میرا تعارف

شاہ زیب اسماعیل — اپریل 14، 2017 11:31 صبح
اسلام و علیکم۔
میں ایک رکشہ ڈرائیور ہوں ایک نہایت غریب گھر کا لڑکا ہوں تعلیم کا بہت شوق تھا خود سے تعلیم حاصل کی آج ایک بہت بڑی نامی گرامی کمپنی میں سیلس ٹیکس مینیجر ہوں کمپیوٹر کا بہت شوق ہے اوریکل میں اپنا سوفٹ ویئر بنایا ہے اور وہ ایک کمپنی میں چل رہا ہے آج کل انڈرائڈ کا زمانہ ہے تو انڈرائڈ کے اپس بنانا سیکھ رہا ہوں اور ساتھ ساتھ کچھ گیم بھی بنا رہا ہوں بہت جلد آپ لوگوں کی خدمت میں پیش کروں گا۔
شاہ زیب اسماعیل
راحیل فاروق — اپریل 14، 2017 11:34 صبح
خوش آمدید، پیارے بھائی۔ آپ کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی۔ خدا اور ترقیاں نصیب فرمائے!
شاہ زیب اسماعیل — اپریل 14، 2017 11:36 صبح
شکریہ جناب راحیل صاحب
یوسف سلطان — اپریل 14، 2017 11:36 صبح
وعلیکم السلام
خوش آمدید​
محمد وارث — اپریل 14، 2017 11:45 صبح
خوش آمدید شاہ زیب صاحب!
محمد عظیم الدین — اپریل 14، 2017 11:46 صبح
خوش آمدید بھائی
شاہ زیب اسماعیل — اپریل 14، 2017 11:46 صبح
شکریہ جناب وارث صاحب
عمر سیف — اپریل 14، 2017 11:56 صبح
خوش آمدید
محمد تابش صدیقی — اپریل 14، 2017 11:57 صبح
و علیکم السلام
خوش آمدید۔
اللہ تعالیٰ آپ کی مساعی کو شرفِ قبولیت بخشے۔ آمین۔
فہد اشرف — اپریل 14، 2017 12:04 شام
وعلیکم السلام
اردو محفل میں خوش آمدید
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 14، 2017 12:08 شام
خوش آمدید شاہ زیب اسماعیل بھائی
عبدالقیوم چوہدری — اپریل 14، 2017 12:36 شام
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔
جی آیاں نوں۔
آپ کے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئی۔ اللہ جی آپ کو بہت زیادہ ترقی عطا فرمائیں۔ میری دعا ہے کہ آپ کے اپنے سو دو سو رکشے ہوں، آپ پاکستان کی سب سے نامی گرامی کمپنی کے سی ای او ہوں۔ دنیا اوریکل کے بجائے 'شاہ زیب' نامی پروگرام میں سافت وئیر بنایا کرے اور دنیا کی سب سے زیادہ ایپس بنانے کا اعزاز آپ کے نام ہو۔ آمین
سید عمران — اپریل 14، 2017 12:50 شام
خوش آمدید شاہ زیب اسماعیل صاحب۔۔۔
شاہ زیب اسماعیل — اپریل 14، 2017 12:58 شام
شکریہ تمام لوگوں کا عبدالقیوم صاحب چاہے انسان کو جتنی ترقی مل جائے اسے کبھی بھی اپنی اوقات نہیں بھولنی چاہیے
اللہ سے دعا ہے کو وہ مجھے اور ترقی دے پر کبھی غرور اور تکبر نہ دے اور میں کبھی اپنی اوقات نہ بھولوں کے میں کیا تھا
سید عمران — اپریل 14، 2017 1:02 شام
شکریہ تمام لوگوں کا عبدالقیوم صاحب چاہے انسان کو جتنی ترقی مل جائے اسے کبھی بھی اپنی اوقات نہیں بھولنی چاہیے
اللہ سے دعا ہے کو وہ مجھے اور ترقی دے پر کبھی غرور اور تکبر نہ دے اور میں کبھی اپنی اوقات نہ بھولوں کے میں کیا تھا
اس جملے سے لگ رہا ہے کہ آپ بھی اس کام کو ’’اوقات یاد دلانے والا‘‘ سمجھتے ہیں۔۔۔
شاہ زیب اسماعیل — اپریل 14، 2017 1:11 شام
اگر ایسا ہوتا تو آج بھی میں یہ کام نہیں کر رہا ہوتا جناب عمران صاحب
پر آج بھی میں یہ کام کر رہا ہوں
سروش — اپریل 14، 2017 1:21 شام
آپ کی جدوجہد ثابت کرتی ہے کہ علم و ذہانت کسی کی میراث نہیں ہوتے ۔ یہ عطیہ خداوندی ہے ۔
جزاک اللہ خیرا ۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اور کامیابیوں سے نوازے ۔ آمین ۔
شاہ زیب اسماعیل — اپریل 14، 2017 1:26 شام
شکریہ اللہ میرے اور آپ لوگوں کے علم میں بھر پور اضافہ فرمائے
عاطف ملک — اپریل 14، 2017 1:27 شام
محفل میں خوش آمدید!
آپ کے متعلق جان کر بہت خوشی ہوئی اللہ آپ کو مزید ترقی عطا فرمائے۔
ربیع م — اپریل 14، 2017 1:47 شام
خوش آمدید!
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.95781/