اہل فورم السلام علیکم۔ میں فوٹو گرافی کرتا ہوں۔ لاہور ،ماڈل ٹائون کا رہنے والاہوں۔
مجھے جانوروں میں گدھے بڑے پیارے لگتے ہیں۔ آپ یقین کریں میں اپنی آمدنی کابڑا حصہ گدھوں پر خرچ کرتا ہوں۔
یہ بے زبان معصوم ساجانور اتنی مشقت کرتا ہے پھر بھی اس کی قدر نہیں ہوتی۔
گدھے پیدائشی ہی کراٹے کے شوقین ہوتے ہیں۔ ان کو پیدا ہوتے ہی کراٹے پر مہارت ہوتی ہے۔
ہر قسم کی ککیں لگاتے ہیں۔ ڈبل کک ہو یا وہیل کک گدھا بڑی خوبصورتی سے لگاتا ہے۔
اس کے علاوہ زمانے بھر کا بوجھ ڈھوتے ہیں۔ پھر بھی شکایات نہیں کرتے۔
آپ بھی کم ازکم ایک عدد جانور سے تو ضرور پیار کریں۔
حاتم راجپوت — مئی 17، 2014 7:06 صبح
محفل میں خوش آمدید ۔ ۔
اتفاق سے محفل کا بھی یہی شوق ہے ۔ ۔ ۔
عبد الرحمن — مئی 17، 2014 7:22 صبح
وعلیکم السلام! فورم پر خوش آمدید ذیشان بھائی!
باباجی — مئی 17، 2014 7:28 صبح
وعلیکم السلام
واقعی دلچسپ شوق کا آپ کا اور بخوبی پورا ہورہا ہوگا
محمداحمد — مئی 17، 2014 7:37 صبح
محفل میں خوش آمدید۔۔۔۔! حیرت کی بات ہے کہ اکثریت رکھنے والی ایک جماعت کا مقدمہ آپ نے اس خوبصورتی سے پیش کیا ہے کہ یہ کوئی نایاب چیز لگنے لگے ہیں۔
لئیق احمد — مئی 17، 2014 7:43 صبح
وعلیکم السلام
خوش آمدید محفل میں
آپ صرف گدھوں کو پالتے ہیں یا ان سے کوئی کام بھی لیتے ہیں؟
جیسے کچھ لوگ پرندے وغیرہ پالتے ہیں مگر ان سے کام نہیں لیتے۔ ذیشان رسول صاحب ان سے کوئی کام بھی لیتے ہیں یا صرف پالتے ہیں؟ یا کام لیتے ہیں مگر پیار سے؟
جاسمن — مئی 17، 2014 8:29 صبح
خوش آمدید۔ دلچسب آمد!
شمشاد — مئی 17، 2014 9:15 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید۔
شمشاد — مئی 17، 2014 9:16 صبح
امریکہ کی برسراقتدار پارٹی کا نشان "گدھا" ہی ہے۔ کہیں اس وجہ سے تو دلچسپی پیدا نہیں ہوئی؟
ذیشان رسول — مئی 17، 2014 9:38 صبح
میں صرف پالتا ہوں اور ان کی عزت احترام کرتا ہوں کیونکہ ان بے چاروں کی کم ہی عزت کرتے ہیں۔ ان میں سیاستدان بننے کی تمام خوبیاں ہیں۔
اگر ان کو کوئی الیکشن پر کھڑا ہونے دے تو بلاشبہ یہ معصوم جانور اپنے ملک کی بلا تھکان خدمت کرے۔ اور ملک کی عزت گدھا کم از کم دولتیاں ضرور جھاڑے جو ہمارے سیاستدان یہ بھی نہیں کرسکتے۔
کیونکہ گدھے کو تو یقین ہے کہ اسکا رازق اللہ ہے اور سیاستدان کا شاہد انکل سام
ذیشان رسول — مئی 17، 2014 9:40 صبح
نہیں بلکہ اس کو منافقت سے پاک جانور دیکھ کر
یہ مالک کی بس خدمت کیے جارہا ہے۔ کوئی بھی صلہ لئے بغیر
صائمہ شاہ — مئی 17، 2014 9:42 صبح
خوش آمدید
خاصے تجربہ کار لگتے ہیں آپ گدھوں کے معاملے میں بھی اور اردو کے حوالے سے بھی
عمر سیف — مئی 17، 2014 9:46 صبح
خوش آمدید ۔۔۔
خالد محمود چوہدری — مئی 17، 2014 9:51 صبح
ویلکم جی، خوب گذرے گی جو مل بیٹھیں گے گدھے دو (بہت سے)
قیصرانی — مئی 17، 2014 9:55 صبح
محفل پر خوش آمدید
غلطی سے پاک اردو لکھنے اور الفاظ سے کھیلنے پر خوشی ہوئی کہ اب نئے اراکین پہلے سے ہی سب کچھ سیکھے سکھائے آنے لگ گئے ہیں، یعنی روز اول سے تعمیرِ محفل میں حصہ لیں گے
لئیق احمد — مئی 17، 2014 10:00 صبح
ایک سوال زہن میں آرہا ہے کہ آپ کے ساتھ آپ کے کچھ گدھے بھی شریک محفل ہونگے یا آپ اکیلے ہی تشریف لائیں گے؟
خالد محمود چوہدری — مئی 17، 2014 10:10 صبح
شہد نچوڑنے کا ماہر گدھا برازیل میں ایک گدھا ایسا بھی ہے جو شہد جمع کرنے کا ماہر بن چکا ہے- دنیا کا پہلا شہد جمع کرنے والا گدھا بونیسو انتہائی زبردست طریقے سے اپنا کام سرانجام دیتا ہے- اپنے مالک کے ساتھ مل کر یہ گدھا انتہائی کامیابی سے شہد کی مکھیوں کی محنت نچوڑ لیتا ہے- سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گدھے کے ساتھ 120 افراد شہد نچوڑنے کا کام کرتے ہیں مگر ان میں سب سے کامیاب بونیسو ہی ہے- مقامی طور پر اسے پروفیسر پارڈل بھی کہا جاتا ہے جو شہد جمع کرنے کا کام کسی خلا باز جیسا لباس پہن کر واقعی دنیا سے باہر کی مخلوق لگتا ہے
شہد نچوڑنے کا ماہر گدھا برازیل میں ایک گدھا ایسا بھی ہے جو شہد جمع کرنے کا ماہر بن چکا ہے- دنیا کا پہلا شہد جمع کرنے والا گدھا بونیسو انتہائی زبردست طریقے سے اپنا کام سرانجام دیتا ہے- اپنے مالک کے ساتھ مل کر یہ گدھا انتہائی کامیابی سے شہد کی مکھیوں کی محنت نچوڑ لیتا ہے- سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گدھے کے ساتھ 120 افراد شہد نچوڑنے کا کام کرتے ہیں مگر ان میں سب سے کامیاب بونیسو ہی ہے- مقامی طور پر اسے پروفیسر پارڈل بھی کہا جاتا ہے جو شہد جمع کرنے کا کام کسی خلا باز جیسا لباس پہن کر واقعی دنیا سے باہر کی مخلوق لگتا ہے