نوآموز — دسمبر 27، 2012 6:45 شام
السلام علیکم!
اردو محفل ایک علم کے دریا کی طرح دکھائی دی، لہذا علم کی پیاس بُجھانے کے لئے چلا آیا ہوں۔
افلاطون — دسمبر 27، 2012 7:00 شام
آئیے جی! دریا اپنی روانی پہ ہے خود بھی آئیے جاننے والوں کو بھی لائیے، ڈبکیاں لگائیے یا تربوز ٹھنڈے کر کے کھائیے۔

نوآموز — دسمبر 27، 2012 7:03 شام
جناب تربوز کا موسم کب کا گزر چکا ہے۔ اب تو مالٹوں کا موسم ہے۔
افلاطون — دسمبر 27، 2012 7:04 شام
جناب تربوز کا موسم کب کا گزر چکا ہے۔ اب تو مالٹوں کا موسم ہے۔
یہی تو ہم چاہتے ہیں کہ آپ تربوز کا موسم آنے تک دریا کے پاس ہی رہیں

نوآموز — دسمبر 27، 2012 7:06 شام
شکریہ، مگر رہنے کے طور طریقوں سے بندہ نا واقف ہے، لہذا اداب محفل سے آگاہی کروا دیجئے۔
افلاطون — دسمبر 27، 2012 7:14 شام
شکریہ، مگر رہنے کے طور طریقوں سے بندہ نا واقف ہے، لہذا اداب محفل سے آگاہی کروا دیجئے۔
چلیں جی
شمشاد بھائی کے اندز میں پوچھتے ہیں۔" کچھ اور بتائیے اپنے بارے میں"

سلیمان اشرف — دسمبر 27، 2012 7:15 شام
سر تیرنا آتا ہے نا۔
افلاطون — دسمبر 27، 2012 7:16 شام
ہمارے فروٹ چاٹ والے بھیا جی بھی آتے ہیں ہوں گے بس۔ ابھی رونق لگ جائے گی


محمد وارث — دسمبر 28، 2012 5:46 صبح
خوش آمدید جناب
محسن وقار علی — دسمبر 28، 2012 5:53 صبح
محمد بلال اعظم — دسمبر 28، 2012 6:14 صبح
یہ آج کل کیا ہو رہا ہے۔
لوگ اپنا تعارف دینے کی بجائے کوئی نہ کوئی فلسفیانہ فقرہ یا شعر لکھ دیتے ہیں۔
فلک شیر — دسمبر 28، 2012 6:42 صبح
خوش آمدید بھیا........
نایاب — دسمبر 28، 2012 6:50 صبح
محفل اردو پر خوش آمدید نو آموز صاحب
یہ " نو آموز " کا لقب " کسب ہے کہ عطا " ؟
الف عین — دسمبر 28، 2012 1:53 شام
خوش آمدید نو آموز۔
شمشاد — دسمبر 28، 2012 5:24 شام
اردو محفل میں خوش آمدید۔
آتے رہیے گا۔
نوآموز — دسمبر 28، 2012 5:39 شام
آپ سب احباب کے استقبال کا تہ دل سے شُکر گزار ہوں۔
انشاءاللہ آتا رہا ہوں گا۔
انیس الرحمن — دسمبر 31، 2012 6:46 صبح
نوآموز — دسمبر 31، 2012 9:13 صبح
ہمارے فروٹ چاٹ والے بھیا جی بھی آتے ہیں ہوں گے بس۔ ابھی رونق لگ جائے گی
