واہ

دوست — اکتوبر 14، 2005 5:26 شام
بھئی واہ سبحان اللہ کیا کہنے
دل خوش کردیا جی ۔ اس سے پتا لگتا ہے کہ ابھی کچھ نیک لوگ باقی ہیں ۔
وہ جو کہتے ہیں کہ
میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل
لوگ ملتے گئے کارواں بنتا گیا
تو اب انشاء اللہ یہ کارواں بنے گا اور ایسا بنے گا کہ دنیا دیکھے گی ابھی تو اردو ویب کو شروع ہوے ایک ماہ کے قریب ہوا ہے آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا اس پر لوگ رشک کریں گے اور آپ کو مجبورًا اسکی پیشانی پر لکھوا پڑے گا
جلنے والے خدا تجھے بھی دے
محنت کر حسد نہ کر
جلنے والے کا منہ کالا
وغیرہ وغیرہ
ہم نہ تو کوئی سافٹ وئر مستری ہیں نہ ہی ہماری کامن سینس اتنی ہے کہ انٹر نیٹ اور کمپیوٹر کے بارے میں اتنا جانیں مگر یہ ہمارا وعدہ ہے کہ جہاں تک ہم سے ہوسکا ہم کریں گے کیونکہ یہ چوپال تو اب سب کا ہے اور سب سے بڑہ کر اردو تو ہم سب کی ہے تو سب نے ملکر اسکو آگے لے کر جانا ہے۔
اللہ ہمیں اسکی توفیق دے
آمین
نبیل — اکتوبر 14، 2005 6:52 شام
شاکر، یہ مستری پنا ہم پر چھوڑ دیں۔ اس محفل کی اصل رونق ہماری سوفٹویر کی مہارت نہیں بلکہ آپ کی جاندار تحریریں ہیں۔ اس فورم اور اردو ویب کو بہتر بنانے کے لیے آپ ہمیں اپنی رائے سے ضرور نوازتے رہیں۔ شکریہ۔
افتخار راجہ — اکتوبر 14، 2005 10:32 شام
میاں مٹھو
اب میں اپنے منہ سے کیا کہوں کی میاں مٹھو والی بات ہو جائے گی۔ جی
اجنبی — اکتوبر 18، 2005 3:51 صبح
واہ جی واہ یہاں تو مستری مزدور آئے پھر رہے ہیں ، یہ تو بتائیں کہ ٹھیکیدار کون ہے اور کیسا ہے ، کہیں مارگلہ ٹاور والے ٹھیکیدار تو نہیں آگئے ، اللہ خیر کرے
:chal:
قمر — اکتوبر 18، 2005 5:02 صبح
:chal: :drama:
نبیل — اکتوبر 18، 2005 9:44 صبح
قدیر، جس فورم کے تم جیسے ایڈمنسٹریٹر ہوں، جو دو ہفتے کے بعد آ کر چند جگتیں لگا کر پھر غائب ہو جائیں ان کے لیے مارگلہ ٹاور کے کنٹریکٹر کی مثال ہی ٹھیک ہے۔ تم جہاں رہو، خوش رہو، یہ فورم تمہارے بغیر بھی ٹھیک چل رہی ہے۔
شعیب صفدر — اکتوبر 18، 2005 1:25 شام
منتظمین میں یہ لڑائی اچھی نہیں :cry:
افتخار راجہ — اکتوبر 19، 2005 9:45 صبح
مارگلہ
اگر مارگلہ ٹاور والے ٹھيکيدار يہاں بھي آگئے ہيں تو بس پھر بھاگو ورنہ يہ ويب بھي سر پر آ گرے گي۔
:chalo:
اجنبی — اکتوبر 21، 2005 4:28 صبح
یہ اوپر والی بات نبیل نے واقعی غصے میں کی ہے یا مجھے ایسا لگ رہا ہے :roll:
جناب اس میں میرا زیادہ قصور نہیں ہے ، اچھا معاف کر دیں ، آئندہ نہیں بھاگوں گا :chill:
عائشہ — اکتوبر 21، 2005 12:55 شام
:oops: :oops: یہاں تو قدیر بھائی کی پٹائی ہو رہی ہے۔۔ چہ چہ !! کیا ہوگیا قدیر بھائی :( آپ تو لوگوں کو بھگاتے ہیں پر یہ کیا آپ خود بھاگے ہوئے ہیں :p
تیشہ — اکتوبر 21، 2005 9:23 شام
:)
جہانزیب — اکتوبر 22، 2005 12:14 صبح
یہ بھگاتے نہیں خود ہی بھاگتے رہتے ہیں :lol:
افتخار راجہ — اکتوبر 24، 2005 8:59 شام
قدیر
قدیر آپ کہاں ہو میاں؟
دیکھو تو یہ آپ کے بارے میں کیا کیا باتاں ہو رہی ہیں۔
الف عین — اکتوبر 25، 2005 6:54 صبح
قدیر شاید ابھی تک جھولے میں ہی جھول رہے ہیں۔
اجنبی — اکتوبر 27، 2005 3:59 صبح
اعجاز اختر نے کہا:
قدیر شاید ابھی تک جھولے میں ہی جھول رہے ہیں۔

بس انکل خالی جھولے ہی جھولنے ہیں ، فیڈر تو مل نہیں سکا ، اور امی نے لوری دینے سے بھی انکار کردیا ہے ، کہتی ہیں ١٩ سال کے گھوڑے ہو گئے ہو اور عقل تمہیں پھر بھی نہیں آئی ۔ گھر میں سارا دن امی اور بلاؤں (سوری بہنوں) سے ڈانٹ کھاتا رہتا ہوں ، وہاں سے فارغ ہوتا ہوں تو یہاں آکر نبیل سے ڈانٹ کھاتا ہوں ۔ ہائے ری قسمت میری :cry:
جہانزیب — اکتوبر 28، 2005 1:40 صبح
ہاہا قدیر ابھی تک صرف آنٹی کہتی تھیں ایسا اب مجھے بھی اس فہرست میں شامل کر لو ۔۔۔۔ گھوڑے :p
اجنبی — اکتوبر 28، 2005 4:53 صبح
اوئے خبردار
امی کو تو میں کچھ نہیں کہ سکتا مگر آپ کا نام رکھ دوں گا مین بھی
نبیل — اکتوبر 28، 2005 4:43 شام
قدیر، تم نے آخر کچے ہونے کا ثبوت دے ہی دیا نا۔ اب تم جواب میں جتنے مرضی نام رکھو، جو الفاظ کی بورڈ سے نکلے ہیں وہ تاریخ میں ثبت ہو گئے ہیں۔ اس وقت سے ڈرو جب جہانزیب تمہارا avatar بدل کر ۔۔۔ کی تصویر لگا دے گا۔ :D
افتخار راجہ — اکتوبر 28، 2005 10:14 شام
کیا
ہیں میں کیا دیکھ رہا ہوں یہ قدیر کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟
اور قدیر تمہاری حالت تومجھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سے بھی پتلی دکھتی ہے
محمد وارث — مئی 10، 2010 12:41 شام
بھئی واہ سبحان اللہ کیا کہنے
دل خوش کردیا جی ۔ اس سے پتا لگتا ہے کہ ابھی کچھ نیک لوگ باقی ہیں ۔
وہ جو کہتے ہیں کہ
میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل
لوگ ملتے گئے کارواں بنتا گیا
تو اب انشاء اللہ یہ کارواں بنے گا اور ایسا بنے گا کہ دنیا دیکھے گی ابھی تو اردو ویب کو شروع ہوے ایک ماہ کے قریب ہوا ہے آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا اس پر لوگ رشک کریں گے اور آپ کو مجبورًا اسکی پیشانی پر لکھوا پڑے گا
جلنے والے خدا تجھے بھی دے
محنت کر حسد نہ کر
جلنے والے کا منہ کالا
وغیرہ وغیرہ
ہم نہ تو کوئی سافٹ وئر مستری ہیں نہ ہی ہماری کامن سینس اتنی ہے کہ انٹر نیٹ اور کمپیوٹر کے بارے میں اتنا جانیں مگر یہ ہمارا وعدہ ہے کہ جہاں تک ہم سے ہوسکا ہم کریں گے کیونکہ یہ چوپال تو اب سب کا ہے اور سب سے بڑہ کر اردو تو ہم سب کی ہے تو سب نے ملکر اسکو آگے لے کر جانا ہے۔
اللہ ہمیں اسکی توفیق دے
آمین

میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا :)
اب تو پانچ سال ہونے آئے بھیا اس چوپال کو، زندہ باد :)
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%88%D8%A7%DB%81.441/