کپڑے کی دکان پر کام کرتا ہوں ہول سیل مارکیٹ ٹاور کراچی تعلیم میڑک پنجاب سے چار بھائی ایک بہن
میرا نمبر دوسرا ہے۔ اردو محفل کے بارے میں پہلے بھی تھوڑا بہت جانتا تھا لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے ادھر نہیں آتا تھا۔ زکریا اجمل کا منظر نامہ میں انڑویو پڑھ کر ادھر آیا تو یہیں کا ہوکر رہ گیا۔
شمشاد — مئی 22، 2008 5:07 شام
پنجاب میں کہاں سے تعلق ہے؟ کہاں سے دسویں جماعت پاس کی؟ کراچی کب سے ہیں؟ کیا ملازمت کے سلسلے میں کراچی آئے یا مستقل سکونت کے لیے یہیں منتقل ہو گئے؟ چھوٹوں پر رعب جھاڑنا کیسا لگتا ہے؟ آخری دفعہ گھر سے مار کب اور کیوں کھائی تھی؟ اردو کی آخری کتاب کون سی پڑھی تھی؟ ابھی کے لیے اتنا ہی، ملتے ہیں بریک کے بعد۔
خاموش مُجاہد — مئی 22، 2008 11:52 شام
خوش آمدید جناب شکاری بھائی ویسے نک نیم بہت ہی اچھا ہے میرا سوال یہ ہے کہ آپ کو یہ نک نیم رکھنے کا خیال کیسے آیا ؟؟