میں کون ہوں؟

شعیب صفدر — ستمبر 2، 2012 2:31 شام
تعارف میں کیا بتایا جائے آپ سوال کریں ہم کوشش کرتے ہیں کہ جواب دیں اب ہم خود کیا بتائیں بغیر جانے کہ آپ ہمارے بارے میں کیا جاننا چاہتے ہیں!!! یہ کہ جاننا بھی چاہتے ہیں یا نہیں!!!
ابتدا میں صرف یہ بتا دیتے ہیں نام چوہدری شعیب صفدر علی گھمن ہے اور پیشہ وکالت!!!
انیس الرحمن — ستمبر 2، 2012 2:38 شام
آپ چوہدری شعیب صفدر علی گھمن ایڈوکیٹ ہیں۔ اور آپ ایک بلاگ "pensive-man.blogspot.com" چلاتے ہیں۔:D
مہدی نقوی حجاز — ستمبر 2، 2012 2:38 شام
محترم آپ کے بارے اور آپ کے نظریات کے بارے تو اب ہمیں خوب معلومات ہیں بس اس دن کی ملاقات کا ہی کرشمہ سمجھ لیجئے اگر آپ کو نا چیز یاد ہو۔۔۔ :D
فہیم — ستمبر 2، 2012 2:39 شام
میں تو بے ہوش ہوچلا تھا یہ تھریڈ دیکھ کر کہ اتنی جلدی تعارف :eek:
ابھی تھوڑے سے ہوش سنبھلے تو سوچا کہ چلو ویلکم ہی کہہ آتے ہیں :)
خوش آمدید شعیب صفدر گھمن صاحب
آپ کے ایک مقدمہ لڑنے کی فیس کیا ہے بھلا:rolleyes:
شعیب صفدر — ستمبر 2، 2012 2:49 شام
آپ چوہدری شعیب صفدر علی گھمن ایڈوکیٹ ہیں۔ اور آپ ایک بلاگ "pensive-man.blogspot.com" چلاتے ہیں۔:D
کیا بات ہے یعنی مجھے کچھ بتانے کی ضرورت نہیں!!!!
محترم آپ کے بارے اور آپ کے نظریات کے بارے تو اب ہمیں خوب معلومات ہیں بس اس دن کی ملاقات کا ہی کرشمہ سمجھ لیجئے اگر آپ کو نا چیز یاد ہو۔۔۔ :D
آپ کو ہم کیسے بھول سکتے ہیں جناب!!!
میں تو بے ہوش ہوچلا تھا یہ تھریڈ دیکھ کر کہ اتنی جلدی تعارف :eek:
ابھی تھوڑے سے ہوش سنبھلے تو سوچا کہ چلو ویلکم ہی کہہ آتے ہیں :)
خوش آمدید شعیب صفدر گھمن صاحب
آپ کے ایک مقدمہ لڑنے کی فیس کیا ہے بھلا:rolleyes:

جی شکریہ خوش آمدید کہنے کا!!!!!
جیسا کیس ویسی فیس!!!
انیس الرحمن — ستمبر 2، 2012 2:52 شام
محترم آپ کے بارے اور آپ کے نظریات کے بارے تو اب ہمیں خوب معلومات ہیں بس اس دن کی ملاقات کا ہی کرشمہ سمجھ لیجئے اگر آپ کو نا چیز یاد ہو۔۔۔ :D
آپ کو کیسے بھولا جاسکتا ہے چھوٹے میاں۔ آپ نے تو سب کے چودہ طبق روشن کردیے تھے۔ :idea:
ابن سعید — ستمبر 2، 2012 2:55 شام
تعارف میں کیا بتایا جائے آپ سوال کریں ہم کوشش کرتے ہیں کہ جواب دیں اب ہم خود کیا بتائیں بغیر جانے کہ آپ ہمارے بارے میں کیا جاننا چاہتے ہیں!!!
محمدصابر بھائی، کہاں ہے آپ کی ڈیڑھ سو مزید فیہ سوالات کی فہرست؟ :) :) :)
مہدی نقوی حجاز — ستمبر 2، 2012 2:57 شام
آپ کو کیسے بھولا جاسکتا ہے چھوٹے میاں۔ آپ نے تو سب کے چودہ طبق روشن کردیے تھے۔ :idea:
14 طبقات بھی روشن کرنے تھے پر بہران برقی کی وجہ سے رہ گئے۔ :oops:
انیس الرحمن — ستمبر 2، 2012 2:58 شام
محمدصابر بھائی، کہاں ہے آپ کی ڈیڑھ سو مزید فیہ سوالات کی فہرست؟ :) :) :)
سعود بھائی اس دفعہ وکیل بابو سے سامنا ہو رہا ہے آپ کا۔ یہ ایسے ایسے دلائل دیں گے کہ سوالات کی فہرست چھوٹی پڑ جائے گی۔ :)
مہدی نقوی حجاز — ستمبر 2، 2012 2:59 شام
آپ کو ہم کیسے بھول سکتے ہیں جناب!!!
بالکل اسی ڈھنگ سے جیسے آپ ملزمان کو مجرم سمجھ کر بھول جایا کرتے ہیں۔۔ :D
ابن سعید — ستمبر 2، 2012 2:59 شام
14 طبقات بھی روشن کرنے تھے پر بہران برقی کی وجہ سے رہ گئے۔ :oops:
؟؟؟ :)
انیس الرحمن — ستمبر 2، 2012 3:00 شام
14 طبقات بھی روشن کرنے تھے پر بہران برقی کی وجہ سے رہ گئے۔ :oops:
لو جی اردو محفل میں بھی "کے ای ایس سی" کی کم بختی آگئی۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
مہدی نقوی حجاز — ستمبر 2، 2012 3:01 شام
ہمیں اسی بات کا ڈر تھا میاں۔۔۔۔ کمی کے طوفان کو "بہران" ٹھہرایا ہے حضور آپ کی اجازت سے،،
ابن سعید — ستمبر 2، 2012 3:02 شام
سعود بھائی اس دفعہ وکیل بابو سے سامنا ہو رہا ہے آپ کا۔ یہ ایسے ایسے دلائل دیں گے کہ سوالات کی فہرست چھوٹی پڑ جائے گی۔ :)
ان کا بھی پالا ایک پروگرامر اور ڈاٹا بیس ایڈمنسٹریٹر سے پڑے گا جو چاہیں تو if, else کنڈیشنز اور while لوپ کی مدد سے سوالات کی بارش کو تھمنے ہی نہ دیں اور جوابات ڈاٹا بیس میں محفوظ کرتے جائیں کہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے۔ :) :) :)
انیس الرحمن — ستمبر 2، 2012 3:02 شام
شاید ان کو ایران کے شہر تہران کی یاد آگئی تھی جبھی بحران کو بہران لکھ گئے۔:laughing:
مہدی نقوی حجاز — ستمبر 2، 2012 3:02 شام
لو جی اردو محفل میں بھی "کے ای ایس سی" کی کم بختی آگئی۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
لیں جی آپ ابھی جانے؟؟
ابن سعید — ستمبر 2، 2012 3:03 شام
ہمیں اسی بات کا ڈر تھا میاں۔۔۔ ۔ کمی کے طوفان کو "بہران" ٹھہرایا ہے حضور آپ کی اجازت سے،،
کیا آپ کے کی بورڈ میں "ح" کا "بحران" یا فقدان ہے؟ :) :) :)
شعیب صفدر — ستمبر 2، 2012 3:09 شام
بالکل اسی ڈھنگ سے جیسے آپ ملزمان کو مجرم سمجھ کر بھول جایا کرتے ہیں۔۔ :D
اگر میرا کلائنٹ ہو اور فیس ادا کر چکا ہو تو معصوم سمجھ کر اگر فیس نہ دی ہو تو ۔۔۔۔۔۔۔ آہو
سمجھتا ہو مگر بھولتا نہیں ہو ملزم کو اور مجرم تو ثابت وہ ہو ہی نہیں سکتا آخر میں اُس کا وکیل ہو!!
مہدی نقوی حجاز — ستمبر 2، 2012 3:11 شام
کیا آپ کے کی بورڈ میں "ح" کا "بحران" یا فقدان ہے؟ :) :) :)
محترم ہم یہ ہی تو کہہ رہے ہیں۔۔۔ "ح" اور "ق" کو اردو الفظ میں شامل کرنے سے اردو عربی کی سی لگنے لگتی ہے۔۔۔ اسی خاطر ہم گریزاں رہتے ہیں۔۔ جیسے حضرت جوش ملیح آبادی "ڑ" اور "ٹ" سے۔۔۔۔ :D
انیس الرحمن — ستمبر 2، 2012 3:12 شام
محترم ہم یہ ہی تو کہہ رہے ہیں۔۔۔ "ح" اور "ق" کو اردو الفظ میں شامل کرنے سے اردو عربی کی سی لگنے لگتی ہے۔۔۔ اسی خاطر ہم گریزاں رہتے ہیں۔۔ جیسے حضرت جوش ملیح آبادی "ڑ" اور "ٹ" سے۔۔۔ ۔ :D
ہضرت جوش ملیہ آبادی۔ :)
صفحات: 1 2 3 4 5 6 7 8

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D9%88%D9%86-%DB%81%D9%88%DA%BA%D8%9F.53990/