میں ابوشامل ہوں

ابوشامل — اگست 29، 2012 11:22 صبح
میرا نام ابو شامل ہے۔ لیکن یہ تعارف پیش کرنے کی ضرورت کیا پیش آئی ہے؟ دراصل ایک تلوار اتنے دنوں سے میرے سر پر لٹک رہی ہے کہ "محفل فورم میں بہترین شمولیت کے لیے تعارف پیش کریں۔" اور میرے پاس اس ”حرکت“ کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہے۔ بہرحال، اسی بہانے بہت سارے نئے لوگوں سے ناچیز کا تعارف ہو جائے گا :)
ابوشامل — اگست 29، 2012 11:24 صبح
لیں جی، ایک ”منحوس“ سا پیغام بھی مل گیا ہے کہ "آپ کا پروفائل اب 100% مکمل ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ محفل فورم میں آپ ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔" چلیں شکر ہے، اس کے ذریعے ہمیں ”اچھا اضافہ“ تو سمجھا گیا لیکن ساتھ میں ”ثابت“ کرنے کی شرط بھی لگائی گئی ہے :(
ناعمہ عزیز — اگست 29، 2012 11:29 صبح
خوش آمدید لالہ :)
عمار ابن ضیا — اگست 29، 2012 11:30 صبح
خوش آمدید خوش آمدید اہلا و سہلا مرحبا یا حضرت
محفل میں کب اور کیسے آنا ہوا آپ کا :)
نایاب — اگست 29، 2012 11:32 صبح
دلی خوش آمدید محترم ابو شامل بھائی
ابوشامل — اگست 29، 2012 11:37 صبح
خوش آمدید خوش آمدید اہلا و سہلا مرحبا یا حضرت
محفل میں کب اور کیسے آنا ہوا آپ کا :)
”۔۔۔۔۔۔ دیوانے دو!“ :)
محمداحمد — اگست 29، 2012 11:39 صبح
خوش آمدید محترم ۔۔۔۔۔!
اپنے بارے میں کچھ بتائیے نا آپ؟ :D
ابوشامل — اگست 29، 2012 11:39 صبح
لالا کا نام مت لیں، مجھے کل سے اس پر بہت غصہ ہے، پہلی ہی بال پر آؤٹ ہو گیا، یعنی حد ہو گئی :mad:
ناعمہ عزیز — اگست 29، 2012 11:46 صبح
لالا کا نام مت لیں، مجھے کل سے اس پر بہت غصہ ہے، پہلی ہی بال پر آؤٹ ہو گیا، یعنی حد ہو گئی :mad:
ارے میں آپ کو لالہ بول رہی ہوں بابا :rolleyes:
اشتیاق علی — اگست 29، 2012 11:46 صبح
فہد بھائی تعارف کے زمرے میں دیکھ کر اچھا لگا اور عرصہ بعد کسی پرانے محفلین کو تعارف کے زمرے میں دیکھا۔
اردو محفل میں تہہ دل سے خوش آمدید ۔ اور جب جب آپ کی آمد ہو تب تب کے لیے خوش آمدید۔
اور سنائیے؟ کیسے مزاج ہیں؟ اور اتنے عرصے بعد یہ خیال کیسے آیا؟
ابوشامل — اگست 29، 2012 11:49 صبح
ارے میں آپ کو لالہ بول رہی ہوں بابا :rolleyes:
یعنی ہماری شان میں گستاخی؟ :)
شعیب سعید شوبی — اگست 29، 2012 11:49 صبح
خوش آمدید فہد بھائی!
ابوشامل — اگست 29، 2012 11:50 صبح
فہد بھائی تعارف کے زمرے میں دیکھ کر اچھا لگا اور عرصہ بعد کسی پرانے محفلین کو تعارف کے زمرے میں دیکھا۔
اردو محفل میں تہہ دل سے خوش آمدید ۔ اور جب جب آپ کی آمد ہو تب تب کے لیے خوش آمدید۔
اور سنائیے؟ کیسے مزاج ہیں؟ اور اتنے عرصے بعد یہ خیال کیسے آیا؟
بھائی میں بالکل ٹھیک ہوں، گزشتہ تقریباً ایک ماہ سے تو آنا جانا لگا ہی ہوا ہے، کبھی زیادہ کبھی کم۔ بس آجکل عید ملن کے بعد سے مستقل آ جا رہا ہوں، دعائیں دیں محفل کے ان بچوں کو جنہوں نے ہمیں دوبارہ گھیرنے کے لیے عید ملن کا ”جال“ بچھایا :)
ناعمہ عزیز — اگست 29، 2012 11:50 صبح
یعنی ہماری شان میں گستاخی؟ :)

ہائیں وہ کیسے بھلا ؟:eek:
ابوشامل — اگست 29، 2012 11:51 صبح
خوش آمدید فہد بھائی!
شکریہ شوبی، مجھے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ آپ کہاں غائب ہیں؟ آخری مرتبہ ایک کام کے سلسلے میں بات ہوئی تھی، کام تو نہیں ہو سکا لیکن اس کے بعد سے تو آپ سلام دعا سے بھی گئے :)
ابوشامل — اگست 29، 2012 11:53 صبح
ہائیں وہ کیسے بھلا ؟:eek:
اچھے بھلے بابا کو آپ نے لالا بنا دیا، تو کیا یہ گستاخی نہیں؟ :)
ویسے میں مذاق کر رہا ہوں، آپ اپنے دماغ پر زیادہ زور نہ ڈالیں
ناعمہ عزیز — اگست 29، 2012 11:54 صبح
اچھے بھلے بابا کو آپ نے لالا بنا دیا، تو کیا یہ گستاخی نہیں؟ :)
ویسے میں مذاق کر رہا ہوں، آپ اپنے دماغ پر زیادہ زور نہ ڈالیں
اب بابا جی کہوں نا ؟؟؟؟:rolleyes:
ابوشامل — اگست 29، 2012 11:55 صبح
چلیے یہاں بتاتا چلوں کہ جال تو محفل کے کراچی کے بچوں نے بچھایا تھا لیکن اس سے پہلے ہمیں پکڑنے کے لیے ایک کنڈا فرخ منظور صاحب نے ڈالا تھا، جنہوں نے ہمیں فیس بک پر آن لائن دیکھ لیا تھا۔ اس لیے اس مرتبہ کی میری محفل پر واپسی کا ”گناہ“ انہی کے سر جانا چاہیے :D
ابوشامل — اگست 29، 2012 11:56 صبح
اب بابا جی کہوں نا ؟؟؟؟:rolleyes:
بچوں سے بھلا کوئی جھگڑا کیا جاتا ہے؟ جو چاہے کہیں، بابا بھی چلے گا :)
اشتیاق علی — اگست 29، 2012 12:00 شام
بھائی میں بالکل ٹھیک ہوں، گزشتہ تقریباً ایک ماہ سے تو آنا جانا لگا ہی ہوا ہے، کبھی زیادہ کبھی کم۔ بس آجکل عید ملن کے بعد سے مستقل آ جا رہا ہوں، دعائیں دیں محفل کے ان بچوں کو جنہوں نے ہمیں دوبارہ گھیرنے کے لیے عید ملن کا ”جال“ بچھایا :)
بہت خوب ۔ بھئی میری طرف سے آپ کو محفل پر واپسی بہت مبارک ہو اور عید ملن پارٹی والوں کا بھی تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے پرانے محفلین کا بھی خیال رکھا۔
ان تمام اراکین کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
صفحات: 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%A8%D9%88%D8%B4%D8%A7%D9%85%D9%84-%DB%81%D9%88%DA%BA.53865/