ناچیز کا کیا تعارف۔۔۔

محمد عبدالرؤوف — جنوری 25، 2021 3:44 شام
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
میرا نام عبدالروؤف ہے میری پیدائش 20 اکتوبر 1979 میں ضلع ڈیرہ غازی خان میں ہوئی گو کہ میں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے حاصل کی مگر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے میں نے لندن کا قصد نہیں کیا کیونکہ چند وجوہات کی بنا پر اس کی نوبت ہی نہیں آئی :)
گوگل میاں کا بے حد شکر گزار ہوں جس سے میں نے ایک شعر کے ڈھونڈنے میں مدد کیا لی کہ گوگل میاں نے مجھے اردو محفل کا راستہ دکھا دیا۔ وہ دن تھا یا آج کا دن محفل سے الفت و محبت میں اضافہ ہی ہوا ہے کیونکہ محفل کے اساتذہ ہوں یا مجھ جیسے طالب علم سب میں الفت و محبت کا تعلق دیکھ کر دل مزید کھنچتا چلا جاتا ہے۔ یوں تو مجھے محفل کا رکن ہوئے کافی عرصہ بیت چکا ہے۔ تقریباً محفلین سے واقفیت ہو چکی ہے ۔ ہر چند کہ دل میں رہ رہ کر خیال آتا رہا کہ ناچیز کا کیا تعارف۔۔۔ لیکن محمداحمد بھائی کے تعمیلِ فرمان کی غرض سے تعارف پیش کر دیا ہے۔
تاکہ سند رہے :LOL:
فاخر — جنوری 25، 2021 3:52 شام
بڑی دیر کردی جناب آتے آتے :)
خیر ”دیر آید درست آید“
محمد عبدالرؤوف — جنوری 25، 2021 4:00 شام
بڑی دیر کردی جناب آتے آتے :)
خیر ”دیر آید درست آید“
بہت شکریہ
خالد محمود چوہدری — جنوری 25، 2021 4:34 شام
محفل میں خوش آمدید
عطاء اللہ جیلانی — جنوری 25، 2021 4:49 شام
وعلیکم السلام ورحمة الله
سر آپ کا تعارف پڑھ کر بہت اچھا لگا
شکریہ
Haider Sufi — جنوری 25، 2021 5:04 شام
خوش آمدید !
سید عاطف علی — جنوری 25، 2021 5:13 شام
بہت بہت خوش آمدید ! جناب ما ۔
پروفیسر شوکت اللہ شوکت — جنوری 25، 2021 5:17 شام
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
میرا نام عبدالروؤف ہے میری پیدائش 20 اکتوبر 1979 میں ضلع ڈیرہ غازی خان میں ہوئی گو کہ میں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے حاصل کی مگر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے میں نے لندن کا قصد نہیں کیا کیونکہ چند وجوہات کی بنا پر اس کی نوبت ہی نہیں آئی :)
گوگل میاں کا بے حد شکر گزار ہوں جس سے میں نے ایک شعر کے ڈھونڈنے میں مدد کیا لی کہ گوگل میاں نے مجھے اردو محفل کا راستہ دکھا دیا۔ وہ دن تھا یا آج کا دن محفل سے الفت و محبت میں اضافہ ہی ہوا ہے کیونکہ محفل کے اساتذہ ہوں یا مجھ جیسے طالب علم سب میں الفت و محبت کا تعلق دیکھ کر دل مزید کھنچتا چلا جاتا ہے۔ یوں تو مجھے محفل کا رکن ہوئے کافی عرصہ بیت چکا ہے تقریباً محفل کے ارکان سے واقفیت ہو چکی ہے مگر میں نے محمداحمد بھائی کے حکم پر تعارف فورم میں تعمیلِ فرمان کی غرض سے تعارف پیش کر دیا، تاکہ سند رہے :LOL:
بہت خوب.
پروفیسر شوکت اللہ شوکت — جنوری 25، 2021 5:18 شام

بہت خوب
محمد تابش صدیقی — جنوری 25، 2021 5:28 شام
باضابطہ خوش آمدید :)
شمشاد — جنوری 25، 2021 5:40 شام
اردو محفل میں خوش آمدید۔
محمد عبدالرؤوف — جنوری 25، 2021 5:46 شام
تمام احباب کا شکریہ، جیتے رہیے، سلامت رہیے
مومن فرحین — جنوری 25، 2021 5:47 شام
یہ بھی خوب رہی محمد عبدالرؤوف بھائی ۔۔۔ ابھی جلد تو ہم لوگوں نے آپ کے نام رکھنے کی رسم کروائی تھی اور اب ہمیں ہی تعارف دے رہیں ہیں ۔۔۔
ویسے بہت بہت خوش آمدید ۔۔۔ :heehee:
سیما علی — جنوری 25، 2021 5:57 شام
الفت و محبت کا تعلق دیکھ کر دل مزید کھنچتا چلا جاتا ہے۔ یوں تو مجھے محفل کا رکن ہوئے کافی عرصہ بیت چکا ہے تقریباً محفل کے ارکان سے واقفیت ہو چکی ہے مگر میں نے محمداحمد بھائی کے حکم پر تعارف فورم میں تعمیلِ فرمان کی غرض سے تعارف پیش کر دیا، تاکہ سند رہے
بہت اعلیٰ محمد عبدالرؤوف بھیا خوش آمدید ۔اُردو محفل کی الفت و محبت دن دونی اور رات چوگنی ترقی کرے آمین
ڈھیروں دعائیں جیتے رہیے۔۔
ام عبدالوھاب — جنوری 25، 2021 6:11 شام
تمام احباب کا شکریہ، جیتے رہیے، سلامت رہیے
خوش آمدید۔۔۔آپ بھی خوش رہیں،شادوآباد رہیں،بامراد رہیں۔
محمد عبدالرؤوف — جنوری 25، 2021 6:36 شام
یہ بھی خوب رہی محمد عبدالرؤوف بھائی ۔۔۔ ابھی جلد تو ہم لوگوں نے آپ کے نام رکھنے کی رسم کروائی تھی اور اب ہمیں ہی تعارف دے رہیں ہیں ۔۔۔
ویسے بہت بہت خوش آمدید ۔۔۔ :heehee:
سب سے پہلے تو شکریہ
میری مجال کہ نام رکھنے والوں کے سامنے پر بھی مار سکوں:) یہ تو بس احباب کا حکم تھا سو تعمیل کر دی
محمد عبدالرؤوف — جنوری 25، 2021 6:38 شام
بہت اعلیٰ محمد عبدالرؤوف بھیا خوش آمدید ۔اُردو محفل کی الفت و محبت دن دونی اور رات چوگنی ترقی کرے آمین
ڈھیروں دعائیں جیتے رہیے۔۔
بہت شکریہ آپا
اللہ پاک آپ کو دین و دنیا کی کامیابیاں عطا فرمائے، آمین
محمد عبدالرؤوف — جنوری 25، 2021 6:40 شام
خوش آمدید۔۔۔آپ بھی خوش رہیں،شادوآباد رہیں،بامراد رہیں۔
بہت شکریہ بہنا
اللہ پاک آپ کو دنیا و آخرت میں قدم قدم پر خوشیاں عطا فرمائے، آمین
محمد وارث — جنوری 26، 2021 5:26 صبح
خوش آمدید عبدالرؤف صاحب۔
عبدالقیوم چوہدری — جنوری 26، 2021 6:49 صبح
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں۔
صفحات: 1 2 3 4 5 6

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%D8%A7%DA%86%DB%8C%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81%DB%94%DB%94%DB%94.114860/