میراتعارف

چیف صاحب — جنوری 14، 2016 2:07 شام
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ:
کیا حال ہے دوستو : امید ہے سب خیریت سے ہوں گے ۔ سب دوستوں کی خدمت میں سلام کے بعد عرض ہے کہ
بہت عرصہ سے اس محفل کا خاموش قاری تھا بالآخر ہمت کرکے اس کا ممبر بننے کی ٹھان ہی لی۔
میرا نام دیکھ کر پریشان مت ہوں یہ بچپن میں دوستوں نے میری لیڈرانہ صلاحیتوں کی بناء پر رکھا جو مجھے اس قدر پسند ہے کہ ابھی بھی اسے جزو نام بنائے ہوئے ہوں ، کسی غلط فہمی میں مت رہئے گا یہ لیڈرانہ صلاحیتیں ہماری تعلیمی میدان کے بجائے معصوم سی شرارتوں اور کھیل کے میدان میں ابھرتی تھیں باقی تعلیم کے میدان میں تو ہم۔۔۔۔
باقی میرا نام ارسلان اور لاہور سے تعلق ہے اورفی الحال تعلیم کا سلسلہ پورے زوروشور سے جاری رکھے ہوں، امید ہے کہ تمام محفلین مجھے کھلے دل سے برداشت کریں گے:):)
ادب دوست — جنوری 14، 2016 2:29 شام
خوش آمدید
خوش آمدید
نور وجدان — جنوری 14، 2016 2:31 شام
خوش آمدید
عبداللہ امانت محمدی — جنوری 14، 2016 2:50 شام
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته خوش آمدید۔
محمد وارث — جنوری 14، 2016 3:08 شام
خوش آمدید ارسلان صاحب
محمد تابش صدیقی — جنوری 14، 2016 3:12 شام
محفل میں خوش آمدید
زیک — جنوری 14، 2016 3:22 شام
خوش آمدید چیف!
چیف صاحب والا گانا سنا ہے آپ نے؟
حمیرا عدنان — جنوری 14، 2016 4:08 شام
خوش آمدید ارسلان صاحب المعروف چیف صاحب
افضل حسین — جنوری 14، 2016 5:50 شام
بہت خوش آمدید۔
زیک — جنوری 14، 2016 5:53 شام
چیف صاحب — جنوری 14، 2016 6:45 شام
سب دوست احبا ب کا شکریہ کہ انہوں نے اپنے دل پر پتھر رکھتے ہوئے مجھے اس فورم میں خوش آمدید کہا ۔
لاریب مرزا — جنوری 14، 2016 6:51 شام
اردو محفل میں خوش آمدید :)
نایاب — جنوری 14، 2016 7:09 شام
محترم ارسلان صاحب المعروف چیف صاحب محفل اردو میں دلی خوش آمدید
بہت دعائیں​
محمدظہیر — جنوری 14، 2016 8:57 شام
امید ہے کہ تمام محفلین مجھے کھلے دل سے برداشت کریں گے
صرف برداشت نہیں بلکہ تہ دل سے خیر مقدم کرتے ہیں چیف صاحب : )
یوسف سلطان — جنوری 14، 2016 10:44 شام
وعليكم السلام
خوش آمدید۔
ربیع م — جنوری 15، 2016 5:05 صبح
خوش آمدید چیف صاحب
لگتا ہے فورم میں بھی ہمیں آپ کی قائدانہ صلاحیتیں دیکھنے کا موقع ملے گا
چیف صاحب — جنوری 15، 2016 9:11 صبح
جناب ہم تو چاہتے ہیں کہ ہماری صلاحیتوں کو بروکار لایا جائے تاکہ سب کو فا ئدہ ہو ۔
چیف صاحب — جنوری 15، 2016 9:13 صبح
جناب ملاقات ہونے سے پہلے ہی انکار کر دیا آپ نے تو
نور وجدان — جنوری 15، 2016 9:14 صبح
میں بھی ابھی یہی گانا لکھنے لگی تھی ۔۔
نیرنگ خیال — جنوری 15، 2016 9:22 صبح
خوش عام دید۔۔۔۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.87182/