ميں کون ہوں، کہاں ہوں؟
بظاہر ان سادہ سے سوالوں کا جواب يہ ہے کہ ميرا نام غلام عباس ہے۔
میرا تعلق جلالپورجٹاں سے ہے۔ ميں ازلي طالب علم ہوں۔ فزکس، بيالوجي،
فلسفہ اور اقباليات ميرے پسنديدہ مضامين ہيں۔ مجھے تھري ڈي گرافکس
اور اليکٹرانکس کے تجربات کرنااچھا لگتا ہے۔ مجھے موسيقي سے لگاو ہے
اور ميں ہارمونيم سیکھنے کی تقریبا ناکام کوشش کر چکاہوں۔
اب یہ تو تھا ان بظاہر سادہ سوالوں کا جواب مگر حقیقت کیا ہے بقول اقبال
مکانی ہوں کہ آزادہ مکاں ہوں؟
جہاں میں ہوں کہ خود سارا جہاں ہوں؟
وہ اپنی لامکانی میں رہیں مست
مجھے اتنا بتا دیں میں کہاں ہوں
قیصرانی — فروری 26، 2008 1:26 شام
محفل پر خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ کا وقت ہمارے ساتھ اچھا گذرے گا۔ کسی بھی دقت کی صورت میں بلا جھجھک رابطہ کیجئے گا
وہی اصلِ مکان و لا مکاں ہے مکاں کیا شے ہے؟ اندازِ بیاں ہے خصر کیوں کر بتائے، کیا بتائے اگر ماہی کہے دریا کہاں ہے اردو محفل پر خوش آمدید مرزا عباس صاحب!
ڈاکٹر عباس — فروری 26، 2008 3:26 شام
السلام علیکم۔آپ تو میرے ہم نام ہوئے۔ خوش آمدید
الف نظامی — فروری 26، 2008 3:35 شام
علی عباس جلالپوری سے ملتا جلتا نام۔ لیکن وہ جلالپور شریف ضلع جہلم کے ہیں اور آپ جلالپور جٹاں کے۔
اردو محفل پہ خوش آمدید ۔ امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گذرے گا۔
چاند بابو — فروری 26، 2008 3:41 شام
اردو محفل پر خوش آمدید مرزا عباس علی صاحب۔ امید ہے آپ سے اچھی نبھے گی۔
فرخ منظور — فروری 26، 2008 4:01 شام
خوش آمدید عباس صاحب ! موسیقی کے اسرار رموز سے واقف لگتے ہیں-
خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو!
ميں کون ہوں، کہاں ہوں؟
بظاہر ان سادہ سے سوالوں کا جواب يہ ہے کہ ميرا نام غلام عباس ہے۔ مکانی ہوں کہ آزادہ مکاں ہوں؟
جہاں میں ہوں کہ خود سارا جہاں ہوں؟
وہ اپنی لامکانی میں رہیں مست
مجھے اتنا بتا دیں میں کہاں ہوں
لگتا ہے آپ ابھی بس سے اترے ہیں اپ کو چکر ارہے ہیں جو اپ کو صیح لوکیشن سمجھ نہیں ارہی کہ اپ کہاں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ خوش آمدید
محب علوی — فروری 27، 2008 8:51 صبح
خوش آمدید جناب آپ نے تو آتے ہی مکاں اور لامکاں کی بحث چھیڑ دی حضور ذرا قیام تو کریں پھر مکاں کا بھی پتہ چل جائے گا۔
بلال — فروری 27، 2008 9:15 صبح
عباس بھائی محفل پر خوش آمدید۔۔۔ مجھے امید ہے آپ کا یہاں وقت اچھا گزرے گا۔۔۔ لیکن آتے رہیں تو۔۔۔
پہلے بھی آپ ایک دن صرف ایک پوسٹ کر کے بہت دن غائب ہو گئے تھے اور آج پھر کافی دنوں بعد نظر آئے ہیں۔۔۔ لیکن اب امید ہے کہ آتے رہیں گے۔۔۔
تعبیر — فروری 27، 2008 12:15 شام
خوش آمدید۔ آپ کی بات پر بھلے شاہ کیتے ہیں کہ کی جانا میں کون؟؟؟؟؟؟؟
الف عین — فروری 27، 2008 4:37 شام
آپ اس وقت اردو محفل میں ہیں، اور بالکل درس جگہ میں ہیں۔
اسلئے آپ کا استقبال ہے یہں۔
زینب — فروری 28، 2008 4:59 صبح
ابھی ان کا سر چکرایا ہوا ہے سمجھ نہیں پا رہے کہاں جانا تھا کہاں آنکلے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہوش ٹھکانے آئے تو کچھ بتایئں گے ہاہاہا
خرم شہزاد خرم — فروری 28، 2008 5:33 صبح
میری طرف سے بھی خوش آمدید جناب
پپو — فروری 28، 2008 7:54 صبح
welcome welcome جوانیاں مانوں ہسدے وسدے رہو مرزاغلام عباس جی
اے محفل یارا متراں دی اے سج دی یاراں بیلیاں نال
جب اپ کا میسج سامنے ائے تو میری زبان پپو یار کی طرف جاتے جاتے صاحب کی طرف پھسل جاتی ہے۔۔۔۔۔۔ شکر ہے میری زبان کا جو مجھے بچا لیتی ہے نہیں تو شمشاد بھائی مجھے اٹھا کے محفل سے باہر پھینک دیں گے اتنی بدتہزیبی پے