کچھ اپنے بارے میں

علی خان — اگست 2، 2012 3:53 صبح
میرا نام اشفاق علی یوسفزئی ہے، میں ایک پٹھان فیملی سے ہوں۔ میرا تعلق ضلع صوابی کے ایک چھوٹے سے گاوں سے ہے، میری پیدائش تو ویسے کراچی کی ہے، مگر میرا بچپن اور جوانی اپنے گاوں اور تعلیمی سلسلہ کچھ گاوں اور کچھ پشاور میں گزرا ہے،
کمپیوٹر سے تعلق پچھلے 12 سال سے ہے، ویب ڈیزائینگ، ہارڈوئیر اور نٹورکنگ سے کچھ زیادہ تعلق ہے، میں مائیکروسافٹ، سسکو اور جونیفر سرٹیفائڈ ہوں، اپنا ایک کمپیوٹر کالج بھی چلاتا ہوں، جو ٹیکنکل بورڈ سے منظور شدہ ہے،
محمد بلال اعظم — اگست 2، 2012 3:57 صبح
خوش آمدید اشفاق صاحب
محب علوی — اگست 3، 2012 11:40 صبح
خوش آمدید اشفاق صاحب
اشتیاق علی — اگست 3، 2012 11:49 صبح
اردو محفل میں تہہ دل سے خوش آمدید۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ ایک کمپیوٹر کالج چلا رہے ہیں۔ امید ہے کہ آپ سے ہمیں بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
نیلم — اگست 3، 2012 11:58 صبح
خوش آمدید
شمشاد — اگست 3، 2012 3:58 شام
اشفاق صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔
کمپیوٹر کالج کہاں پر چلا رہے ہیں؟ اور کتنے طالبعلم ہیں آپ کے کالج میں؟
مزید یہ کہ فیس کے بارے میں کچھ بتائیں۔
زین — اگست 3، 2012 6:05 شام
خوش آمدید اشفاق بھائی
قرۃالعین اعوان — اگست 3، 2012 6:06 شام
خوش آمدید!
تعبیر — اگست 3، 2012 10:25 شام
images
نایاب — اگست 3، 2012 10:48 شام
محترم اشفاق علی یوسفزئی صاحب
محفل اردو پر دلی خوش آمدید
کچھ اپنے کمپیوٹر کالج بارے آگہی سے نوازیں ۔
کاشفی — اگست 3، 2012 10:57 شام
خوش آمدید اشفاق صاحب! خوش رہیئے۔۔
ذوالقرنین — اگست 3، 2012 11:58 شام
اردو محفل میں خوش آمدید اشفاق علی بھائی!
ہم شدت سے آپ کے "کمپیوٹر کالج" کے بارے میں جاننے کے لیے منتظر ہیں۔
علی خان — اگست 4، 2012 2:23 صبح
اشفاق صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔
کمپیوٹر کالج کہاں پر چلا رہے ہیں؟ اور کتنے طالبعلم ہیں آپ کے کالج میں؟
مزید یہ کہ فیس کے بارے میں کچھ بتائیں۔
جی شمشاد بھائی،
کالج ضلع صوابی ہی میں واقع ہے، اگر گوگل میپ میں صوابی میں سرچ کریں، تو سامنے ہی اُردو میں " پرل کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی" لکھا ہوا نظر آجائے گا، باقی فیس کورسس کے مطابق لی جاتی ہے،
ویسے DIT کی ماہانہ فیس 1500 روپے آج کل لے رہیں ہیں۔
محمد وارث — اگست 4، 2012 7:01 صبح
خوش آمدید اشفاق صاحب
الف عین — اگست 4، 2012 8:20 صبح
خوش آمدید اشفاق۔ امید ہے یہاں بھی کچھ ٹیوٹوریل کا اضافہ کریں گے۔
یہ بتائیں کہ کیا کالج میں محض پروفیشنل قسم کی تعلیم ہی ہوتی ہے یا یونی کوڈ اردو بھی سکھائی جاتی ہے؟ یہاں تو اردو کمپیوٹر کی ٹریننگ والے بھی محض ان پیج اور کورل ڈرا کی ٹریننگ کو اردو کی ٹریننگ کہتے ہیں!!
عائشہ عزیز — اگست 12، 2012 11:10 صبح
خوش آمدید بھائی
علی خان — اگست 15، 2012 6:14 صبح
خوش آمدید اشفاق۔ امید ہے یہاں بھی کچھ ٹیوٹوریل کا اضافہ کریں گے۔
یہ بتائیں کہ کیا کالج میں محض پروفیشنل قسم کی تعلیم ہی ہوتی ہے یا یونی کوڈ اردو بھی سکھائی جاتی ہے؟ یہاں تو اردو کمپیوٹر کی ٹریننگ والے بھی محض ان پیج اور کورل ڈرا کی ٹریننگ کو اردو کی ٹریننگ کہتے ہیں!!
کچھ ٹیوٹوریل تو میں بہت پہلےہی یہاں پر شئیر کرواچکا ہوں، اور وقت کے ساتھ ساتھ اور بھی ویڈیو ٹیوٹوریل میں یہاں شئیر کرواتا جاونگا۔ انشاء اللہ
اسکے علاوہ ان پیج اور کورل ڈرا کے علاوہ یونی کوڈ اردو بھی سکھائی جاتی ہے، مگر وہ کچھ ہی سٹوڈنٹس جو اسکے ساتھ شوق رکھتے ہیں،انکو ہی پڑھائی جاتی ہے، اور وہ بھی صرف ایم ایس آفس میں ہی صرف پڑھائی جاتی ہے۔
Rehmat_Bangash — اگست 15، 2012 1:34 شام
خوش آمدید اشفاق بھائی ، یہ جان کر خوشی ہوئی آپ ماشاءاللہ صوابی میں کام کر رہیے ہیں۔
Arsal — اگست 15، 2012 2:18 شام
اشتیاق علی صاحب بہت اچھا کام کر رہے ہیں آپ
حسیب نذیر گِل — اگست 15، 2012 2:31 شام
خوش آمدید اشفاق علی
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%DA%86%DA%BE-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA.53173/