احبابِ گرامی اس محفل میں نیا تو ھرگز نہیں لیکن تعارف کی ہمت پہلی بار کی ہے۔وجہ یہ کہ تعارف کروانے کے لیئے آدمی کے پاس کچھ مواد بھی تو ہواور اور اپنا یہ حال کہ صفحہء زیست ہی کورا ہے۔ بہرحال ناچیز کونور احمد کہتے ہیں عمر کی تیس بہاریں دیکھ لی ہیں بلوچستان کےاک چھوٹے سے شہر بیلہ میں جنم لیا تب سے زندگی کے شب و روز یہیں بیت رہے ہیں ویسے تو تعلیمی لحاظ سے الیکٹریکل انجینئرنگ کا شعبہ اپنایا لیکن طبعء حسرت شروع سے ہی اردو ادب کیطرف ہی مائل رہی اور یہی اردو کی محبت وچاشنی مجھے اس فورم کی طرف کھینچ لائی بہت خوشی ہوتی ہے کہ انٹرنیٹ پہ اتنا اچھا اور تعمیری نوعیت کا فورم بھی ہے بہت اچھالگتاہے آپ تمام دوستوں کی تحاریر پڑھکر ۔دل کو یک گونہ خوشی بھی ہوتی ہے اتنے پڑھے لکھے اور باذوق لوگوں کی محفل کا حصہ بن کر۔سدا شاد رہیں سب۔
arifkarim — اگست 1، 2015 3:30 صبح
اگر آپ کو خود نہیں معلوم کہ آپ کون ہیں تو ہمیں کیا معلوم ہوگا؟ محفل پر خوش آمدید
نور وجدان — اگست 1، 2015 4:16 صبح
خوش آمدید!
افضل حسین — اگست 1، 2015 5:32 صبح
خوش آمدید باسی ہی سہی
تجمل حسین — اگست 1، 2015 6:56 صبح
خوش آمدید۔
نور- — اگست 1، 2015 7:01 صبح
عارف کریم، نور سعدیہ شیخ صاحبہ اور تجمل حسین صاحب شکریہ،،،،
نایاب — اگست 1، 2015 8:22 صبح
محترم نور احمد صاحب محفل اردو میں دلی خوش آمدید
صفحہ زیست کورا ہے ابھی تو کیا فکر ۔۔۔۔
رکھ رب تے آس ۔۔۔۔۔۔۔۔
سب کے کورے صفحہ ہستی میں " تصویر کائنات " اپنا رنگ بھر ہی دیتی ہے ۔۔۔
بہت دعائیں
فاروق احمد بھٹی — اگست 1، 2015 2:20 شام
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ
اردو محفل میں خوش آمدید
آبی ٹوکول — اگست 1، 2015 3:02 شام
انتہائی خوش آمدید بھائی
نور- — اگست 1، 2015 3:22 شام
صفحہ زیست کورا ہے ابھی تو کیا فکر ۔۔۔۔
رکھ رب تے آس ۔۔۔۔۔۔۔۔
سب کے کورے صفحہ ہستی میں " تصویر کائنات " اپنا رنگ بھر ہی دیتی ہے ۔۔۔
بہت دعائیں
شکریہ نایاب صاحب آپ نے علامہ کی یاددلادی،،،،