ثوبان — جولائی 1، 2015 9:37 صبح
سلام
اُردو محفل میں یہ میری پہلی پوسٹ ہے- کراچی سے تعلق ہے اور ماسٹرز کا طالب علم ہوں- سوشل میڈیا پر خیر سے 6 سال سے موجود ہوں مگر سوشل میڈیا استعمال کرنا اسی سال شروع کیا ہے-یوں سمجھ لیجئے 6 سال سے بولنا سیکھ رہا تھا اِس سال کامیابی ملی ہے-
تلمیذ — جولائی 1، 2015 9:57 صبح
محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے، ثوبان صاحب۔
ادب دوست — جولائی 1، 2015 10:18 صبح
خوش آمدید
خوش آمدید
ثوبان — جولائی 1، 2015 10:56 صبح
آپ دونوں احباب کا بہت شکریہ
جنید اختر — جولائی 1، 2015 11:31 صبح
خوش آمدید ثوبان صاحب

لئیق احمد — جولائی 1، 2015 11:35 صبح
خوش آمدید ثوبان بھائی
فاروق احمد بھٹی — جولائی 1، 2015 12:10 شام
وعلیکم السلام
محفل میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ محفل میں آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔
تجمل حسین — جولائی 1، 2015 12:29 شام
خوش آمدید۔
ثوبان — جولائی 1، 2015 4:44 شام
بہت بہت شکریہ
محمد وارث — جولائی 2، 2015 5:40 صبح
خوش آمدید ثوبان صاحب
ثوبان — جولائی 2، 2015 12:41 شام
شکریہ
خالد محمود چوہدری — جولائی 2، 2015 1:00 شام
aamir zulfiqar — جولائی 2، 2015 7:49 شام
سوشل میڈیا پر موجود تھے مگر لکھنے اب لگے ہیں۔ سب سے پہلے تو اس لکھنے لکھانے پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں کیونکہ لکھنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ دوسری بات یہ کہ لکھنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ آپ اپنے ہر قاری کو کچھ دے رہے ہوتے ہیں چاہے وہ آپکے اخلاق کی صورت ہو، آپکا انداز بیاں ہو ، آپکی سوچ کا معیار ہو یا آپکے سالوں کی محنت و مطالعے کا نچوڑ ہو، آپ کچھ سکھا رہے ہوتے ہیں جسکے لیے اپنے آپ کو ازخود ذمہ دار مان کر بھرپور کوشش کرنی چاہیے کہ آپ کسی کو کچھ غلط نا سکھائیں۔ قلم تھام کر آپ تربیت کرنے والوں کی صف میں آ چکے ہیں اب خود پر بھی خاص دھیان دیجیے گا اور باقاعدگی کیساتھ اور ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے ہمیشہ اچھا اچھا لکھیے گا۔ محفل میں آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ جیتے رہیے
الف عین — جولائی 3، 2015 12:23 صبح
خوش آمدید، نام سے تو ڈر لگنے لگا ہے!!
افضل حسین — جولائی 3، 2015 3:01 شام
آپ کا خیر مقدم ہے
ثوبان — جولائی 3، 2015 3:42 شام
آپ سب کا شکریہ
عامر ذلفقار آپ نے بہت قیمتی مشورے سے نوازا
الف عین
کیوں سر ؟ ڈرنے کی کیا بات؟ اِس نام کا پہلے بھی کوئی ممبر گزرا ہے کیا محفل میں؟