میرا نام

ماما شالا — مارچ 3، 2013 10:57 صبح
پہلے ایسا نام پڑھا کبھی؟
محمداحمد — مارچ 3، 2013 11:03 صبح
نہیں پڑھا۔۔۔!
اردو محفل میں خوش آمدید۔۔۔! اس نام کی کچھ وجہ تسمیہ؟
محمد یعقوب آسی — مارچ 3، 2013 11:05 صبح
ایک تو ماما عظمت تھیں، ڈپٹی نذیر احمد کے ناول میں۔ دوسری ماما شالا آپ ہیں۔
ویسے تو ہر گھر میں ایک ماما ہوا کرتی ہے۔ مالکن ہو تو اُس کے کئی نام ہوتے ہیں اور ملازمہ ہو تو وہ ہر ایک کے لئے ’’ماما‘‘ ہوتی ہے۔
آدھی شرح ہم نے کر دی، آدھی آپ کر دیجئے!
محمد یعقوب آسی — مارچ 3، 2013 11:07 صبح
ڈپٹی (مولوی) نذیر احمد کے مذکورہ ناول کا نام (اگر میں بھول نہیں رہا تو) ’’مراۃ العروس‘‘ ہے، یعنی ’’دلہنوں کا آئینہ‘‘۔ جب کہ حقیقت میں مولوی صاحب نے دلہنوں ’’کو‘‘ آئینہ دکھایا ہے۔ کبھی فرصت ہو تو آپ بھی دیکھئے گا، اور اپنی بہوؤں کو بھی دکھائیے گا۔
بہت آداب ماما شالا
ماما شالا — مارچ 3، 2013 11:09 صبح
بہت عنایت کہ یہ نام ادب کے شہہ پارے سے جا ملایا
اور دلچسپ تبصرے سننے کے بعد وجہ تسمیہ بتانا اچھا ہوگا
شمشاد — مارچ 3، 2013 11:16 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید۔
اپنے متعلق کچھ اور بھی بتائیں۔
محمد یعقوب آسی — مارچ 3، 2013 11:46 صبح
اور دلچسپ تبصرے سننے کے بعد وجہ تسمیہ بتانا اچھا ہوگا
خیر تھیوے شالا، اب یہ نام اختیار کرنے کی وجہ بھی بتا دیجئے، ماما شالا اگر وجہ بھی مستور نہ ہو!۔
ماما شالا — مارچ 3، 2013 11:49 صبح
بچے ماما کہہ کر بلاتے ہیں اور بھائی بہن شللا باجی کہہ کر
عاطف بٹ — مارچ 3، 2013 11:50 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔
اپنا تعارف کروائیے۔
باباجی — مارچ 3، 2013 11:50 صبح
خوش آمدید
ویسے اب وجہ تسمیہ بیان کردیجیئے :)
مہ جبین — مارچ 3، 2013 12:04 شام
ماما شالا کو اردو محفل میں دلی خوش آمدید
انوکھی اور منفرد نام کی آئی ڈی بنائی آپ نے ۔۔۔۔۔۔ واہ کمال ہے :)
محمد یعقوب آسی — مارچ 3، 2013 12:12 شام
بچے ماما کہہ کر بلاتے ہیں اور بھائی بہن شللا باجی کہہ کر

شللا ؟ لگے ہاتھوں اس کی معنویت بھی کھول دیجئے ماما شالا اور اس ’’شللا‘‘ کا درست تلفظ بھی۔ اور ’’شللا‘‘ سے ’’شالا‘‘ تک کی کانٹ چھانٹ کا بھی کچھ ذکر ہو جائے تو بہتوں کی دل چسپی کا سامان ہو گا۔
ماما شالا — مارچ 3، 2013 12:22 شام
پہلے ایسا نام پڑھا کبھی؟
شللا ؟ لگے ہاتھوں اس کی معنویت بھی کھول دیجئے ماما شالا اور اس ’’شللا‘‘ کا درست تلفظ بھی۔ اور ’’شللا‘‘ سے ’’شالا‘‘ تک کی کانٹ چھانٹ کا بھی کچھ ذکر ہو جائے تو بہتوں کی دل چسپی کا سامان ہو گا۔

خوش آمدید ماما شالا صاحبہ۔
آپ کو تعجب ہو رہا ہو گا کہ محمد یعقوب آسی صاحب کس لیے آپ کی آئی ڈی کے بارے میں تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔ گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔ آسی صاحب دراصل اس محفل کے اساتذہ شعراء، زبان دانوں اور عروضیوں کے سرخیل ہیں۔ اب جب تک وہ آپ کے نام کے "افاعیل" ٹھیک سے نہ سمجھ لیں گے، آپ کو چین سے بیٹھنے نہ دیں گے۔ (ویسے میں یہ راز کی بات ڈرتے ڈرتے بتا رہا ہوں، کیونکہ ڈانٹ بھی پڑ سکتی ہے - دخل در "معروضات" کی وجہ سے!)
محمد یعقوب آسی — مارچ 3، 2013 12:38 شام
آپ کو تعجب ہو رہا ہو گا کہ​
محمد یعقوب آسی​

صاحب کس لیے آپ کی آئی ڈی کے بارے میں تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔​

اے لو! بنجارے میاں بھی آن دھمکے! اور اپنی خواہش بھی ہمارے کھاتے میں ڈال دی۔ اسے کہتے ہیں: بیری سے بیر اچکنا (یائے مجہول کے ساتھ)، چاہے اس میں ہاتھ چھلنی ہو جائیں اور کھاتے میں گلا پکڑا جائے۔ باتیں بھی کر رہے ہیں تو ’’سمجھ لینے کی‘‘۔ بروا کے تو پات ہوتے ہیں، بنجاروں کا اِن کو پتہ ہو گا۔
کاشف عمران
نایاب — مارچ 3، 2013 1:27 شام
محترم " ماما شالا " بہنا بٹیا آپ کو محفل اردو میں دلی خوش آمدید
شالا آباد رہیں ہنستی مسکراتی رہیں آمین
شہزاد وحید — مارچ 3، 2013 1:34 شام
خوش مینگو دید
فارقلیط رحمانی — مارچ 3، 2013 1:42 شام
:welcome:ماما شالاجی! خوش آمدید!
لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دیجیے کہ ہم آپ کو کیا پُکاریں؟محض ماما؟ یا شالا؟ یا پھر شللا؟ یا پھر کچھ اور؟
زبیر مرزا — مارچ 3، 2013 2:00 شام
السلام علیکم
خوش آمدید
نیلم — مارچ 3، 2013 2:05 شام
خوش آمدید
محمد وارث — مارچ 3، 2013 2:19 شام
خوش آمدید
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7-%D9%86%D8%A7%D9%85.60624/