کون ہوں میں؟

منیب الف — مارچ 11، 2018 4:29 صبح
کون ہوں میں؟
کیا نام ہوں میں؟ کیا عمر ہوں میں؟
کیا جنس ہوں میں؟ قد کاٹھ ہوں میں؟
کیا ایک ہوں میں؟ یا لاکھ ہوں میں؟
میں ہوں بھی کیا؟
یا ہوں ہی نہیں؟
یہ سوالات کچھ دن پہلے میں اپنے آپ سے پوچھ رہا تھا۔
یہ دن وہی تھا جب بہت پیارے اور محترم بھائی محمد عدنان اکبری نقیبی نے اس طرف توجہ دلائی تھی کہ اردو محفل میں اپنا تعارف پیش کروں۔
آج فرصت ہے تو مختصراً لکھنے کی کوشش کرتا ہوں کہ میں کون ہوں؟ ( شاید میرا بھی خود سے تعارف ہو جائے :highfive: )
نام / انام
پیدائش پر میرا نام منیب احمد رکھا گیا تھا، لیکن میرے ابو مجھے ہمیشہ منیب الرحمٰن کہہ کر بلاتے تھے۔ جب میں بڑا ہوا اور لکھنے لکھانے لگا تو قلمی نام کی فکر ہوئی۔ الرحمٰن اور احمد، دونوں میں الف مشترک تھا۔ میں نے منیب کے ساتھ الف ملا لیا۔ بات بن گئی۔ میں منیب الف ہو گیا۔ اب میں اس دن کے انتظار میں ہوں جب منیب گر جائے، صرف الف ہی رہ جائے۔
الف پیارا نام ہے لیکن جس کا نام ہے وہ انام ہے۔ میرا پڑھنا پڑھانا، لکھنا لکھانا بس ایک کوشش ہے اس انام کا نام لینے کی۔
تعلیم
لاہور کے گورنمنٹ کالج سے اردو زبان و ادب میں بی اے آنرز کر چکا ہوں۔ سند کے طور پہ میری یہ نظم ملاحظہ فرمائیں۔
آن لائن کائنات
میرا ایک یوٹیوب چینل ہے جس پر کچھ سو لوگ ہیں اور ایک یہ بلاگ ہے۔ یہی میری کل آن لائن کائنات ہے۔ ویسے فیس بک پر بھی ہوں لیکن اسے زیادہ استعمال نہیں کرتا۔
اس کائنات میں آپ کو میری شاعری کے چاند ملیں گے۔ میرے افکار کی دنیائیں ملیں گی۔ کچھ عربی، ہندی، فارسی اور انگریزی زبانوں کی کہکشائیں نظر آئیں گی۔ کچھ میرے ابو کی یادوں، باتوں، درسوں کے ستارے دکھیں گے اور ایک بلیک ہول ملے گا۔ وہ بلیک ہول جس میں سب ڈوب جائے گا۔
کون ہو تم؟
آخر میں جو سوالات میں خود سے پوچھ رہا تھا، وہی آپ سے بھی پوچھنا چاہوں گا۔ کون ہو تم؟ اگر آپ جانتے ہوں تو مجھے بھی بتائیے گا۔ شاید دونوں ایک سے ہوں۔ :cyclops:
ربیع م — مارچ 11، 2018 5:18 صبح
خوش آمدید محترم امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا.
اے خان — مارچ 11، 2018 6:15 صبح
خوش آمدید محترم :)
عبید انصاری — مارچ 11، 2018 6:19 صبح
محفل میں خوش آمدید منیب صاحب
محمد تابش صدیقی — مارچ 11، 2018 6:23 صبح
محفل میں باضابطہ خوش آمدید۔ :)
فرقان احمد — مارچ 11، 2018 6:25 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید! :)
منیب الف — مارچ 11، 2018 6:50 صبح
خوش آمدید محترم امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا.
بہت شکریہ، ربیع بھائی، لیکن میرا ارادہ تو خود سیکھنے کا ہے۔ :glasses-nerdy:
منیب الف — مارچ 11، 2018 6:55 صبح
بہت شکریہ، اے بھائی۔ ویسے آپ اے ہیں، میں الف ہوں۔ اے اور الف ایک ہی بات ہے۔ (y)
منیب الف — مارچ 11، 2018 6:56 صبح
محفل میں خوش آمدید منیب صاحب
بہت بہت شکریہ، عبید بھائی۔ :)
لئیق احمد — مارچ 11، 2018 6:57 صبح
منیب صاحب آپ کا تعارف پڑھ کر خوشی ہوئی۔
مریم افتخار — مارچ 11، 2018 7:06 صبح
ہماری محفل میں خوش آمدید !!
منیب الف — مارچ 11، 2018 7:07 صبح
محفل میں باضابطہ خوش آمدید۔ :)
بہت شکریہ، تابش بھائی۔ اگرچہ باضابطگی سے زیادہ مجھے آپ کی بےتکلفی پسند ہے۔ ;)
سید عمران — مارچ 11، 2018 7:11 صبح
خوش آمدید منیب صاحب...
ویسے اے خان کو اے بھائی کہہ کر پکارنے کا خیال اچھوتا ہے...
اب ہم بھی ایسا ہی کریں گے...
اے بھائی سن رہا ہے نا تو؟؟؟
فہد اشرف — مارچ 11، 2018 7:13 صبح
خوش آمدید منیب بھائی، آپ کے تعارف کا انداز بہت اچھا لگا ہے امید ہے آپ اور بھی خوبصورت تحریریں پیش کرتے رہیں گے۔
فہد اشرف — مارچ 11، 2018 7:16 صبح
آپ کے یہاں بی اے چار سال کا ہوتا ہے؟
اے خان — مارچ 11، 2018 7:21 صبح
خوش آمدید منیب صاحب...
ویسے اے خان کو اے بھائی کہہ کر پکارنے کا خیال اچھوتا ہے...
اب ہم بھی ایسا ہی کریں گے...
اے بھائی سن رہا ہے نا تو؟؟؟
جی بھائی سن رہا ہوں میں
دیکھ رہا ہوں میں
:)
اے خان — مارچ 11، 2018 7:21 صبح
بہت شکریہ، اے بھائی۔ ویسے آپ اے ہیں، میں الف ہوں۔ اے اور الف ایک ہی بات ہے۔ (y)
:glasses-cool:
فہد اشرف — مارچ 11، 2018 7:23 صبح
ایک بات اور، آپ کو ہندی زبان بھی آتی ہے؟
منیب الف — مارچ 11، 2018 7:24 صبح
منیب صاحب آپ کا تعارف پڑھ کر خوشی ہوئی۔
بہت شکریہ، لئیق بھائی۔ آپ کی خوشی میرے لیے بھی خوش کن ہے۔ امید ہے آپ میرے تعارف پہ ہی اکتفا نہیں کریں گے، بلکہ میری آئندہ تحریریں بھی پڑھا کریں گے۔ مجھے ابھی بہت کچھ کہنا ہے۔ بقول میر، ابھی باتیں بہت کرنا ہیں تم سے!
منیب الف — مارچ 11، 2018 7:34 صبح
ہماری محفل میں خوش آمدید !!
یہ جو ہماری محفل ہے۔ کیا اب یہ ہماری بھی محفل ہے؟ :disdain:
صفحات: 1 2 3 4 5 6

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%D9%88%D9%86-%DB%81%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%9F.100455/