میم نون کی آمد

میم نون — اپریل 9، 2011 8:55 صبح
السلامُ علیکم۔
میم نون محفل پر نیا آیا ہے، اسے خوش آمدید کہا جائے :grin:
والسلام
خرم شہزاد خرم — اپریل 9، 2011 9:01 صبح
پہلے تو میں دیکھ کر حیران ہوگیا کہ یہ کون سا رکن ہے جو اتنی جلدی اتنے مراسلات لکھ چکے ہیں بعد میں پتہ چلا یہ کون ہیں جناب
شمشاد — اپریل 9، 2011 11:02 صبح
اچھی زبردستی ہے، دو دو دفعہ خوش آم دید کہلوانا چاہ رہے ہیں۔
میم نون — اپریل 9، 2011 5:43 شام
پہلے تو میں دیکھ کر حیران ہوگیا کہ یہ کون سا رکن ہے جو اتنی جلدی اتنے مراسلات لکھ چکے ہیں بعد میں پتہ چلا یہ کون ہیں جناب

ہی ہی ہی، لیکم کسی کو بتائیے گا نہیں کہ میں کون ہوں ;)
اچھی زبردستی ہے، دو دو دفعہ خوش آم دید کہلوانا چاہ رہے ہیں۔

پہلی دفعہ کا تو مجھے یاد بھی نہیں، اور ویسے بھی اسکے بعد تو کافی عرصہ غیر حاضر رہا۔
دوسرا یہ کہ ، میم نون کی واقعی ہی نئی آمد ہے، پہلے پتہ نہیں کون تھا :grin:
شمشاد — اپریل 9، 2011 6:40 شام
میم نون سے محمد نوید کہوں یا میری نازنین کہوں؟
میم نون — اپریل 9، 2011 6:50 شام
جو آپکی مرضی :noxxx:
لیکن میرا استقبال کسی نے نہیں کیا :(
mfdarvesh — اپریل 9، 2011 7:41 شام
السلام علیکم
جناب ہم آپ کے استقبال کے لیے جھنڈیاں لگا کے جلسہ عام کرنے کو تیا ر ہیں بشرطیکہ کھانا آپ کو کھلانا پڑے گا
میم نون — اپریل 9، 2011 7:44 شام
شکریہ جناب :)
فی الحال تو اپنا ایک عدد ٹی سٹال ہے اس لئیے چائے اور کافی ہی پلائی جا سکتی ہے، جب ڈھابہ بنے گا تو کھانا بھی کھلا دیں گے :grin:
شمشاد — اپریل 9، 2011 11:04 شام
دوسروں کے ٹی اسٹال کو اپنا کہنا جرم ہے۔
ویسے کل آپ کے استقبال کے لیے لاہور میں الطاف حسین جلسہ کر رہے ہیں۔
mfdarvesh — اپریل 10، 2011 6:06 صبح
نہیں جی،
ٹی سٹال تو اب گیا، وہ اخیتارات کا استعمال ہو گیاہے
کافی کے ساتھ ساتھ بھنے چنے ہی کھلا دیں، کافی ہو جائے گا
ناعمہ عزیز — اپریل 10، 2011 6:40 صبح
خوش آمدید نوید لالہ:)
کوئی آپ کو کہے نا کہے مجھے تو کہنا ہی ہے نا:)
شمشاد — اپریل 10، 2011 7:09 صبح
گیلانی نہ بنیں، کل کو اپنے دیئے ہوئے احکام واپس لینے پڑیں گے۔
mfdarvesh — اپریل 10، 2011 7:30 صبح
پاکستان ہے، مشکل میں معافی مانگ لیں گے ہمارا کیا جاتا ہے
شمشاد — اپریل 10، 2011 7:41 صبح
میں گیلانی کی بات کر رہا تھا آپ ذوالفقار مرزا پر پہنچ گئے۔
mfdarvesh — اپریل 10، 2011 8:37 صبح
دونوں ایک ہی جیسے ہیں بس طریقہ واردات میں فرق ہے
خرم شہزاد خرم — اپریل 10، 2011 9:46 صبح
ہی ہی ہی، لیکم کسی کو بتائیے گا نہیں کہ میں کون ہوں ;)
:grin:

جی جی آپ فکر نا کریں میں کسی کو نہیں بتاؤں گا کہ آپ نوید بھائی ہیں :grin:
خرم شہزاد خرم — اپریل 10، 2011 9:47 صبح
خوش آمدید نوید لالہ:)
کوئی آپ کو کہے نا کہے مجھے تو کہنا ہی ہے نا:)

یہ دیکھو بھائیوں میں لڑائی کروانے لگی ہیں
ہم نے بھی خوش آمدید کہا ہوا ہے پہلے سے
شمشاد — اپریل 10، 2011 11:46 صبح
میں بی ۔۔۔۔۔ کا آج ذکر بالکل نہیں کروں گا۔
mfdarvesh — اپریل 10، 2011 12:21 شام
نہ کریں جی، لیکن سچ تو سچ ہی ہے نا
ناعمہ عزیز — اپریل 10، 2011 1:03 شام
میرے خلاف سازش کرنے والوں کو آج رات کی چائے نا ملے۔
صفحات: 1 2 3 4 5 6 7 8

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%A2%D9%85%D8%AF.33581/