میں ہوں بنت صغیر

بنت صغیر — فروری 22، 2013 10:08 صبح
السلام علیکم​
میں ہوں بنت صغیر​
مکمل تعارف (کمنگ سون)
ٹھک ٹھک ٹھک خدا کا شکر ہے کہ دروازہ تو کھلا ہم تو نا امید ہو کر پلٹنے ہی والے تھے
السلام علیکم!
لیکن یہ کیا آپ تو پریشان ہی ہوگئے کہ یہ کون سی ہستی ہے جو بن بلائے مہمان کی طرح نازل ہوگئی تو آپ کہاں جا رہے ہیں خوش آمدید نہیں کہے گے۔ ہمیں یقین تھا کہ آپ ہمیں خوش آمدید ضرور کہے گے۔ مجھے بنت صغیر کہتے ہیں ہم بے شمار بہن بھائی ہیں:p اور میرا نمبر تیسرا ہے۔ میرا اسٹار سرطان ہے جس کی تمام خامیاں ہم میں موجود ہیں۔ بقول ہماری سسٹرز کے خیر سات جولائی کو اس دنیا میں رونق بکھرنے کے لیے اپنی پوری آب و تاب اور چمک دمک کے ساتھ جلوہ افروز ہوئے۔ میں نے بی ۔ اے بہت اچھے نمبروں سے پاس کیا ہے (لیکن نمبر بتا نہیں سکتی)
مجھے سلائی کا بہت شوق ہے۔ سلائی ، کٹائی اور کڑھائی کے علاوہ مختلف اور اعلیٰ قسم کے ڈیزائن خود تخلیق کرتی ہوں۔ ہاتھ یں نفاست اور صفائی بھی بہت ہے۔ایسی صفائی ہے کہ کچھ لوگوں کے کپڑے ہی نہیں ملتے۔ صاف ہو جاتے ہیں:Dمہندی لگانے کا بے حد شوق ہے۔ میک اپ نارمل سا پسند ہے۔ کلر میں زیادہ بلیک کلر پسند ہے اس کے علاوہ ہر اچھا کلر پہن لیتی ہوں۔ بلکہ جب کلر پہنتی ہوں تو وہ اچھا ہو جاتا ہے۔ کھانے میں بریانی شوق سے کھاتی ہوں خود کوکنگ کا شوق ہے لیکن مصروفیت کی وجہ سے کوکنگ بہت کم کرتی ہوں۔ دوغلےپن سے نفرت ہے اپنی غلطی جلد تسلیم کرلیتی ہوں۔ باتونی ہوں تھوڑی سی لیکن دوسروں کی باتوں کو بھی غور سے سنتی ہوں۔ شرارتی بالکل نہیں ہوں۔ غصہ آتا ہے تو بہت زیادہ ورنہ کم ہی آتا ہے اور میں غصے پر کنڑول کر لیتی ہوں اور غصے میں اکثر چُپ ہو جاتی ہوں۔ مجھے گانے فل والیوم میں سننے کا بے حد شوق ہے۔ ایک خامی یہ بھی ہے کہ میں دوسروں پر بہت جلد اعتبار کر لیتی ہوں اور اکثر انجام بہت بُرا ہوتا ہے۔ سردی کا موسم بہت پسند ہے جی چاہتا ہے کہ تمام عمر سردی ہی رہے کبھی گرمی نہ آئے۔ ہماری ساری کزنز بہت ہی اچھی ہیں جب ہم اکھٹے بیٹھتے ہیں تو ماحول خوشگوار ہو جاتا ہے اور وقت گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلتا۔
ایڈمن سے درخواست ہے اس تعارف کو پہلے مراسلے میں پوسٹ کر دیں شکریہ
ملائکہ — فروری 22، 2013 10:10 صبح
خوش آمدید بنت صغیر ۔۔۔ اپنا تعارف بھی دیجئے تھوڑا۔۔۔
شمشاد — فروری 22، 2013 10:41 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید۔
امن ایمان — فروری 22، 2013 10:55 صبح
خوش آمدید بنت صغیر۔۔۔انشاءاللہ محفل پر آپ کا وقت بہت اچھا گزرے گا۔
عینی شاہ — فروری 22، 2013 11:07 صبح
وعلیکم سسٹر :)
محمد شعیب — فروری 22، 2013 11:15 صبح
خوش آمدید! :) :)
عبدالقدوس راشد — فروری 22، 2013 11:37 صبح
وعلیکم السلام
:welcome:
عائشہ عزیز — فروری 22، 2013 12:22 شام
خوش آمدید بہنا! :)
الف عین — فروری 22، 2013 5:21 شام
مکمل خوش آمدید کمنگ سون
طارم نایاب — فروری 22، 2013 5:47 شام
اردو محفل پر پہلے تم آئی ہو لیکن خوش آمدید کرنے پہلے میں آئی ہوں:p
نایاب — فروری 22، 2013 5:50 شام
محترمہ بنت صغیر صاحبہ محفل اردو پر دلی خوش آمدید
عاطف بٹ — فروری 22، 2013 5:54 شام
وعلیکم السلام
اردو محفل میں خوش آمدید۔ :)
طارم نایاب — فروری 22، 2013 6:05 شام
اردو محفل میں خوش آمدید۔
شمشاد انکل اوے اوے:p
آپ بنت شبیر کو تنگ کرتے تھے نا اب ہم دونوں بہنیں آپ کو تنگ کیا کریں گی:dancing:
طارم نایاب — فروری 22، 2013 6:24 شام
شمشاد انکل ایک بات اور بتا دوں، یہ بنت صفیر بھی ہماری کزن ہے:p
خرم شہزاد خرم — فروری 22، 2013 6:42 شام
خوش آمدید بنت صغیر ۔۔۔ اپنا تعارف بھی دیجئے تھوڑا۔۔۔
تعارف کل دے گی۔ لکھ کر رکھا ہوا ہے اس نے
خرم شہزاد خرم — فروری 22، 2013 6:44 شام
مکمل خوش آمدید کمنگ سون
مکمل تعارف تب دے گی جب یہ اکیڈمی آئے گی یعنی کل دن دو بجے:p
خرم شہزاد خرم — فروری 22، 2013 6:45 شام
محترمہ بنت صغیر صاحبہ محفل اردو پر دلی خوش آمدید
نایاب بھائی محترمہ کہہ کر آپ اس بچی کی عمر بڑا رہے ہیں یہ طارم نایاب سے ایک سال چھوٹی ہے ہماری بہت پی پیاری کزن
زین — فروری 22، 2013 6:48 شام
اردو محفل میں خوش آمدید :)
نکتہ ور — فروری 22، 2013 6:49 شام
تعارف کل دے گی۔ لکھ کر رکھا ہوا ہے اس نے

تعارف کل تک باسی ہو گیا تو؟؟ یا فریج میں رکھا ہے؟
خرم شہزاد خرم — فروری 22، 2013 6:52 شام
تعارف کل تک باسی ہو گیا تو؟؟ یا فریج میں رکھا ہے؟
اچھا پہلے یہ بتائیں آپ وہی نکتہ ور ہیں جو میرے بلاگ پر بھی تبصرہ کرتے ہیں "دیا جلائے رکھنا ہے" پر
یہ تو بنت صغیر کو ہی پتہ ہوگا
صفحات: 1 2 3 4 5

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D9%88%DA%BA-%D8%A8%D9%86%D8%AA-%D8%B5%D8%BA%DB%8C%D8%B1.60244/