میراتعارف حاضر ہے

شاہنواز عامر — جون 11، 2013 7:28 شام
میں شاہنواز عامر کراچی پاکستان میں رہائش رکھتا ہوں مجھے فخر ہے کہ میں پاکستانی اور مسلمان ہوں - میں ایک جرنلسٹ فیملی سے تعلق رکھتا ہوں جس کی بناء پر صحافت کے جراثیم مجھ میں موجود ہیں جس کی بناء پر میں نے سب سے پہلا اردو فورم اردو محفل میں شمولیت اختیار کی اور اب میں ایک سرکاری ملازمت کے ساتھ ساتھ مختلف فورمز پر صحافت کی زور آزمائی بھی کررہا ہوں
عمر سیف — جون 11، 2013 7:36 شام
خوش آمدید۔۔
شاہنواز عامر — جون 11، 2013 7:41 شام
عمر سیف بھائی شکریہ جی آپ کی حوصلہ افزائی کا
غدیر زھرا — جون 11، 2013 7:42 شام
خوش آمدید بھیا :) امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا :)
عمر سیف — جون 11، 2013 7:45 شام
عمر سیف بھائی شکریہ جی آپ کی حوصلہ افزائی کا
کسی بھی ممبر کے نام سے پہلے @ ڈال کر آپ انہیں ٹیگ کر سکتے ہیں۔ :)
شاہنواز عامر
شاہنواز عامر — جون 11، 2013 7:47 شام
جی شکریہ بہن غدیر زہرا میں یہاں ایک پاکستانی کے طور پر آیا ہوا ہوں اور صرف پاکستان کے بارے میں ہی بات کروں گا کہ پاکستان کا نام دنیا میں بلند ہو میں تعصب بازی سے دور رہنا چاہتا ہوں میں پنجابی ، سندھی، بلوچ، پختون اور اردو بولنے والا ہو اور یہ سب ایک پاکستانی ہونے کی نشانی ہے ایک بازو بھی کٹ گیا تو پھر پاکستان پاکستان نہیں رہے گا میری دعا ہے کہ رب العزت پاکستان کا وقار بلندرکھے اور ہمیشہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم تا قیامت یوں ہی سر بلند رہے اور اس میں مجھے آپ بہن بھائیوں کا ساتھ چاہئے کیا آپ لوگ میرا ساتھ دیں گے
شاہنواز عامر — جون 11، 2013 7:49 شام

جزاک اللہ
ملائکہ — جون 11، 2013 7:52 شام
خوش آمدید بھائی یا انکل پتہ نہیں۔۔۔۔ ویسے آپکے خیالات بہت اچھے ہیں۔۔۔ کیا آپ باقاعدہ کسی میڈیا کمپی سے منسلک ہیں۔۔۔
شاہنواز عامر — جون 11، 2013 7:55 شام
انشاءاللہ اسی فورم سے میں پاکستان بقا کے لئے ایک پاکستان کے حوالے سے اور اس کو یکجا کرنے کے حوالے سے ایک پارٹی یا تنظیم آرگنائز کرنے جارہا ہوں جو کہ فلاحی ہوگی اور اس کا کام پاکستان کی محبت اور حب الوطنی اجاگر کرنا ہوگا جو بھائی اس فورم کے تحت اس میں شامل ہونا چاہے تو مطلع کرے شروع کے دس ممبر بانی ممبران قرار پائے گے اور اس پارٹی کا نام اور جھنڈا بھی ممبران ہی تجویز کریں گے جس کا نام اور جھنڈا معیار پر پورا اترے گا اس کے لئے خاص گفٹ حاضر ہوگا انشاءاللہ
غدیر زھرا — جون 11، 2013 7:56 شام
جی شکریہ بہن غدیر زہرا میں یہاں ایک پاکستانی کے طور پر آیا ہوا ہوں اور صرف پاکستان کے بارے میں ہی بات کروں گا کہ پاکستان کا نام دنیا میں بلند ہو میں تعصب بازی سے دور رہنا چاہتا ہوں میں پنجابی ، سندھی، بلوچ، پختون اور اردو بولنے والا ہو اور یہ سب ایک پاکستانی ہونے کی نشانی ہے ایک بازو بھی کٹ گیا تو پھر پاکستان پاکستان نہیں رہے گا میری دعا ہے کہ رب العزت پاکستان کا وقار بلندرکھے اور ہمیشہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم تا قیامت یوں ہی سر بلند رہے اور اس میں مجھے آپ بہن بھائیوں کا ساتھ چاہئے کیا آپ لوگ میرا ساتھ دیں گے
جی بھیا انشاءاللہ :) آپکی سوچ بہت اچھی ہے :) اللہ سب کو تعصب پسندی سے دور رکھے - آمین -
بھیا آپ کو کسی کی بات کا جواب دینا ہو تو آپ ان کے پیغام کا اقتباس لے لیا کریں - پیغام کے بائیں طرف آپ کو جواب لکھا نظر آئے گا وہاں کلک کریں گے تو اقتباس لے سکیں گے اس کے نیچے آپ اپنا جواب لکھ دیں :)
ملائکہ — جون 11، 2013 7:57 شام
انشاءاللہ اسی فورم سے میں پاکستان بقا کے لئے ایک پاکستان کے حوالے سے اور اس کو یکجا کرنے کے حوالے سے ایک پارٹی یا تنظیم آرگنائز کرنے جارہا ہوں جو کہ فلاحی ہوگی اور اس کا کام پاکستان کی محبت اور حب الوطنی اجاگر کرنا ہوگا جو بھائی اس فورم کے تحت اس میں شامل ہونا چاہے تو مطلع کرے شروع کے دس ممبر بانی ممبران قرار پائے گے اور اس پارٹی کا نام اور جھنڈا بھی ممبران ہی تجویز کریں گے جس کا نام اور جھنڈا معیار پر پورا اترے گا اس کے لئے خاص گفٹ حاضر ہوگا انشاءاللہ
یہ ٹیم کام کس طرح کرے گی۔۔۔
شاہنواز عامر — جون 11، 2013 7:57 شام
خوش آمدید بھائی یا انکل پتہ نہیں۔۔۔ ۔ ویسے آپکے خیالات بہت اچھے ہیں۔۔۔ کیا آپ باقاعدہ کسی میڈیا کمپی سے منسلک ہیں۔۔۔
نہیں ملائکہ بہن ابھی تک تو نہ میں میڈیا اور کمپنی سے منسلک ہوں میں ایک آزاد صحافی ہو مطلب کہ فری لانسر ہوں اور قوم کی خدمت کرنا ان میں حب الوطنی اجاگر کرنا یہ میرا کام ہے
ملائکہ — جون 11، 2013 7:58 شام
نہیں ملائکہ بہن ابھی تک تو نہ میں میڈیا اور کمپنی سے منسلک ہوں میں ایک آزاد صحافی ہو مطلب کہ فری لانسر ہوں اور قوم کی خدمت کرنا ان میں حب الوطنی اجاگر کرنا یہ میرا کام ہے
اچھا ٹھیک تو فری لانس کی طرح آپ نے فیلڈ میں اب تک کوئی کام وغیرہ کیا ہے ؟؟
شاہنواز عامر — جون 11، 2013 8:01 شام
یہ ٹیم کام کس طرح کرے گی۔۔۔
یہ ٹیم آپ لوگوں پر مشتمل ہوگی اپنے علاقوں میں اپنے اسکولوں میں اور آس پاس کے علاقوں میں آپ کی رجسٹریشن ہوگی میرے پاس آپ کو پاسز جاری کئے جائیں گے پریس میں پریس ریلیز کی جائیں گی پریس کانفرنس کی جائیں گی باقاعدہ کام ہوگا لیکن آپ لوگوں کےتعاون سے اور انشاء اللہ ایک پہلے ماہنامہ اخبار جاری ہوگا پھر بتدریج پندرہ روزہ سے ہفت روزہ کیا جائے گا انشاءاللہ
شاہنواز عامر — جون 11، 2013 8:01 شام
اچھا ٹھیک تو فری لانس کی طرح آپ نے فیلڈ میں اب تک کوئی کام وغیرہ کیا ہے ؟؟
اللہ پاک کا شکر ہے میرے کالم یہاں کے رونامہ شائع ہوئے اور پسند کئے گئے ہیں
ملائکہ — جون 11، 2013 8:02 شام
یہ ٹیم آپ لوگوں پر مشتمل ہوگی اپنے علاقوں میں اپنے اسکولوں میں اور آس پاس کے علاقوں میں آپ کی رجسٹریشن ہوگی میرے پاس آپ کو پاسز جاری کئے جائیں گے پریس میں پریس ریلیز کی جائیں گی پریس کانفرنس کی جائیں گی باقاعدہ کام ہوگا لیکن آپ لوگوں کےتعاون سے اور انشاء اللہ ایک پہلے ماہنامہ اخبار جاری ہوگا پھر بتدریج پندرہ روزہ سے ہفت روزہ کیا جائے گا انشاءاللہ
اچھی پلاننگ ہے دیکھیے کیا بنتا ہے۔۔۔
ملائکہ — جون 11، 2013 8:02 شام
اللہ پاک کا شکر ہے میرے کالم یہاں کے رونامہ شائع ہوئے اور پسند کئے گئے ہیں
کس روزنامہ میں۔۔۔
ملائکہ — جون 11، 2013 8:03 شام
اصل میں بھی تھوڑی بہت ماس میڈیا کی اسٹوڈنٹ رہ چکی ہوں اس لئے دلچسی لے رہی ہوں مگر فیلیڈ میں کوئی کام نہیں کیا اب تک۔۔۔
شاہنواز عامر — جون 11، 2013 8:04 شام
تو شامل ہورہی ہیں میر ے ساتھ
ملائکہ — جون 11، 2013 8:07 شام
تو شامل ہورہی ہیں میر ے ساتھ
بھئی ہم تو ان لوگوں میں سے ہیں جو انگلی کٹوا کر شہیدوں میں نام لکھوا لیتے ہیں۔۔۔:p
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81-%D8%AD%D8%A7%D8%B6%D8%B1-%DB%81%DB%92.64801/