احمدبسراء — اکتوبر 23، 2014 12:37 شام
محترم ساتھیو!
میں ایک ویب سائٹ ڈیزائنر ہوں اور 2 سائٹس کا مالک بھی ہوں۔ لیکن اردو بلاگنگ سے بالکل نابلد ہوں۔مجھے آپ سب کی مدد کی ضرورت ہے تاکہ میں کچھ سیکھ سکوں۔
عزیزامین — اکتوبر 23، 2014 12:39 شام
آپ سیکھنے والے نہیں سیکھانے والے ہیں اپنی ویب سائٹس کا لنک دیں
عزیزامین — اکتوبر 23، 2014 12:41 شام
ویلکم جناب امید ہے خوب گزرے گی آپ کا فیس بک اکاونٹ ہے؟
قیصرانی — اکتوبر 23، 2014 12:42 شام
اردو محفل پر خوش آمدید۔ یہاں مدد کرنے والے تو مل جائیں گے لیکن سارا کام کر کے دینے والے مشکل سے ملیں گے۔ بہتر ہے کہ آپ فورم کو دیکھیں، کافی سارے سوالات کے شافی جوابات مل جائیں گے۔ ورنہ پوچھتے جائیے اور جوابات پاتے جائیے

عزیزامین — اکتوبر 23، 2014 12:47 شام
محترم ساتھیو!
میں ایک ویب سائٹ ڈیزائنر ہوں اور 2 سائٹس کا مالک بھی ہوں۔ لیکن اردو بلاگنگ سے بالکل نابلد ہوں۔مجھے آپ سب کی مدد کی ضرورت ہے تاکہ میں کچھ سیکھ سکوں۔
مجھے بلاگنگ نہیں آتی پر میں کی مدد کی کوشش کروں گا۔ یہ بھی یاد رکھیں میں اردو محفل کا سب سے اناڑی ممبر ہوں
قیصرانی — اکتوبر 23، 2014 12:53 شام
مجھے بلاگنگ نہیں آتی پر میں کی مدد کی کوشش کروں گا۔ یہ بھی یاد رکھیں میں اردو محفل کا سب سے اناڑی ممبر ہوں
آپ نے جنگلی حیات میں ان کی دلچسپی نہیں پوچھی؟

احمدبسراء — اکتوبر 23، 2014 12:53 شام
محترم جناب
عزیزامین صاحب اور قیصرانی صاحب،
آپ لوگوں کا بہت شکریہ کہ آپ نے مجھ ناچیز کی ہمت بڑھائی۔میری ویب سائٹ کا لنک
بسراء آرٹیکلز ہے اور فیس بک اکاؤنٹ
احمد بسراء ہے۔
احمدبسراء — اکتوبر 23، 2014 12:55 شام
برادران آپ میں سے کوئی مجھے تھیم کو اردو ترجمہ کرنے کا صحیح طریقہ بتا سکتا ہے۔
عزیزامین — اکتوبر 23، 2014 12:55 شام
شکریہ
احمدبسراء — اکتوبر 23، 2014 12:56 شام
عزیز امین صاحب،
اب یہ اعزاز میرے پاس آ گیا ہے آپ مجھ سے کہیں ماہر ہیں۔
زیک — اکتوبر 23، 2014 1:00 شام
خوش آمدید
زیک — اکتوبر 23، 2014 1:01 شام
برادران آپ میں سے کوئی مجھے تھیم کو اردو ترجمہ کرنے کا صحیح طریقہ بتا سکتا ہے۔
ترجمہ کرنا ہے یا دائیں سے بائیں؟
احمدبسراء — اکتوبر 23، 2014 1:01 شام
عزیزامین — اکتوبر 23، 2014 1:02 شام
عزیز امین صاحب،
اب یہ اعزاز میرے پاس آ گیا ہے آپ مجھ سے کہیں ماہر ہیں۔
کس نے دلائی یہ غلط فہمی؟
احمدبسراء — اکتوبر 23، 2014 1:06 شام
بھائی اس میں غلط فہمی والی کوئی بات نہیں یہ تو بالکل صحیح بات ہے۔
عزیزامین — اکتوبر 23، 2014 1:09 شام
آپ کہتے ہیں تو باقی زندگی اسی غلط فہمی میں گزر جائے گی
عزیزامین — اکتوبر 23، 2014 1:10 شام
محترم جناب
عزیزامین صاحب اور قیصرانی صاحب،
آپ لوگوں کا بہت شکریہ کہ آپ نے مجھ ناچیز کی ہمت بڑھائی۔میری ویب سائٹ کا لنک
بسراء آرٹیکلز ہے اور فیس بک اکاؤنٹ
احمد بسراء ہے۔
یہ ایک ویب کا لنک ہے؟
احمدبسراء — اکتوبر 23، 2014 1:21 شام
بھائی آپ اس لنک پر جا کر دیکھ لیں نہ۔
احمدبسراء — اکتوبر 23، 2014 4:31 شام
زیک بھائی ترجمہ کرنا ہے اور باقی بھی اردو کے لحاظ سے سیٹنگ کرنی ہے۔
عزیزامین — اکتوبر 23، 2014 4:34 شام
وقت ملے تو یہاں بھی چکر لگاییں شکریہ