ناظم رضا مصباحی

ناظم رضا مصباحی — اگست 17، 2015 9:25 صبح
میرا نام محمد ناظم رضا ہے، بھارت کے صوبہ اتر پردیس کے ضلع پیلی بھیت جو کہ بریلی کا پڑوسی ضلع ہے میں رہتا ہوں۔ یہیں ایک دارالعلوم کے شعبہ درس نظامی میں تدریس کی خدمات انجام دیتا ہوں. گرافک ڈیزائننگ کا بھی شوق ہے، اردو فونٹس اور خطوط میں بھی دلچسپی ہے۔ اسی شوق کی بدولت القلم اور اردو محفل جیسی سائٹوں سے متعارف ہوا۔ کئی ماہ سے ذہنی و جسمانی دقتوں سے دوچار ہوں تمام احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
محمد وارث — اگست 17، 2015 9:33 صبح
خوش آمدید ناظم صاحب۔
عندلیب — اگست 17، 2015 9:46 صبح
خوش آمدید !!
لئیق احمد — اگست 17، 2015 10:24 صبح
السلام علیکم۔
خوش آمدید
ایک گزارش ہے کہ جب کبھی بریلی شریف سے آپ کا گزر ہو اور وقت اور موقع ملے تو اعلیحضرت رحمۃاللہ علیہ کے مزار پر میرا سلام پیش کر دیجئے گا۔
ناظم رضا مصباحی — اگست 17، 2015 10:31 صبح
لئیق احمد نے کہا:
السلام علیکم۔
خوش آمدید
ایک گزارش ہے کہ جب کبھی بریلی شریف سے آپ کا گزر ہو اور وقت اور موقع ملے تو اعلیحضرت رحمۃاللہ علیہ کے مزار پر میرا سلام پیش کر دیجئے گا۔
ضرور میرے بھائی۔ جلد ہی جانے والا ہوں اور آپ کا سلام بھی پیش کر دوں گا۔
لئیق احمد — اگست 17، 2015 10:33 صبح
ضرور میرے بھائی۔ جلد ہی جانے والا ہوں اور آپ کا سلام بھی پیش کر دوں گا۔
جزاک اللہ
نایاب — اگست 17، 2015 11:00 صبح
محترم ناظم رضا مصباحی صاحب محفل اردو میں دلی خوش آمدید
ناظم رضا مصباحی — اگست 17، 2015 11:04 صبح
محترم ناظم رضا مصباحی صاحب محفل اردو میں دلی خوش آمدید
شکریہ
لئیق احمد — اگست 17، 2015 11:08 صبح
آپ دارالعلوم مین کیا کیا پڑھاتے ہیں؟
ناظم رضا مصباحی — اگست 17، 2015 11:24 صبح
آپ دارالعلوم میں کیا کیا پڑھاتے ہیں؟
درس نظامی میں عالمیت یعنی درجہ سادسہ تک کی کتابیں۔ ہمارے یہاں سادسہ تک ہی تعلیم ہے۔ ویسے ان دنوں میں بوستان سعدی، نحو میر، پنج گنج، کافیه، شرح تہذیب، شرح عقائد اور معلم الانشاء وغیرہ کا درس دیتا ہوں۔
لئیق احمد — اگست 17، 2015 11:27 صبح
شرح عقائد سے مراد آپ کی شرح عقائد نسفی مراد ہے؟
ناظم رضا مصباحی — اگست 17، 2015 11:28 صبح
شرح عقائد سے مراد آپ کی شرح عقائد نسفی مراد ہے؟
جی۔
لئیق احمد — اگست 17، 2015 11:33 صبح
میں ایک مشکل سوال کے جواب کی تلاش میں ہوں امید ہے آپ میری مدد کرینگے۔ مجھے یہ جاننا ہے کہ ماتریدی اور عقائد میں کیا فرق ہے۔ یہ تو علم ہے کہ دونوں کے عقائد ایک جیسے ہیں صرف فروعات میں فرق ہے مگر وہ فروعات کا معمولی فرق کیا ہے؟
ناظم رضا مصباحی — اگست 17، 2015 11:54 صبح
میں ایک مشکل سوال کے جواب کی تلاش میں ہوں امید ہے آپ میری مدد کرینگے۔ مجھے یہ جاننا ہےماتریدی اور عقائد میں کیا فرق ہے۔ یہ تو علم ہے کہ دونوں کے عقائد ایک جیسے ہیں صرف فروعات میں فرق ہے مگر وہ فروعات کا معمولی فرق کیا ہے؟
یہ تو آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ عقائد کے دو امام ہیں۔ ۱۔ امام ابو منصور ماتریدیہ جن کے متبعین کو ماتریدیہ کہا جاتا ہے۔ عموما احناف ماتریدی ہیں۔
۲۔ امام ابو موسی اشعری جن کے متبعین کو اشاعرہ کہا جاتا ہے۔ عموما شوافع اشعری ہیں۔
شاید آپ کا یہی سوال ہے کہ ماتریدیہ اور اشاعرہ میں کیا اختلاف ہے۔۔۔ دونوں کے درمیان کچھ عقائد میں اختلاف ہے وہ بھی اس نوعیت کے ہیں کہ ان پر مدار کفر و ایمان نہیں۔ اکثر مسائل کا اختلاف محض لفظی ہے۔
مندرجہ ذیل ربط پر آپ ان کی تفصیل دیکھ سکتے ہیں۔ موقع ملا تو اردو میں نئے موضوع کے ساتھ ایک گفتگو شروع کروں گا۔
http://www.dorar.net/enc/firq/438
لئیق احمد — اگست 17، 2015 12:03 شام
یہ تو آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ عقائد کے دو امام ہیں۔ ۱۔ امام ابو منصور ماتریدیہ جن کے متبعین کو ماتریدیہ کہا جاتا ہے۔ عموما احناف ماتریدی ہیں۔
۲۔ امام ابو موسی اشعری جن کے متبعین کو اشاعرہ کہا جاتا ہے۔ عموما شوافع اشعری ہیں۔
شاید آپ کا یہی سوال ہے کہ ماتریدیہ اور اشاعرہ میں کیا اختلاف ہے۔۔۔ دونوں کے درمیان کچھ عقائد میں اختلاف ہے وہ بھی اس نوعیت کے ہیں کہ ان پر مدار کفر و ایمان نہیں۔ اکثر مسائل کا اختلاف محض لفظی ہے۔
ان باتوں کو تو میں جانتا ہوں۔ :) دونوں کے درمیان جو معمولی اختلاف وہی جاننا چاہتا ہوں۔ آپ نے جو ربط دیا ہے وہ تو عربی میں ہے مگر مجھے اردو میں چاہئے۔
عبدالقیوم چوہدری — اگست 17، 2015 12:07 شام
السلام علیکم و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
افضل حسین — اگست 17، 2015 3:39 شام
خوش آمدید مولانا ناظم رضا مصباحی صاحب۔
ناظم رضا مصباحی — اگست 17، 2015 3:48 شام
السلام علیکم و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
ناظم رضا مصباحی — اگست 17، 2015 3:49 شام
شکریہ محترم
عزیزامین — اگست 17، 2015 4:43 شام
خوش آمدید
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%D8%A7%D8%B8%D9%85-%D8%B1%D8%B6%D8%A7-%D9%85%D8%B5%D8%A8%D8%A7%D8%AD%DB%8C.84013/