میں حسیب ہوں ...

حسیب احمد حسیب — نومبر 21، 2015 9:34 شام
میں حسیب ہوں ...
خودی اور خود بینی " autoscopy " کے درمیان کے باریک سی لکیر ہے جو شعور ذات اور حصار ذات کے درمیان تفریق کرتی ہے کبھی نجانے کس کیفیت میں کہا تھا
میں خود سے دور نکلنے کے فن سے واقف ہوں
میں اپنے آپ میں رہتا ہوں ضم نہیں ہوتا
خیام قادری مرحوم کہا کرتے تھے
صوفی ہیں اور عشق ہے آل سعود سے
حضرت نکل گئے ہیں حدود و قیود سے
سو زندگی میں کبھی حدود و قیود کی پابندی نہ کی یا یوں کہیے پابندی ہو نہ سکی
نسبی تعلق بنی اسرائیل کی بچھڑی ہوئی بھیڑوں سے ہے اجداد نے ہندوستان کی ریاست محمد آباد ٹونک کو اپنی آماجگاہ بنایا کہ جو تیر کابل سے نکلا تھا ہندوستان کی قلب میں پیوست ہوا ......
اختر شیرانی ، مشتاق احمد یوسفی ، عیش ٹونکی اور مفتی ولی حسن خان ٹونکی جیسی علمی و ادبی شخصیات کی ریاست سے تعلق قابل فخر تو ضرور ہے لیکن اگر خود کو دیکھوں تو شرمساری بھی ہوتی ہے کہ میں کہاں کھڑا ہوں ..........
اپنے بارے میں بات کرنا انتہائی آسان بھی ہے اور انتہائی مشکل بھی
لیکن بات یہ بھی ہے کہ آخر اپنے بارے میں بات کی ہی کیوں جاوے ..؟!
گو کہ تعارف وہ کھڑکی ہے کہ جو بیرونی دنیا کو آپ کے اندر جھانکنے کا موقع فراہم کرتی ہے لیکن اندر کا منظر وہی دکھائی دیتا ہے کہ جو آپ انھیں دکھلانا چاہیں ہاں جب تعارف پہچان میں بدل جاوے تو حقیقت سامنے آتی ہے ......
طالب علم ہوں اور طالب علموں کے ساتھ رہنا پسند کرتا ہوں گو کچھ لوگوں کو یہ مغالطہ ضرور ہے کہ " ٹیچر " ہوں لیکن حقیقت میں پھٹیچر ہوں لکھنے کا شوق رکھتا ہوں اسلیے لکھتا ہوں اور اس بات کا طالب نہیں کہ میرے لکھے ہوے کو پڑھا بھی جاوے ہاں اگر کوئی پڑھ لے تو بلکل برا نہیں مانتا ......
لنگڑی لولی شاعری بھی کر لیتا ہوں وہ بھی استاد محترم اعجاز رحمانی صاحب کا ہی اعجاز ہے
محترم دوست حسن علی امام صاحب فرماتے ہیں
مولانا عموما گفتگو کم کرتے ہیں زیادہ تر بحث ہی کرتے ہیں اور یہ مباحثے اس وقت زور پکڑ جاتے ہیں جب مخالفین کو یہ احساس ہو جائے کے وہ غلطی پر ہیں - مولانا تقریبا چالیس ہزار کتابیں پڑھ چکے ہیں "
مولانا غصہ بہت کم کرتے ہیں غصے کی جگہ بھی وہ بحث ہی کر لیتے ہیں -
اب اس مولانا کے الزام سے کون جان چھڑا ئے اور کیسے چھڑا ئے
کبھی اس حوالے سے بھی کچھ لکھا تھا
خدا کی قسم میں " مولوی " نہیں ہوں !
اچانک جب بحث کے دوران نازک صورت حال آجاتی ہے اور گفتگو کا رخ تلخی کی جانب بڑھنے کا احتمال ہوتا ہے تو مجھے اندازہ ہو جاتا ہے ......
یہ وہ وقت ہوتا ہے جب ہمارے محترم صحافی دوست جمالی بھائی طنزیہ انداز میں مسکراتے ہوے ہمیں حسیب میاں سے " مولانا " کر دیتے ہیں اور یقین جانئے ان کے اس " مولانا " میں بڑی کاٹ ہوتی ہے اس کی چبھن اندر تک محسوس ہوتی ہے ......
اور پھر ہمارے شیخ الفدوی کا تنبیہی لہجہ
اچھا تو آپ بھی مولانا ہیں ہم تو پہلے ہی آپ کی علمیت کے قائل تھے
مجھے شرم سے پانی پانی کر دینے کیلئے کافی ہوتا ہے
اگر " مولانا " ایک گالی ہے تو بسر و چشم قبول ہے
لیکن اگر یہ ایک عالی رتبہ ہے اور بےشک ہے تو میں اس کے قابل نہیں .......
کبھی کبھی میں سوچ کر دیر تک ہنستا ہوں عجیب مخمصہ ہے
نہ ادھر کا رہا نہ ادھر کا رہا
نہیں جناب میں مولانا نہیں مجھ سے تو چند سلیس عربی جملے بھی نہ جوڑے جاویں
شیخ الجوجل کی مدد سے ٹوٹی پھوٹی عربی سمجھتا ہوں
کیا ہوا جو ایم اے اسلامیات کیا ہوا ہے
کیا تو پرائیویٹ ہی ہے
اور کیا ہوا جو او لیول کے برگر بچوں کو پڑھاتا ہوں
" قال الله اور قال الرسول " کا بلند مرتبہ تو میری پہنچ سے کافی دور ہے
جب میرے ادبی دوست مجھے مولانا سمجھ کر اپنی توپوں کا رخ میری جانب کرتے ہیں تو سوچتا
ہوں
ارے میرے یاروں میں شاعر بھی تو ہوں گو غیر معروف ہی سہی
کالم نگار بھی تو ہوں گو فیس بکی ہی سہی
اور افسانے چند بھی لکھ چھوڑے ہیں
گو کوئی پڑھتا نہیں
نہیں نہیں میں مولانا نہیں
ہاں میری داڑھی ہے تو یہ تو سنت رسول علیہ سلام کی علامت ہے
میرے سر پر ٹوپی بھی ہے مگر صرف رواجی ہے
میرا یہ ملبوس بظاہر مجھے متقی دکھاتا ہے مگر دھوکے میں مت آجانا
رند ہوں رند
مگر کیا کروں جب کوئی دینی طبقے پر پھبتیاں کسے تو برداشت نہیں ہوتا نجانے کون سی قوت قلم اٹھانے اور قلم سے سروں کو توڑنے پر مجبور کرتی ہے ....
مگر ڈرتا ہوں کہیں کوئی یہ نہ کہ دے
ارے او ظالم تو کون سا عالم ہے جو اپنی علمیت جھاڑتا ہے گستاخ ........
پھر میرے ادبی دوست مجھے کانٹوں میں گھسیٹتے ہیں
جمالی بھائی کی طنزیہ مسکراہٹ اور جگر کو چیرتی آواز " مولانا "
اور شیخ الفدوی کے الفاظ " اچھا آپ بھی مولوی ہیں ..........
خدا کی قسم میں " مولانا " نہیں ہوں .
حسیب احمد حسیب
ادب دوست — نومبر 21، 2015 9:41 شام
خوش آمدید
خوش آمدید
ادب دوست — نومبر 21، 2015 9:46 شام
حسیب احمد حسیب بھائی، آپ کی نہ پڑھے جانے کی شکایت تو دور ہو ہی جائے گی۔ الحمدالله اردو محفل اس اعتبار سے فیس بک سے ممتاز ہے کہ یہاں تقریباﹰ تمام ہی لوگ سنجیدہ قاری ہیں اس لئےمیں یہاں کی ایک "پسندیدگی" کو فیس بک کے ہزار لائیک سے افضل سمجھتا ہوں۔
حسیب احمد حسیب — نومبر 21، 2015 9:46 شام
خوش آمدید
خوش آمدید
و علیکم خوش آمدید
حسیب احمد حسیب — نومبر 21، 2015 9:51 شام
حسیب احمد حسیب بھائی، آپ کی نہ پڑھے جانے کی شکایت تو دور ہو ہی جائے گی۔ الحمدالله اردو محفل اس اعتبار سے فیس بک سے ممتاز ہے کہ یہاں تقریباﹰ تمام ہی لوگ سنجیدہ قاری ہیں اس لئےمیں یہاں کی ایک "پسندیدگی" کو فیس بک کے ہزار لائیک سے افضل سمجھتا ہوں۔
ہر قاری دوران قرأت سنجیدہ ہی ہوتا ہے حقیقت بعد از قرأت سامنے آتی ہے
یعنی اردو محفل کی ایک پسندیدگی فیس بک کی ہزار پسندیدگیوں سے دیتی ہے آزادی
ادب دوست — نومبر 21، 2015 9:58 شام
آپ کے تعارف کے عنوان سے ایسے ہی یاد آگیا۔
دبیر نے ایک مرثیے میں حضرت امام حسین کے راہب سے تعارف کے ذیل میں مصرع کہا جس پر انیس کے شاگردوں نے اعتراض کیا۔ وہ مصرع تو ابھی یاد نہیں مگر کچھ اس طرح تھا کہ
۔۔۔۔۔۔۔۔ حسین علیه سلام ہوں
معترضین نے کہا کہ کوئی اپنا تعارف بھی ایسے کرتا ہے بھلا؟
انیس نے اسی تعارف پر شعر کہا
یہ تو نہ کہہ سکے کہ شہِ مشرقین ہوں
مولا نے سر جھکا کہ کہا "میں حسین ہوں"
عبداللہ امانت محمدی — نومبر 22، 2015 2:27 صبح
خوش آمدید حسیب احمد حسیب بھائی!
bilal260 — نومبر 22، 2015 2:54 صبح
خوش آمدید حسیب جناب صاحب۔
افضل حسین — نومبر 22، 2015 4:04 صبح
خوش آمدید
سید عاطف علی — نومبر 22، 2015 4:46 صبح
میں حسیب ہوں ...
-------------
-------------
خدا کی قسم میں " مولانا " نہیں ہوں .
حسیب احمد حسیب
بہت خوش آمدید حسیب صاحب۔
عبدالقیوم چوہدری — نومبر 22، 2015 4:51 صبح
السلام علیکم و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں مولاناصاحب
ادب دوست
یہ پسندیدگیاں، فیس بک سے افضل۔۔۔۔ یہ ہے کیا بلا؟ ہم بلا امتیاز نسل و رنگ ان سب کے حصول میں کیوں سرگرداں ہیں ؟
محمد تابش صدیقی — نومبر 22، 2015 5:33 صبح
محفل میں خوش آمدید۔
آپ کا تعارف پڑھتے ہوئے میں بھی کئی بار آپ سے دور نکل گیا، پھر واپس آنا پڑا۔
محمد تابش صدیقی — نومبر 22، 2015 5:36 صبح
السلام علیکم و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں مولاناصاحب
ادب دوست
یہ پسندیدگیاں، فیس بک سے افضل۔۔۔۔ یہ ہے کیا بلا؟ ہم بلا امتیاز نسل و رنگ ان سب کے حصول میں کیوں سرگرداں ہیں ؟
اپنی تخلیقی صلاحیت پر حوصلہ افزائی کا متمنی ہونا فطرتِ انسانی ہے۔ بعض کم اور بعض بیماری کی حد تک زیادہ خواہشمند ہوتے ہیں۔
نادر علی — نومبر 22، 2015 6:00 صبح
باتوں سے تو ۔۔چھا گئے ہو مولانا ۔۔۔ آپ کیلئے صرف اتنا ہی
آئیے آئیے ۔۔۔ آپ بھی آئیے ۔
hpTPt.gif
جی آیاں نوں
marhaban_ahlan_wasahlan.gif

کے ساتھ اکیس توپوں کی سلامی
ادب دوست — نومبر 22، 2015 7:47 صبح
السلام علیکم و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں مولاناصاحب
ادب دوست
یہ پسندیدگیاں، فیس بک سے افضل۔۔۔۔ یہ ہے کیا بلا؟ ہم بلا امتیاز نسل و رنگ ان سب کے حصول میں کیوں سرگرداں ہیں ؟

کہنا یہ چاہا تھا کہ فیس بک پر بہت سے لوگوں کا طریقہ یہ ہے کہ تحریر پڑھے بغیر ہی لائیک کر دیا۔ بعض نے آپ کی رشتہ داری کا لحاظ کیا تو بعض نے کسی اور کا لائیک دیکھ کر لائیک کردیا۔
چوہدری صاحب بعض لوگوں کو تو لائیک "لگ" جاتے ہیں. جہاں موقع ملا لائیک کردیا۔
اس اعتبار سے کہہ رہا تھا کہ اردو محفل میں بلاضرورت نہ پسندیدگی ملتی ہے اور نہ بلاضرورت تنقیص۔ تو اگر کسی نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے تو یہ طے ہے کہ پڑھ کر ہی کیا ہوگا۔
حسیب احمد حسیب — نومبر 22، 2015 8:27 صبح
وَعَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه
احباب کی کشادہ دلی اور پزیرائی قابل تحسین ہے بندہ ناچیز انتہائی شکار گزار ہے خالق حقیقی کا کہ اتنی اچھی محفل سے منسلک ہونے کی توفیق دی ........
محمد مبین امجد — نومبر 22، 2015 8:46 صبح
خوش آمدید جناب من!
آپکی تحریر اور تعارف کروانے کا انداز اللہ اللہ
امید ہے میں بہت کچھ سیکھ جاؤں گا آپ سے
آوازِ دوست — نومبر 22، 2015 9:09 صبح
جناب حسیب صاحب آپ کا خوبصورت تعارف آپ کی باغ و بہار شخصیت کا عکاس نظر آتا ہے. دینداری کو آدم بیزاری و دل آزاری سے فرق کرنے کے لیے آپ جیسے دوستوں کا دم غنیمت یے۔ امید ہے آپ کی چالیس ہزار کتب کے مطالعے سے کچھ استفادہ ہم جیسے لاعلم محفلین بھی کر سکیں گے۔ محفل میں آپ کا پر جوش استقبال ہے :)
حسیب احمد حسیب — نومبر 22، 2015 9:20 صبح
جناب حسیب صاحب آپ کا خوبصورت تعارف آپ کی باغ و بہار شخصیت کا عکاس نظر آتا ہے. دینداری کو آدم بیزاری و دل آزاری سے فرق کرنے کے لیے آپ جیسے دوستوں کا دم غنیمت یے۔ امید ہے آپ کی چالیس ہزار کتب کے مطالعے سے کچھ استفادہ ہم جیسے لاعلم محفلین بھی کر سکیں گے۔ محفل میں آپ کا پر جوش استقبال ہے :)
اجی ایک دوسرے دوست نے دوران بحث فرمایا (بحث کرنا ہمارا قومی و ملی مشغلہ جو ہوا ) میاں تمہارا مطالعہ کیا ہے جو ہم سے مباحثہ کرو ہو چار کتابیں ان میں سے بھی دو کتابچے .......
سو کسی دوست نے چالیس ہزار کتب کی تہمت لگائی تو کسی نے دو کتابچوں کی پھبتی کسی .....
حمیرا عدنان — نومبر 22، 2015 10:21 صبح
خوش آمدید محترم حسیب احمد حسیب صاحب
آپ کو محفل میں خوش آمدید کہتی ہوں
لنگڑی لولی شاعری بھی کر لیتا ہوں وہ بھی استاد محترم اعجاز رحمانی صاحب کا ہی اعجاز ہے
کیا سچ میں شاعری لولی لنگڑی بھی ہوتی ہے ویسے تو میں بے ذوق ہوں شاعری کے معاملے میں لیکن اتنا پتا ہے شاعری ہر طرح کی ہوتی ہے لیکن لولی لنگڑی نہیں ہوتی
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AD%D8%B3%DB%8C%D8%A8-%DB%81%D9%88%DA%BA.86013/