میرا تعارف

عدنان شاہد — ستمبر 1، 2007 11:49 صبح
السلام و علیکم دوستو
میرا نام عدنان شاہد ہے اور میرا تعلق پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ سے ہے ۔ مجھے اردو سے بہت زیادہ محبت ہے جس کا ثبوت آپ کو اس بات سے مل جائے گا کہ میں انٹرنیٹ پر اردو میں موجود تمام فورمز پہ رجسٹرڈ ہوں اور اس کے علاوہ اپنا ایک فورم بھی اردو میں چلارہا ہوں۔ اس کے علاوہ کئی فورمز پہ موڈریٹر ہوں۔ مین امید کرتا ہون کہ ہمارا ساتھ بہت اچھا گذرے گا انشااللہ
چلیں اب سب باری باری اپنا تعارف کروائیں
ساجداقبال — ستمبر 1، 2007 11:58 صبح
عدنان صاحب محفل پر خوش آمدید۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپکا تعلق پہلوانوں کے شہر سے ہے۔ :grin: ۔۔۔ میرے ایک کولیگ بھی آپکے شہر کے ہیں لیکن پہلوان ہر گز نہیں۔۔
چلیں اب سب باری باری اپنا تعارف کروائیں
سب اپنا تعارف کروانا شروع کریں تو اُمید ہے تین ماہ تک صرف تعارف ہی ہوتے رہینگے۔ ویسے تعارف کے زمرے میں تقریبآ ہر فعال رُکن کا تعارف موجود ہے اور اگر آپ نے کچھ زیادہ ہی جاننا ہے ارکان کے بارے میں تو کچھ صاحبان اور صاحبات کے انٹرویوز بھی دستیاب ہیں۔ اُمید واثق ہے کہ آپکا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔
ساجد — ستمبر 1، 2007 12:00 شام
السلام و علیکم دوستو
میرا نام عدنان شاہد ہے اور میرا تعلق پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ سے ہے ۔ مجھے اردو سے بہت زیادہ محبت ہے جس کا ثبوت آپ کو اس بات سے مل جائے گا کہ میں انٹرنیٹ پر اردو میں موجود تمام فورمز پہ رجسٹرڈ ہوں اور اس کے علاوہ اپنا ایک فورم بھی اردو میں چلارہا ہوں۔ اس کے علاوہ کئی فورمز پہ موڈریٹر ہوں۔ مین امید کرتا ہون کہ ہمارا ساتھ بہت اچھا گذرے گا انشااللہ
چلیں اب سب باری باری اپنا تعارف کروائیں

آپ آئے ، بھاگ آئے​
عدنان شاہد ، اردو محفل پر آپ کا سواگت ہے۔​
Dilkash — ستمبر 1، 2007 12:08 شام
ویلکم عدنان شاہد
گوجرانوالا پھلوانوں کے علاوہ شریفوں کا بھی شہر ہے بھائی۔۔۔اور خوش خوراک لوگوں کا بھی۔
چڑیائیوں کا مقتل بھی۔
سنا ہے گوجراوالا کے بیسیار خور خوش خوارکوں کی وجہ سے لاھور کے بوفے ریستوران بند ہوگئے تھے؟؟؟ ذرہ وضاحت ہو جائے بھائی ۔۔۔
ایک دفعہ پھر خوش امدید
سیدہ شگفتہ — ستمبر 1، 2007 12:50 شام
السلام علیکم
خوش آمدید !
زیک — ستمبر 1، 2007 2:26 شام
خوش‌آمدید عدنان۔
عدنان شاہد — ستمبر 1، 2007 3:08 شام
آپ سب کا بہت بہت شکریہ
عدنان شاہد — ستمبر 1، 2007 3:11 شام
عدنان صاحب محفل پر خوش آمدید۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپکا تعلق پہلوانوں کے شہر سے ہے۔ :grin: ۔۔۔ میرے ایک کولیگ بھی آپکے شہر کے ہیں لیکن پہلوان ہر گز نہیں۔۔
سب اپنا تعارف کروانا شروع کریں تو اُمید ہے تین ماہ تک صرف تعارف ہی ہوتے رہینگے۔ ویسے تعارف کے زمرے میں تقریبآ ہر فعال رُکن کا تعارف موجود ہے اور اگر آپ نے کچھ زیادہ ہی جاننا ہے ارکان کے بارے میں تو کچھ صاحبان اور صاحبات کے انٹرویوز بھی دستیاب ہیں۔ اُمید واثق ہے کہ آپکا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔

جناب آپ کا بہت شکریہ اور سرکار یہ بات ضروری نہیں کہ گوجرانوالہ کا ہر بندہ ہی پہلوان ہو۔
عدنان شاہد — ستمبر 1، 2007 3:14 شام
ویلکم عدنان شاہد
گوجرانوالا پھلوانوں کے علاوہ شریفوں کا بھی شہر ہے بھائی۔۔۔اور خوش خوراک لوگوں کا بھی۔
چڑیائیوں کا مقتل بھی۔
سنا ہے گوجراوالا کے بیسیار خور خوش خوارکوں کی وجہ سے لاھور کے بوفے ریستوران بند ہوگئے تھے؟؟؟ ذرہ وضاحت ہو جائے بھائی ۔۔۔
ایک دفعہ پھر خوش امدید

بالکل جناب گوجرانوالہ شریفوں‌اور خوش خوراک لوگوں‌کا ہی شہر ہے۔
اور صرف گوجرانوالہ کے لوگ ہی چڑے نہیں کھاتے بلکہ پورے ملک سے لوگ یہاں آتے ہیں
خواجہ طلحہ — ستمبر 1، 2007 4:06 شام
پر ہم تو پہلوانوں سے دور ہی رہتےہں۔;)
شعیب سعید شوبی — ستمبر 1، 2007 4:30 شام
خوش آمدید عدنان۔ انشاءاللہ آپ کا اُردو محفل میں اچھا وقت گزرے گا!!!
الف عین — ستمبر 1، 2007 5:15 شام
خوش آمدید عدنان شاہد۔ اردو سے محبت کا ثبوت دیتے رہیں۔
محمد وارث — ستمبر 1، 2007 9:02 شام
خوش آمدید جناب عدنان شاہد صاحب۔
فاتح — ستمبر 1، 2007 9:08 شام
چشمِ ما روشن
دلِ ما شاد
عدنان شاہد — ستمبر 2، 2007 7:07 صبح
آپ سب دوستو کا بہت شکریہ
عمر سیف — ستمبر 11، 2007 6:57 شام
خوش آمدید ۔۔۔
زینب — ستمبر 11، 2007 9:17 شام
خوش آمدید۔۔۔۔۔۔۔
ملنگ بابا — ستمبر 12، 2007 10:23 صبح
خوش آمدید ایک بات بتاؤ کیا پہلوان خون آشاموں کا مقابلہ کرلیتے ہیں۔۔۔؟
زینب — ستمبر 12، 2007 11:21 صبح
خون آشاموں؟؟؟؟
ملنگ بابا — ستمبر 12، 2007 12:08 شام
کیوں تمہیں خون آشام کے بارے میں نہیں معلوم ومپائر بولتے ہیں انگلش میں انہیں ۔۔۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.8246/