ًًٰ میں کون؟ ۔۔۔

عمارحسن — نومبر 5، 2014 9:33 شام
میں ایک شادی شدہ لیکن دل سے آذاد شخص ہوں، اس کی اصل وجہ یہ ہےکہ میراہمسفر مجھے زندگی کا وہ سکون دے رہا ہے جس کی تمنا ہر شخص کرتا ہے شادی کے وقت ۔۔۔
اوشو — نومبر 5، 2014 10:20 شام
خوش آمدید خوش قسمت عمار حسن جی :)
نایاب — نومبر 6، 2014 4:50 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید محترم عمار حسن صاحب
bilal260 — نومبر 6، 2014 4:59 صبح
@emarhassan مزید اپنا تعارف دیجئے ہم آپ سے بہت خوش ہوئے۔
ابن رضا — نومبر 6، 2014 5:44 صبح
خوش آمدید
عمارحسن — نومبر 6، 2014 8:05 صبح
خوش آمدید خوش قسمت عمار حسن جی :)
برادر اوشو ، اپنے میرا استقبال کیا اس محفل میں، جیسے کسی بھی مکانی محفل میں جو پہلا شخص ملتا ہے آپ یقینا اس کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں، انشاللہ یہاں بھی ایسا ہی رہے گا۔
عمارحسن — نومبر 6، 2014 8:10 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید محترم عمار حسن صاحب
شکریہ محترمہ، آپکا انٹرویو والا دھاگہ نظر سے گزرا ہے، بہت اچھی کاوش ہے، کیونکہ ہمیشہ جو لوگ مشہور ہوتے ہیں، وہ ہی اپنے تجربے عوام تک پہنچا سکتے ہیں جبکہ اللہ کی ہر تخلیق ایک منفرد حیشیت رکھتی ہے، ہر کسی کو برابر اہمیت ملنی چاہیے۔ :)
نایاب — نومبر 6، 2014 8:16 صبح
شکریہ محترمہ، آپکا انٹرویو والا دھاگہ نظر سے گزرا ہے
محترم بھائی آپ تو بلاشبہ " سرسری اس جہاں سے گذرے " انٹرویو پڑھ کر بھی " محترمہ " کے خطاب سے نواز دیا ،،،
بہت شکریہ بہت دعائیں
عمارحسن — نومبر 6، 2014 8:19 صبح
@emarhassan مزید اپنا تعارف دیجئے ہم آپ سے بہت خوش ہوئے۔
یقینا میرا تعارف انتہا ئ سرسری نو عیت کا تھا، یہ ایسا ہی تھا کہ کوئ انکھوں کو بھا جانے والا اشتھار، لیکن اصلی حقیقت تب پتہ چلتی ہے جب آپ وہ شہہ بازار سے خرید کر استعمال کرتے ہیں، میں اصل نقطہ کی طرف آجاوں، میں بنیادی طور پہ اسلام آباد سے ہوں، پیشہ کے اعتبار سے میں سافٹ ویئر انجینر ہوں، جسے اردو زبان میں شاید مہندس کہا جاے۔ باقی یہ کے اردو ، عربی ، فارسی سیکھنے کا شوق اور ہمت رکھتا ہوں۔ فارسی پے کچھ ہاتھ سیدھا نہیں کر پایا لیکن عربی پے توجہ جاری ہے۔ آپ سے دعا کی التماس ہے،باقی تعارف بھی جاری رہے گا، ساتھ ساتھ جو سمجھ اتا گیا اپنے بارے میں آپ سب کی گوش گزار کرتا رہونگا۔ شکریہ!
عمارحسن — نومبر 6، 2014 8:20 صبح
آپ سب حضرات و خواتین کا اتنا خوبصورت استقبال کا شکریہ، اللہ آپ سب کی توفیقات میں اضافہ فرماے۔
زیک — نومبر 6، 2014 11:40 صبح
خوش آمدید
عبدالقیوم چوہدری — نومبر 6، 2014 11:53 صبح
السلام علیکم و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
loneliness4ever — نومبر 6، 2014 11:59 صبح
میں ایک شادی شدہ لیکن دل سے آذاد شخص ہوں، اس کی اصل وجہ یہ ہےکہ میراہمسفر مجھے زندگی کا وہ سکون دے رہا ہے جس کی تمنا ہر شخص کرتا ہے شادی کے وقت ۔۔۔

السلام علیکم
خوش آمدید
بہت خوب جناب، دعا ہے آپ کے اس سکون کو کبھی نظر نہ لگے ۔۔۔۔۔۔ آمین
کاشفی — نومبر 6، 2014 12:00 شام
خوش آمدید جناب!
عباس اعوان — نومبر 6، 2014 12:07 شام
محفل میں خوش آمدید محترم عمار حسن صاحب۔
باوجود سافٹ وئیر انجینئر ہونے بمعہ شادی شدہ ہونے کے، آپ کے شوق کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی۔
اللہ پاک آپ کو دونوں جہانوں کا سکون عطا فرمائے۔
آمین
عمارحسن — نومبر 6، 2014 1:26 شام
محترم بھائی آپ تو بلاشبہ " سرسری اس جہاں سے گذرے۔۔۔

یقینا مجھ ناچیز نے صرف سرسری نگاہ ڈالی تھی، اوراضافہ کر گیا "ہ" کا، معزرت قبول کریں، ۔۔۔۔ اب یہ غلطی دوبارہ کم از کم غلطی سے نہیں ہو گی ۔۔۔
عمارحسن — نومبر 6، 2014 1:28 شام
ممنون ہوں، ۔۔۔
عمارحسن — نومبر 6، 2014 1:29 شام
السلام علیکم
خوش آمدید
بہت خوب جناب، دعا ہے آپ کے اس سکون کو کبھی نظر نہ لگے ۔۔۔۔۔۔ آمین
آپکی دعا کا شکر گزار ہوں، اللہ آپکی توفیقات عالیہ میں اضافہ فرماے۔۔۔۔ الھی آمین۔
تلمیذ — نومبر 6، 2014 1:31 شام
محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے، عمار حسن صاحب۔
عمارحسن — نومبر 6، 2014 1:32 شام
نہایت خوبصورت شخص کی یاد سمائ ہوئ ہے آپکے اواتار میں، یقینا آپ سے اچھی بنے گی، ممنون ہوں آپکے خوش ہونے پہ ۔۔۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%8B%D9%B0%D9%8B-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D9%88%D9%86%D8%9F-%DB%94%DB%94%DB%94.78584/