نیا ممبر

firan — مارچ 18، 2009 9:31 شام
السلام و علیکم
رجسٹر ہونے کے کافی بعد پہلی پوسٹ کر رہا ہوں۔ کافی سالوں سے انٹرنیٹ سے وابستہ رہا لیکن ‘نئے دور’ کی ہوا چلنے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر ‘read only’ موڈ میں منڈلانا شروع کردیا۔
ذاتی طور پر میں وہی ‘رجعت پسند’ اور ‘پتھر کے دور کا’ اسلامی مذہبی قسم کا ‘جنونی’ انسان ہوں۔۔۔ اور کچھ خاص بات نہیں۔ گبھرائے نہیں، اردو انٹرنیٹ کی دنیا میں (بالخصوص یونیکوڈ کے آجانے سے) دین کی جو دُرگت۔۔۔ میرا مطلب ہے کہ قیمتی تزئین و آرائش ہو رہی ہے، اُس کے پیش نظر میں نے دین پر بات کرنا چھوڑ دی ہے۔ بے فکر رہیں۔
خیر - یہ فورم بشمول اپنے ذیلی شعبوں کے، کافی ضخیم ہے۔ اچھا وقت گزرے گا۔ فونٹ ڈیزائننگ سے اور کچھ گرافکس سے دلچسپی ہے تو دیکھا کہ میرے علم کی حد تک اس فورم میں کافی سرگرم مباحث چل رہے ہیں۔
اب اگر آپ میں سے کوئی اس فورم کے بارے ہلکا پھلکا تعارف بھی پیش کردیں کہ یہ کن لوگوں کا ہے، اور کوئی خاص مقاصد وغیرہ۔۔۔
فران
نبیل — مارچ 18، 2009 9:43 شام
السلام علیکم فران اور خوش آمدید۔ یہ فورم اردو کی ترویج کے لیے مختص ہے اور اس کی شناخت یہاں پر ہونے والے علمی اور تحقیقی کام کی وجہ سے ہے۔ آپ اگر کسی پراجیکٹ میں شامل ہونا چاہیں تو اس سے ہمیں خوشی ہوگی۔ اور دین پر بات کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔ اگر آپ میں دوسروں کے اختلافی نظریات کو برداشت کرنے کی صلاحیت ہے تو کوئی مسئلہ نہیں پیش آنا چاہیے۔
ماوراء — مارچ 18، 2009 10:17 شام
خوش آمدید فران۔
arifkarim — مارچ 18، 2009 10:33 شام
فونٹ ڈیزائننگ؟!انشاءاللہ آپسے کافی رابطہ رہے گا! محفل پر خُوش آمدید!
دوست — مارچ 19، 2009 2:17 صبح
جی آیاں نوں۔
محمد وارث — مارچ 19، 2009 5:40 صبح
خوش آمدید فران صاحب!
جیا راؤ — مارچ 19، 2009 6:44 صبح
محفل پر خوش آمدید فران صاحب !
عبدالمجید — مارچ 19، 2009 6:48 صبح
خوش آمدید فران بھائی امید ہے کہ آپکی آمد ہمارے فونٹ ساز بھائیوں‌کے لئے بہت کار آمد ثابت ہوگا
محمدصابر — مارچ 19، 2009 8:11 صبح
خوش آمدید فاران صاحب۔ خوب گذرے گی جب مل بیٹھیں گے دیوانے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ف۔قدوسی — مارچ 19، 2009 8:15 صبح
خوش آمدید فران صاحب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خرم شہزاد خرم — مارچ 19، 2009 8:24 صبح
خوش آمدید فران۔
شمشاد — مارچ 19، 2009 10:47 صبح
یہ کیا بھئی فران ایک ہی پیغام بھیج کر فرار ہو گئے۔
ابھی تو آپ کو خوش آمدید کہنا ہے۔
ملائکہ — مارچ 19، 2009 2:34 شام
خوش آمدید:):):)
ساجد — مارچ 19، 2009 4:29 شام
فران ، خوش آمدید
زیک — مارچ 19، 2009 5:08 شام
خوش آمدید فران۔
علی ذاکر — مارچ 19، 2009 5:40 شام
خوش آمدید فرآن!
ماسلام
عمار ابن ضیا — مارچ 19، 2009 5:44 شام
خوش آمدید فران۔ امید ہے آپ محفل پر اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔
الف عین — مارچ 19، 2009 5:47 شام
خوش آمدید فران۔۔ امید ہے جلد جلد آئیں گے۔
حسن علوی — مارچ 19، 2009 6:00 شام
خوش آمدید فران صاحب، کافی دلچسپ مگر کم گو انسان معلوم ہوتے ہیں۔ ہمیں خوشی ہوگی اگر آپ 'ریڈ آنلی' موڈ سے نکل کر کچھ لکھیں بھی تو۔ تاکہ بشمول میرے کئی دوسرے لوگ بھی مستفیذ ہو سکیں۔ شکریہ۔
طالوت — مارچ 20، 2009 2:41 صبح
خوش آمدید فران ۔۔۔
اردو محفل ، اردو محفلوں میں ممتاز مقام رکھتی ہے ، یقینا یہاں آپ اچھا وقت گزاریں گے۔۔
پنے نام کا مطلب تو بتائیے ؟
وسلام
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%DB%8C%D8%A7-%D9%85%D9%85%D8%A8%D8%B1.20217/