دوستوں میرا نام ریاض احمد ہے اور میں محکمہ آثار قدیمہ و عجائبات ( آرکیالوجی اینڈ میوزیمز) میں بطور پبلسٹی آفیسر اپنے فرائض انجام دے رہا ہوں جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہو گا کہ ہمارے ملک میں آرکیالوجی اینڈ میوزیمز کے بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہونگے کسی کو فرصت نہیں ہوتی آرکیالوجی کے بارے میں جاننے کےلئےتو میں سوچ رہا تھا کہ اپنے ملک یا شہر میں آثار قدیمہ کی آگاہی بارے کچھ فیسٹول ٹائپ پروگرامز کا اہتمام کروں تو اس کےلئے آپکے کی قیمتی رائے اور مشورے کی ضرورت ہے
اُمید ہے کہ آپ لوگ مایوس نہیں کرینگے
نایاب — اگست 19، 2016 9:34 صبح
محترم ریاض احمد صاحب محفل اردو پر دلی خوش آمدید
آثار قدیمہ بلا شبہ قوموں کا ورثہ ہوتے ہیں ۔
اچھی سوچ ہے آپ کی ۔ اللہ سوہنا راہوں کو آسان فرمائے آمین
کیسے فیسٹول ٹائپ پروگرامز کرنے کا سوچ رکھا ہے ؟
ڈھیروں دعائیں
محمد تابش صدیقی — اگست 19، 2016 9:41 صبح
اردو محفل فورم پر خوش آمدید۔
اور یہاں آپ کو ضرور ایسے لوگ ملیں گے جو آرکیالوجی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
شیزان — اگست 19، 2016 9:42 صبح
اردو محفل پر خوش آمدید۔
حمیرا عدنان — اگست 19، 2016 11:41 صبح
خوش آمدید جناب ریاض احمد اردو محفل میں خوش آمدید
مریم افتخار — اگست 19، 2016 12:02 شام
خوش آمدید جناب!
محمد وارث — اگست 19، 2016 12:22 شام
خوش آمدید ریاض صاحب۔
زیک — اگست 19، 2016 12:33 شام
خوش آمدید ریاض! آپ کہاں کے بادشاہ ہیں؟ آپ کے تحت کونسے آثارِ قدیمہ اور میوزیم آتے ہیں؟
RAZIQ SHAD — اگست 19، 2016 12:57 شام
اردو محفل میں خوش آمدید
آپ پاکستان کے کن کن شہروں میں فیسٹول پروگرام کرنے کا سوچ رہے ہیں ؟
اور اس وقت پاکستان کے کس شہر میں تعینات ہیں ؟
King Riaz — اگست 19، 2016 1:53 شام
جناب میرا تعلق خیبر پختونخوا کے آرکیالوجی اینڈ میوزیمز کے ڈیپارنمنٹ سے ہے اور خیبر پختونخوا کے تمام میوزیمز ہمارے انڈر کنٹرول میں آتے ہیں
King Riaz — اگست 19، 2016 1:54 شام
جناب میں اس وقت پشاور میں تعینات ہوں اور اپنے شہر میں ہی فیسٹول، نمائش کا انعقاد کرنا چاہتا ہوں جس کے لئے آپ کی رائے کی ضرورت ہے کہ کس نوعیت کا فیسٹول وغیرہ ہوں اور اس کے ذریعے ہم پبلک میں کیسے آرکیالوجی بارے آگاہی پیدا کر سکتے ہیں

اگر کوئی سیاح خیبر پختونخوا آئے تو آپ کے خیال میں اسے کس آثارِ قدیمہ اور میوزیم لازمی جانا چاہیئے؟
فاخر رضا — اگست 19، 2016 3:08 شام
السلام علیکم. خوش آمدید. اگر آپ اپنے شعبے سے دلچسپی دلانے میں کامیاب ہو گئے تو آپ کو انشاءاللہ ٹرافی دی جائے گی. یہ وہ قوم ہے جو اپنے اسلاف کو یا تو بھول چکی ہے یا ان کا مذاق بناتی ہے. ایسے میں آثارِ قدیمہ کہاں سے ترجیح میں شامل ہونگے
یوسف سلطان — اگست 19، 2016 4:14 شام
خوش آمديد۔
لاریب مرزا — اگست 19، 2016 4:50 شام
اردو محفل میں خوش آمدید
ہم بھی آثارِ قدیمہ میں دلچسپی رکھنے والوں میں سے ہیں۔ لیکن آپ کا تعلق بھی اتنے دور دراز مقام سے ہے کہ ہمیں کوئی فائدہ نہیں آپ کے کسی بھی فیسٹیول کا
King Riaz — اگست 20، 2016 12:37 شام
اگر کوئی سیاح خیبر پختونخوا آئے تو اسے پشاور میوزیم ضرورت وزٹ کرنا چاہئے اور ساتھ میں تخت بھائی میں ہمارے آثار قدیمہ موجود ہے جو کہ اتنے عالیشان ہیں کہ یونیسکو نے اسکو ورلڈ ہیرٹیج بھی شامل کیا ہوا ہے یعنی وہ ایک انٹرنیشنل سائٹ ہے باقی ماندہ سائٹ بھی انتہائی خوبصورت اور علمی درسگاہ کی حیثیت رکتھی ہیں
اردو محفل میں خوش آمدید
ہم بھی آثارِ قدیمہ میں دلچسپی رکھنے والوں میں سے ہیں۔ لیکن آپ کا تعلق بھی اتنے دور دراز مقام سے ہے کہ ہمیں کوئی فائدہ نہیں آپ کے کسی بھی فیسٹیول کا
السلام علیکم. خوش آمدید. اگر آپ اپنے شعبے سے دلچسپی دلانے میں کامیاب ہو گئے تو آپ کو انشاءاللہ ٹرافی دی جائے گی. یہ وہ قوم ہے جو اپنے اسلاف کو یا تو بھول چکی ہے یا ان کا مذاق بناتی ہے. ایسے میں آثارِ قدیمہ کہاں سے ترجیح میں شامل ہونگے
بھائی ٹرافی میں دونوں شراکت کرلیں گے آپ کوئی اچھا مشورہ دیں کہ مجھےاپنے فیسٹول میں کیا کچھ رکھنا چاہئے؟ لوگوں کی توجہ کیسے حاصل کی گئی اور جامع پالیسی کیا ہونی چاہئے؟