاروق — مئی 25، 2014 6:27 صبح
وعلیکم السلام!
محفل میں خوش آمدید
عمر سیف — مئی 25، 2014 5:20 شام
خوش آمدید
آپ تو اپنے شہر سے ہیں ۔۔
محمد وارث — مئی 26، 2014 4:20 صبح
خوش آمدید تبسم صاحبہ
سید ذیشان — مئی 26، 2014 5:13 صبح
محفل پر خوش آمدید
شمشاد — مئی 26، 2014 7:31 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید۔
ماہی یہ ایک اور مانو آ گئی ہیں محفل میں۔
ماہی احمد — مئی 26، 2014 7:35 صبح
یہاں سب بہت اچھے ہیں ویسے ڈرنے کا کوئی سین نہیں :)۔۔۔ بارہ دری پر آیا کرو دیکھنا جلد ہی گھل مل جاو گی آپ :)
ماہی احمد — مئی 26، 2014 7:39 صبح
یہ میرے مراسلے آگے پیچھے ہو گئے ہیں۔ چلو خیر کوئی بات نہیں۔۔۔
حاتم راجپوت — مئی 26، 2014 8:10 صبح
اردومحفل میں خوش آمدید تبسم بہنا ۔ ۔ :)
حاتم راجپوت — مئی 26، 2014 8:11 صبح
بہت اچھے بہنا جی۔ آپ بھی میرے ہی شہر سے ہیں۔ :)
الف عین — مئی 26، 2014 11:33 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید
تبسم علی — مئی 26، 2014 12:25 شام
وعلیکم السلام!
تبسم بٹیا، محفل میں خوش آمدید۔ امید کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا اور محفلین آپ کے ساتھ نرم سی پیش آ کر آپ کا غیر معلوم خوف دور کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ ویسے بھی آپ کو سیالکوٹ سے ہیں، اس شہر کا تو نام ہی کافی ہے۔ :) :) :)
شکریہ بھیا۔ مجھے بہت حوصلہ ہوا ہے اور کچھ سیکشنز دیکھ کر میری اردو ٹائپنگ بھی بہتر ہوئی ہے۔
تبسم علی — مئی 26، 2014 12:27 شام
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں:bighug:
ڈر کاہے کا ؟:thinking:
اوریقیناً ڈر دور ہوا ہے تو آپ کی تشریف آوری بھی ہو گئی ہے۔ :battingeyelashes:
محفل پر ڈر سے بچنے کا آسان اور سہل نسخہ یہ ہے کہ مذہب اور سیاست کے زمروں میں مداخلت سے حتی الامکان اجتناب برتا جائے۔ یعنی ان زمروں سے 'سیفٹی ڈسٹنس' اچھا خاصا بڑھا لیا جائے۔ ;)
مہربانی بھیا جی۔ مذہب اور سیاست میں ایسی کیا چیز ہے جس سے ڈرنا چاہئے۔؟
تبسم علی — مئی 26، 2014 12:30 شام
وعلیکم السلام!
محفل میں خوش آمدید
خوش آمدید تبسم صاحبہ
اردو محفل میں خوش آمدید۔
ماہی یہ ایک اور مانو آ گئی ہیں محفل میں۔
یہاں سب بہت اچھے ہیں ویسے ڈرنے کا کوئی سین نہیں :)۔۔۔ بارہ دری پر آیا کرو دیکھنا جلد ہی گھل مل جاو گی آپ :)
آپ سب کا بہت شکریہ کہ آپ اتنے اچھے انداز سے پیش آ رہے ہیں۔ اور ماہی بہن بارہ دری کیا ہے؟
تبسم علی — مئی 26، 2014 12:31 شام
خوش آمدید
آپ تو اپنے شہر سے ہیں ۔۔
بہت اچھے بہنا جی۔ آپ بھی میرے ہی شہر سے ہیں۔ :)
آپ دونوں بھائی بھی سیالکوٹ سے ہیں،یہ جان کر بہت اچھا لگا ہے۔
عبدالقیوم چوہدری — مئی 26، 2014 12:42 شام
مہربانی بھیا جی۔ مذہب اور سیاست میں ایسی کیا چیز ہے جس سے ڈرنا چاہئے۔؟
مذہب اور سیاست میں ایسا کچھ نہیں کہ ڈرا جائے۔
ڈر دور کرنے کی بات آپ نے کی تو اس کے جواب میں کہا کہ ان دو زمروں میں ہونے والی بحث سے عمومی اجتناب آپ کا رہا سہا ڈر دور کر دے گا :)
عبدالقیوم چوہدری — مئی 26، 2014 12:46 شام
آپ دونوں بھائی بھی سیالکوٹ سے ہیں،یہ جان کر بہت اچھا لگا ہے۔
دو بھائی اور سیالکوٹ ۔۔۔ یاد آ گئے :cry::(
تبسم علی — مئی 26، 2014 12:54 شام
دو بھائی اور سیالکوٹ ۔۔۔ یاد آ گئے :cry::(
جی میں بھی جانتی ہوں،بہت افسوسناک واقعہ تھا۔ہمارا معاشرہ بہت اجڈ اور بے حس ہو چکا ہے،اور میرے خیال میں یہ جہالت کا نتیجہ ہے۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.74610/