میں اور آپ!

حماد علی — جنوری 28، 2017 9:48 صبح
تو جناب سب سے پہلے تو خاکسار کی طرف سے حضور کے حضور میں سلام عرض ہے!
گزشتہ کافی دنوں سے یہاں موجود ہوں لیکن رکنیت اختیار نہیں کی تھی ۔ اپنے فیس بک پیج کے لیے کچھ تحریریں تلاش کر رہا تھا اسی دوران اردو محفل سے روشناس ہوا اور گزشتہ روز ہی رکنیت اختیار کی ۔ اپنے حلقہ احباب میں اردو بولنے اور پنجابی زبان سے اجتناب کرنے کی وجہ سے "بور" ، پاگل ، خبطی جیسے القابوں سے مشہور ہوں مزید یہ کے ناولوں اور کتابوں کے مطالعہ اور کھیلوں سے گریز کرنے کی وجہ سے "کتابی کیڑا" جیسے خوبصورت نام سے بھی جانا جاتا ہوں۔ اور یقین جانیے ایسی بیش قیمت خوبیوں کی موجودگی کا شائبہ مجھے یہاں موجود ارکان میں بھی ہو رہا ہے، اور یہی وہ چیز ہے جس کی وجہ سے یہاں رکنیت اختیار کی۔ غزل لکھنے اور پڑھنے کا مشتاق تو بہت ہوں پر مجھے یہی لگتا ہے کے شائد ہی کبھی کوئ غزل لکھ سکوں یا کوئ شعر یاد رکھ سکوں بہر حال نام تو جیسا کے آپ سب جانتے ہیں میرا "حماد علی" ہے ۔ پاکستان کے شہر جھلم سے تعلق ہے اور یہاں کے "گورمنٹ کالج آف کامرس" میں آئ-کام کے پہلے سال میں زیرِ تعلیم ہوں۔
یقین ہے یہاں آپ جیسے قابل ساتھیوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا اور میری قابلیت میں گراں قدر اضافہ ہو گا ۔
ولسلام!
آپ کی خیریت کا طالب
حماد علی۔
محمد تابش صدیقی — جنوری 28، 2017 9:49 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید
حماد علی — جنوری 28، 2017 9:50 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید
از حد شکریہ جناب!
حمیرا عدنان — جنوری 28، 2017 9:58 صبح
خوش آمدید جناب حماد علی صاحب
اردو محفل میں خوش آمدید
حماد علی — جنوری 28، 2017 10:00 صبح
خوش آمدید جناب حماد علی صاحب
اردو محفل میں خوش آمدید
بہت شکریہ آپ کے خلوص کا محترمہ!
یوسف سلطان — جنوری 28، 2017 10:01 صبح
خوش آمدید​
حماد علی — جنوری 28، 2017 10:04 صبح
محترم یوسف سلطان صاحب شکریہ!
ربیع م — جنوری 28، 2017 10:07 صبح
خوش آمدید حماد بھائی!
حماد علی — جنوری 28، 2017 10:08 صبح
خوش آمدید حماد بھائی!
آپ کے خلوص کا از حد شکریہ برادر!
لاریب مرزا — جنوری 28، 2017 10:09 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید :) امید ہے یہاں آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ :)
عمر سیف — جنوری 28، 2017 10:12 صبح
خوش آمدید
حماد علی — جنوری 28، 2017 10:13 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید :) امید ہے یہاں آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ :)
آپ کے خلوص کا شکریہ لاریب مرزا صاحبہ!
اور یقیناً جب آپ جیسی قابل شخصیات کا ساتھ ہو تو انسان کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
حماد علی — جنوری 28، 2017 10:14 صبح
شکریہ عمر سیف بھائ!
با ادب — جنوری 28، 2017 10:15 صبح
خوش آمدید ۔ آپ جیسی نئی نسل کے نوجوان جب کتابیں پڑھنے کے شوق کو ظاھر کرتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے ۔ اللہ اس شوق کو قائم رکھے آمین
با ادب — جنوری 28، 2017 10:16 صبح
خوش آمدید ۔ آپ جیسی نئی نسل کے نوجوان جب کتابیں پڑھنے کے شوق کو ظاھر کرتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے ۔ اللہ اس شوق کو قائم رکھے آمین
با ادب — جنوری 28، 2017 10:17 صبح
خوش آمدید ۔ آپ جیسی نئی نسل کے نوجوان جب کتابیں پڑھنے کے شوق کو ظاھر کرتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے ۔ اللہ اس شوق کو قائم رکھے آمین
حماد علی — جنوری 28، 2017 10:18 صبح
خوش آمدید ۔ آپ جیسی نئی نسل کے نوجوان جب کتابیں پڑھنے کے شوق کو ظاھر کرتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے ۔ اللہ اس شوق کو قائم رکھے آمین
ثم آمین! شکریہ جناب!
عمر سیف — جنوری 28، 2017 10:23 صبح
شکریہ عمر یوسف بھائ!
سیف
محمد وارث — جنوری 28، 2017 10:26 صبح
خوش آمدید حماد صاحب!
حماد علی — جنوری 28، 2017 10:38 صبح
معذرت کے ساتھ جناب دھیان نہیں رہا شرمندہ ہوں۔
صفحات: 1 2 3 4 5 6 7 8

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A2%D9%BE.94465/