میرا تعارف

ظل عرش — مارچ 16، 2017 1:59 شام
السلام و علیکم
میں ظل عرش ہوں. میں نمل یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ انگریزی سے منسلک ہوں. اور درس و تدریس کے علاوہ انگریزی ادب اور مختلف زبانوں میں گریجویٹ اور ماسٹر لیول پر ریسرچ کرواتی ہوں. مجھے پڑھنا، کوکنگ کرنا اور اچھے لوگوں سے رابطے میں رہنا بہت اچھا لگتا ہے. فی الوقت میری ترجیحات میں سرفہرست اپنے بچوں کو باعمل مسلمان اور محب وطن پاکستانی بنانا ہے.. ریسرچ کے حوالے سے یا کسی اور مد میں اگر میں کسی کی مدد کر سکوں تو مجھے خوشی ہو گی.
زیک — مارچ 16، 2017 2:03 شام
خوش آمدید ذی العرش
ظل عرش — مارچ 16، 2017 2:04 شام
شکریہ زیک خوش رہیں.
اے خان — مارچ 16، 2017 2:05 شام
اردو محفل میں خوش آمدید محترمہ.
ظل عرش — مارچ 16، 2017 2:08 شام
شکریہ اے خان. خوش رہیں
آصف اثر — مارچ 16، 2017 2:13 شام
خوش آمدید ظل عرش۔
لگتا ہے انگریزی لٹریچر کی مغربیت سے متاثر نہیں ہوئی!
محمد تابش صدیقی — مارچ 16، 2017 2:15 شام
اردو محفل پر خوش آمدید.
ظل عرش — مارچ 16، 2017 2:16 شام
شکریہ آصف. زبان اور ادب کی کوئی سرحد نہیں ہوتی.. مجھے انگریزی ادب بے حد پسند ہے.. ہاں کچھ نظریاتی اختلاف بہرحال ہے.
ظل عرش — مارچ 16، 2017 2:18 شام
اردو محفل پر خوش آمدید.
شکریہ خوش رہیں
حسن محمود جماعتی — مارچ 16، 2017 2:23 شام
خوش آمدید!!
ظل عرش — مارچ 16، 2017 2:25 شام
شکریہ خوش رہیں
حسن محمود جماعتی — مارچ 16، 2017 2:27 شام
جی ان شاء اللہ ضرور. کوشش کرتا ہوں.
ظل عرش — مارچ 16، 2017 2:30 شام
جی ان شاء اللہ ضرور. کوشش کرتا ہوں.
اللہ کامیاب کرے
فرقان احمد — مارچ 16، 2017 2:34 شام
توقع ہے، آپ کی آمد سے اردو محفل کی رونقوں میں مزید اضافہ ہو گا، خوش آمدید! :)
ظل عرش — مارچ 16، 2017 2:36 شام
توقع ہے، آپ کی آمد سے اردو محفل کی رونقوں میں مزید اضافہ ہو گا، خوش آمدید! :)
شکریہ. آمین
محمدظہیر — مارچ 16، 2017 2:45 شام
خوش آمدید آپی :)
امید ہے آپ سے بہہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
اردو محفل تک رسائی کیسے ہوئی آپ کی؟
ظل عرش — مارچ 16، 2017 2:50 شام
شکریہ. بس اردو ادب پسند ہے. میرے گھر میں انگریزی اردو ادب کافی پسند کیا جاتا ہے. کافی عرصے سے کسی اردو فورم کی تلاش تھی. کچھ اشعار ڈھونڈ رہی تھی تو یہاں تک رسائی ہو گئ. ہسبینڈ سے مشورہ کیا تو انہوں نے کہا بالکل جوائن کیجئے. بس
ابن توقیر — مارچ 16، 2017 2:57 شام
وعلیکم السلام بہنا، محفل میں خوش آمدید
لاریب مرزا — مارچ 16، 2017 2:58 شام
وعلیکم السلام!!
اردو محفل میں خوش آمدید ذی العرش :) آپ کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ :)
نمل یونیورسٹی سے کتنے عرصے سے منسلک ہیں؟؟ کن کن زبانوں میں ریسرچ کرواتی ہیں۔ اور آپ کو کتنی زبانوں پر عبور ہے؟؟ :) :)
آصف اثر — مارچ 16، 2017 3:01 شام
شکریہ آصف. زبان اور ادب کی کوئی سرحد نہیں ہوتی.. مجھے انگریزی ادب بے حد پسند ہے.. ہاں کچھ نظریاتی اختلاف بہرحال ہے.
میرا مقصد انگریزی کو محدود کرنا نہیں بلکہ صرف یہ ہے کہ ملک میں انگریز سامراجی عناصر میں ایک عنصر انگریزی زبان بھی رہا ہے۔ انگریزی مغربیت سے مرغوبیت ہی کا سبب ہے جو آج ہم اردو کو اس مقام پر دیکھ رہے ہیں۔۔۔
زیک اب بڑا بھی ہوجاؤ۔
صفحات: 1 2 3 4 5 6 7 8

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.95312/