وقار عباس — اگست 9، 2007 5:23 شام
السلام علیکم۔اہل محفل۔
میرا نام وقار عباس ہے۔ میں پری میڈیکل سیکنڈ ائیر میں پڑھتاہوں۔اردو لکھنا کم کم آتا ہے ۔اپنے چاچو ڈاکٹر عباس سے اردو لکھنا سیکھ رہا ہوں۔کوئی غلطی ہو تو معاف کرنا۔
نبیل — اگست 9، 2007 5:30 شام
السلام علیکم وقار عباس اور محفل فورم پر خوش آمدید۔ آپ نے تو ماشاءاللہ اپنی پہلی پوسٹ میں ہی بالکل ٹھیک اردو لکھی ہے۔ آپ یہاں باقاعدگی سے آتے رہے تو جلد ہی رواں ہو جائیں گے۔

عمار ابن ضیا — اگست 9، 2007 5:32 شام
خوش آمدید وقار عباس۔۔۔
امید ہے آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا اور اچھے اچھے ساتھی میسر آئیں گے۔۔۔
ہر ممکن مدد کے لیے حاضر ہوں۔
فاتح — اگست 9، 2007 5:35 شام
وقار عباس! محفل پر آپ کو خوش آمدید
آپ تو مستقبل کے ڈاکٹر ہیں ماشاءاللہ۔ پڑھائی سے جب بھی کچھ فراغت ملے ضرور تشریف لائیں محفل پر۔
محمد وارث — اگست 9، 2007 5:48 شام
خوش آمدید وقار عباس صاحب،
خوب تو گویا اپنے چچا جان کے نقشِ قدم پر جل رہے ہیں۔ اللہ تعالٰی آپ کو اپنے ارادوں میں کامیاب کرے، آمین۔
۔
محب علوی — اگست 9، 2007 6:00 شام
وقار آپ نے تو آتے ہی صحیح اردو لکھنی شروع کر دی ہے اور لگتا ہے کہ عمدہ اردو بس آیا ہی چاہتی ہے۔
اللہ آپ کو جلد ڈاکٹر بنائے اور اپنے چچا کی طرح خدمت کرنے کا موقع دے۔
قیصرانی — اگست 9، 2007 6:46 شام
محفل پر خوش آمدید وقار۔ امید ہے کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گذرے گا۔ کسی بھی دقت کی صورت میں بلا جھجھک رابطہ کیجئے گا
عمر سیف — اگست 9، 2007 6:47 شام
خوش آمدید ۔۔۔۔
ساجد — اگست 9، 2007 7:46 شام
وقار عباس ! اردو محفل پر خوش آمدید
تفسیر — اگست 9، 2007 9:36 شام
خوش آمدید وقار
سیدہ شگفتہ — اگست 10، 2007 10:53 صبح
السلام علیکم وقار
خوش آمدید !
سارہ خان — اگست 10، 2007 10:58 صبح
خوش آمدید وقار ۔۔۔

الف عین — اگست 10، 2007 5:07 شام
خوش آمدید وقار۔ لیکن بس ایک پوسٹ لکھ کر غائب؟؟ ایسے نہیں، آتے رہیں تو دیکھئے اس محفل کا مزا
دوست — اگست 10، 2007 8:06 شام
جی آیاں نوں۔
جناب آتے جاتے رہیے گا اب