انٹرویوچائے باباجی کے ساتھ

زبیر مرزا — جنوری 7، 2013 3:45 صبح
السلام علیکم
جی جناب چائے کا تازہ گرما گرم کپ تیار ہے اور مہمان ہیں برتھ ڈے بوائےسید فرازشاہ(باباجی) جنوری سات کا یادگاردن اور باباجی کے ساتھ چائے
تمام احباب تحائف اور سوالات تیار رکھیں
Cakewg.gif

:coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup:
1- آپ کی ڈیٹ آف برتھہ( تاریخ صرف سال نہیں) اور اسٹار؟
2- آپ کی ایجوکیشن اور انسٹیوٹ؟
3- آپ اپنے راز کس کو بتاتے ہیں؟
4- کون سی ہستی ہے جس کےلئیے آپ کچھہ بھی کرسکتے ہیں؟
5- آپ اپنا وقت کیسے گزارتے ہیں؟
6- آپ کے فیوچر کے پلان کیا ہیں؟
7- آپ کا موڈ کس بات پر آف ہوجاتا ہے؟
8- کون سا تہوار پسند ہے؟
9- کون سا شاعر پسندہے ؟
10- مصنف کون سا پسندہے ؟
11- کوئی کتاب جس نے آپ کی زندگی پر اثرات مرتب کیے
12- پسندیدہ گیم کون سا ہے؟
13- فیورٹ اداکاراوراداکارہ( ایکٹر/ ایکٹریس) کون سے ہیں ؟
14- پھول کون سا پسندہے ؟
15- رنگ کون سا پسندہے ؟
16- آل ٹائم فیورٹ فلم کون سی ہے ؟
17- آپ لباس کے معاملے میں لاپرواہ یا کئیرفل اور ویل ڈریس؟
18- آپ کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟
19- اگر آپ کو ایک ملین ڈالر مل جائیں تو کیا کریں گے؟
20- اپنا کوئ فیورٹ شعر یا اقتباس شئیر کریں؟
9giy35.gif

کڑک چائے اور کڑک سوالات کاراؤنڈ
1- اگرآپ کو ان میں سے کسی ایک کو پنجابی فلم میں ہیرو کاسٹ کرنا پڑے تو؟
(1) نیرنگِ خیال (2) حسیب نذیر گِل (3) عاطف بٹ
2- آپ کو ایک دن کے لیے امریکی صدارت کی آفر ہو تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا ؟
3- اگرکوئی آپ کوغلطی سے عمران خان سمجھہ کرآٹوگراف مانگے توکیالکھیں گے؟
4- آپ کوسوتے جاگا کربتا جائے کہ آپ سے ملنے نوازشریف آئے ہیں توآپ کا ردعمل ہوگا ؟
5-آپ کو ایک دن کسی محفلین کے ساتھ گذارنے کا موقع ملے تو
کس کو منتخب کریں گے اور کیوں ؟​
زبیر مرزا — جنوری 7، 2013 12:04 شام
یہ چائے کسی نے نہیں دیکھی ابھی تک
نیرنگ خیال — جنوری 7، 2013 12:08 شام
باباجی ادھر آ کر جوابات دیں :)
مقدس — جنوری 7، 2013 12:12 شام
بھیا کا کیک میں لے لوں :)
زبیر مرزا — جنوری 7، 2013 12:16 شام
بھیا کا کیک میں لے لوں :)
یہ کیک تو میں ناشتے کے لیے لایا ہوں :) اپنے - کیک نیلم بیک کرکے لائیں گی 15 پونڈ کا
مقدس — جنوری 7، 2013 12:17 شام
یمییی
یہ تھوڑا سا چکھ لوں ۔۔۔ سارا نہیں لوں گی زبیر بھیا
نیرنگ خیال — جنوری 7، 2013 12:18 شام
بھیا کا کیک میں لے لوں :)
پھر کھانے کی چیز پر نظر o_O
نیرنگ خیال — جنوری 7، 2013 12:19 شام
یہ کیک تو میں ناشتے کے لیے لایا ہوں :) اپنے - کیک نیلم بیک کرکے لائیں گی 15 پونڈ کا
نیلم :cautious:
کیوں کیا اب حکایتی کیک بھی بنانے شروع کر دیئے ہیں بیکری والوں نے :cowboy:
مقدس — جنوری 7، 2013 12:20 شام
پھر کھانے کی چیز پر نظر o_O
قیصرانی بھیا آپ کو یاد ہے ناں
آپ نے نینوں بھیا کو ڈانٹنا تھا
نیرنگ خیال — جنوری 7، 2013 12:21 شام
قیصرانی بھیا آپ کو یاد ہے ناں
آپ نے نینوں بھیا کو ڈانٹنا تھا
قیصرانی بھائی :idontknow:
زبیر مرزا — جنوری 7، 2013 12:25 شام
یمییی
یہ تھوڑا سا چکھ لوں ۔۔۔ سارا نہیں لوں گی زبیر بھیا
شیور :)
مقدس — جنوری 7، 2013 12:27 شام
سو سوئیٹ مجھے پتا ہے کہ چکھتے چکھتے اگر میں نے سارا بھی کھا لیا تو آپ نہیں ڈانٹیں گے مجھے :)
زبیر مرزا — جنوری 7، 2013 12:37 شام
سو سوئیٹ مجھے پتا ہے کہ چکھتے چکھتے اگر میں نے سارا بھی کھا لیا تو آپ نہیں ڈانٹیں گے مجھے :)
جی بے شک سارا کھا لیں :) میرا ناشتہ میری مہربان منیجر لے آئی ہے egg and cheese sandwich :)
زبیر مرزا — جنوری 7، 2013 12:38 شام
dunkin_blueberry_waffle_sandwich_01.jpg
نیرنگ خیال — جنوری 7، 2013 12:39 شام
جی بے شک سارا کھا لیں :) میرا ناشتہ میری مہربان منیجر لے آئی ہے egg and cheese sandwich :)
قیصرانی بھائی کم تھے جو آپ بھی مہربان مینجر لے آئے ہیں :devil:
مقدس — جنوری 7، 2013 12:45 شام
جی بے شک سارا کھا لیں :) میرا ناشتہ میری مہربان منیجر لے آئی ہے egg and cheese sandwich :)
ذبردستتت
قیصرانی — جنوری 7، 2013 12:45 شام
قیصرانی بھیا آپ کو یاد ہے ناں
آپ نے نینوں بھیا کو ڈانٹنا تھا
ابھی دفتر سے گھر پہنچوں، پھر ڈانٹتا ہوں نیرنگ خیال بھیا کو۔ فکر نہ کریں
مقدس — جنوری 7، 2013 12:58 شام
ابھی دفتر سے گھر پہنچوں، پھر ڈانٹتا ہوں نیرنگ خیال بھیا کو۔ فکر نہ کریں
اچھے سے ڈانٹنا ہے اور وہ بھی میرے سامنے بھیا
باباجی — جنوری 7، 2013 1:05 شام
بہت بہت شکریہ زبیر مرزا بھائی
کہ آپ نے مجھ خاکسار کو اتنی محبت بخشی
سب سے پہلے پوچھے گئے سوالات کے جوابات حاضر ہیں
کڑک جوابات کچھ دیر بعد
1- آپ کی ڈیٹ آف برتھہ( تاریخ صرف سال نہیں) اور اسٹار؟
جنوری 7 capricorn
2- آپ کی ایجوکیشن اور انسٹیوٹ؟
انٹر میڈیٹ تک پڑھا ہوں بی اے کا داخلہ بھیجا تھا لیکن پیپر نہیں دیئے
3- آپ اپنے راز کس کو بتاتے ہیں؟
کسی کو نہیں
4- کون سی ہستی ہے جس کےلئیے آپ کچھہ بھی کرسکتے ہیں؟
ابھی تک کوئی بھی نہیں ، میں سب کے ساتھ ایک جیسا رویہ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں
5- آپ اپنا وقت کیسے گزارتے ہیں؟
آفس میں کمپیوٹر اور کام اور گھر جاکر کوئی اچھی سی کتاب پڑھتا ہوں
6- آپ کے فیوچر کے پلان کیا ہیں؟
کوئی نہیں ، جو ہوگا ٹھیک ہوگا
7- آپ کا موڈ کس بات پر آف ہوجاتا ہے؟
جس بات پر نہیں ہونا چاہیئے اُس بات پر ہو جاتا ہے
8- کون سا تہوار پسند ہے؟
عیدالاضحیٰ
9- کون سا شاعر پسندہے ؟
عبدالحمید عدم
10- مصنف کون سا پسندہے ؟
علیم الحق حقی
11- کوئی کتاب جس نے آپ کی زندگی پر اثرات مرتب کیے
تذکرہ غوثیہ
12- پسندیدہ گیم کون سا ہے؟
Need for speed
13- فیورٹ اداکاراوراداکارہ( ایکٹر/ ایکٹریس) کون سے ہیں ؟
ارجن رام پال (پرسنیلٹی بہت پسند ہے مجھے اس کی ) اور ایکٹریس ًمیں پریانکا چوپڑا
14- پھول کون سا پسندہے ؟
جس کی خوشبو اچھی ہو
15- رنگ کون سا پسندہے ؟
کالا رنگ بہت پسند ہے
16- آل ٹائم فیورٹ فلم کون سی ہے ؟
apocalypto
17- آپ لباس کے معاملے میں لاپرواہ یا کئیرفل اور ویل ڈریس؟
تقریباً کیئر فل ، کوشش ہوتی ہے کہ لباس صاف ستھرا رہے
18- آپ کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟
کوئی نہیں ، کیوں کچھ عرصہ پہلے میری ایک سب سے بڑی خواہش پوری ہوئی تو پھر اور خواہش پیدا ہوگئی اسلیئے اب کوئی خواہش نہیں
19- اگر آپ کو ایک ملین ڈالر مل جائیں تو کیا کریں گے؟
گھر والوں کو دے کر کہوں گا کہ مجھے میری ذمہ داری سے آزاد کردیں
20- اپنا کوئ فیورٹ شعر یا اقتباس شئیر کریں؟
پرندوں کی دنیا کا درویش ہوں میں
کہ شاہین بناتا نہیں آشیانہ
زبیر مرزا — جنوری 7، 2013 1:53 شام
باباجی یہ سوالات ابھی باقی ہیں ان کے جوابات کا انتظار ہے :)
9giy35.gif

کڑک چائے اور کڑک سوالات کاراؤنڈ

1- اگرآپ کو ان میں سے کسی ایک کو پنجابی فلم میں ہیرو کاسٹ کرنا پڑے تو؟

(1) نیرنگ خیال (2) حسیب نذیر گِل (3) عاطف بٹ

2- آپ کو ایک دن کے لیے امریکی صدارت کی آفر ہو تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا ؟

3- اگرکوئی آپ کوغلطی سے عمران خان سمجھہ کرآٹوگراف مانگے توکیالکھیں گے؟

4- آپ کوسوتے جاگا کربتا جائے کہ آپ سے ملنے نوازشریف آئے ہیں توآپ کا ردعمل ہوگا ؟
5-آپ کو ایک دن کسی محفلین کے ساتھ گذارنے کا موقع ملے تو
کس کو منتخب کریں گے اور کیوں ؟
صفحات: 1 2 3 4 5 6 7 8

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%86%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%A8%D8%A7%D8%AC%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE.58397/