نفیسہ — اکتوبر 9، 2006 10:11 شام
السلام علیکم
میرا نام نفسیہ ہے۔ اردو محفل میں سال کےشروع میں آئی تھی اور نئے شعراء کے زمرے میں حصہ لیا تھا۔ پھرذاتی مصروفیات کی وجہ سے آنا نہیں ہوا۔ اب انشااللہ پابندی سے آُوں گی۔ امید ہے کچھ احباب مجھے پہچان لیں گے اور اجنبیت محسوس نہ ہونے دیں گے۔
آپ سب کی دوست
نفیسہ
شمشاد — اکتوبر 9، 2006 10:44 شام
مجھے افسوس ہے کہ پہلے آپ کا نام نہیں دیکھا۔
بہرحال آپ کو دوبارہ واپسی پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ اور جیسا کے آپ نےکہا ہے کہ اب پابندی سے آئیں گی تو ہمیں بہت خوشی ہو گی اگر آپ متواتر آتی رہیں گیں۔
دوست — اکتوبر 9، 2006 11:27 شام
خوش آمدید۔
امید ہے کہ اب آپ محفل کو رونق بخشتی رہیں گی۔
سپینوزا — اکتوبر 9، 2006 11:32 شام
خوشآمدید نفیسہ۔
--
پیار کرو گے
شاہد احمد خان — اکتوبر 10، 2006 9:21 شام
خوش آمدید ، وش آتکے ، جی آیا نوں ، پخیر راغلے ، بھلی کری آیا ،
ایک نفیس شعر نفیسہ کے لئے ۔۔
رنگ ،خوشبو، صبا، چاند، تارے، کرن، پھول، شبنم، شفق سب ہی تھے
لیکن تیرے آنے سے بزم اردو کی کائینات اور بھی رنگین ہو گئی ہے
الف عین — اکتوبر 11، 2006 2:07 صبح
پہلے ایک غزل پر اصلاح کروا کے غائب ہو گئ تھیں اور اب لگتا ہے کہ اپنا تعارف کر کے پھر گائب ہیں۔ نفیسہ دوبارہ کوش آمدید۔ لیکن آ کر یہ ساری ’خوش آمدیں‘ قبول تو کر لو۔
محب علوی — اکتوبر 11، 2006 12:20 شام
نفیسہ آپ کا سب سے زیادہ صحیح خوش آمدید اعجاز صاحب نے کیا ہے۔ میں نے بھی آپ کا نام دیکھا ہے شروع میں ، اب باقاعدہ ہوں تو کچھ پتہ چلے گا۔
شمشاد — اکتوبر 11، 2006 3:02 شام
لگتا ہے ان کی خاصیت ہی یہ ہے کہ ایک خط سال کے شروع میں لکھ کر غوطہ لگایا اب دوسرا خط لکھ کر سال کے آخر میں سطح پر نمودار ہوں گی۔

F@rzana — اکتوبر 11، 2006 4:21 شام
خوش آمدید۔ ۔ ۔ اچھا لگا آپ کو دیکھ کر، اب اس محفل کی باقاعدہ حاضری دیتی رہئے گا

قیصرانی — اکتوبر 11، 2006 9:29 شام
خوش آمدید Nafiza
پاکستانی — اکتوبر 11، 2006 10:11 شام
خوش آمدید نفسیہ طارق
نفیسہ — اکتوبر 12، 2006 3:40 صبح
شمشاد نے کہا:
مجھے افسوس ہے کہ پہلے آپ کا نام نہیں دیکھا۔
بہرحال آپ کو دوبارہ واپسی پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ اور جیسا کے آپ نےکہا ہے کہ اب پابندی سے آئیں گی تو ہمیں بہت خوشی ہو گی اگر آپ متواتر آتی رہیں گیں۔
میں بہت ہی مختصر عرصہ یہاں تھی۔ کوئ بات نہیں۔ انشااللہ اب دیکھیں گے۔
شکریہ میرے استقبال کا۔
نفیسہ — اکتوبر 12، 2006 3:41 صبح
دوست نے کہا:
خوش آمدید۔
امید ہے کہ اب آپ محفل کو رونق بخشتی رہیں گی۔
بہت بہت شکریہ۔ میں آپ کا تعارف نامہ دلچسپی سے پڑھ رہی ہوں

نفیسہ — اکتوبر 12، 2006 3:42 صبح
منصور حلاج نے کہا:
خوشآمدید نفیسہ۔ -- پیار کرو گے
شکریہ ۔ جناب
نفیسہ — اکتوبر 12، 2006 3:43 صبح
شاہد احمد خان نے کہا:
خوش آمدید ، وش آتکے ، جی آیا نوں ، پخیر راغلے ، بھلی کری آیا ،
ایک نفیس شعر نفیسہ کے لئے ۔۔
رنگ ،خوشبو، صبا، چاند، تارے، کرن، پھول، شبنم، شفق سب ہی تھے
لیکن تیرے آنے سے بزم اردو کی کائینات اور بھی رنگین ہو گئی ہے
شکریہ
نفیسہ — اکتوبر 12، 2006 3:45 صبح
اعجاز اختر نے کہا:
پہلے ایک غزل پر اصلاح کروا کے غائب ہو گئ تھیں اور اب لگتا ہے کہ اپنا تعارف کر کے پھر گائب ہیں۔ نفیسہ دوبارہ کوش آمدید۔ لیکن آ کر یہ ساری ’خوش آمدیں‘ قبول تو کر لو۔
مہربانی ہے آپ کی۔
نفیسہ — اکتوبر 12، 2006 3:48 صبح
محب علوی نے کہا:
نفیسہ آپ کا سب سے زیادہ صحیح خوش آمدید اعجاز صاحب نے کیا ہے۔ میں نے بھی آپ کا نام دیکھا ہے شروع میں ، اب باقاعدہ ہوں تو کچھ پتہ چلے گا۔
میں نے تو آپ کا نام اس محفل کے ہر کورنر پر دیکھا - دوست کب آپ کا تعارف کرائیں گے۔ میں ان سے پوچھنا بھول گئی۔

دوست — اکتوبر 12، 2006 3:52 صبح
محب بھائی کا تعارف اصل میں جواب شکوہ ہوگا۔ پہلے یہ میرا تعارف لکھیں گے پھر میں ان کے بخیے ادھیڑوں گا۔
اس لیے اس وقت تک گزارہ کرنا پڑے گا۔
نفیسہ — اکتوبر 12، 2006 3:55 صبح
شمشاد نے کہا:
لگتا ہے ان کی خاصیت ہی یہ ہے کہ ایک خط سال کے شروع میں لکھ کر غوطہ لگایا اب دوسرا خط لکھ کر سال کے آخر میں سطح پر نمودار ہوں گی۔
میں نے سننا ہے لوگوں کو سرپرائز ملنے پر اچھا لگتا ہے۔ اگر روز روز آئی تو لوگ نظرانداز کردیں گے۔ نہیں شمشاد بھائ آوں گی مگر زیادہ نہیں۔ ابھی میری بے بی صرف 6 ماہ کی ہے۔ تو ابھی وہ priority ہے

نفیسہ — اکتوبر 12، 2006 4:06 صبح
F@rzana نے کہا:
خوش آمدید۔ ۔ ۔ اچھا لگا آپ کو دیکھ کر، اب اس محفل کی باقاعدہ حاضری دیتی رہئے گا
دیکھئے کوشش کروں گی۔ جیسا میں نےشمشاد بھائی سے کہا۔ بے بی اس وقت چھوٹی ہے۔ مگر انشااللہ ان کے ڈیڈی کی ڈیوٹی لگاؤں گی ۔
آپ تو محفل میں ماہر ہیں۔ ہمیں سب راز بتانا کہاں راستہ ہموار ہے اور کہاں کہایاں۔

مجھے صحیح نہیں پتہ مگر شاید آپ کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی؟ امید ہے کہ اب ٹھیک ہوگئی ہوگی۔بہت بہت شکریہ