کچھ میرے بارے میں

علامہ — اکتوبر 3، 2010 12:50 شام
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:
محترمین!
میں ایک کمپوزر ہوں جو کہ اردو، عربی اور انگلش کتابیں کمپوز کرتا ہوں۔ بس دن رات کمپیوٹر پر بیٹھ کر یہی کام ہے، اور ساتھ اردو فارمز پر حاضری دیتا رہتا ہوں، ماشاء اللہ یہاں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، بلکہ اگر یہ کہوں کہ تقریبآ جتنا کچھ سیکھا یہیں سے تو غلط نہ ہوگا۔ یہ فارمز بہترین دوست ہیں۔ بس اس ہی لیے یہاں حاضر ہوتا رہتا ہوں۔
شمشاد — اکتوبر 3، 2010 2:35 شام
اردو محفل میں خوش آمدید۔
اپنے متعلق اور بھی بتائیں، کہاں سے تعلق ہے، تعلم کتنی ہے؟ اور یہ کہ کس قسم کی کتابیں کمپوز کرتے ہیں؟
محمد وارث — اکتوبر 3، 2010 3:16 شام
خوش آمدید جناب!
کاشفی — اکتوبر 3، 2010 3:29 شام
خوش آمدید !
طالوت — اکتوبر 3، 2010 3:33 شام
خوش آمدید علامہ ۔
وسلام
آبی ٹوکول — اکتوبر 3، 2010 3:50 شام
علام صاحب ویلکم جناب
فرخ منظور — اکتوبر 3، 2010 4:41 شام
خوش آمدید علامہ صاحب!
علامہ — اکتوبر 3، 2010 4:59 شام
اردو محفل میں خوش آمدید۔
اپنے متعلق اور بھی بتائیں، کہاں سے تعلق ہے، تعلم کتنی ہے؟ اور یہ کہ کس قسم کی کتابیں کمپوز کرتے ہیں؟

جناب رہائش کراچی میں ہے، تعلیم کچھ خاص نہیں ہے، کتابیں تو ہر قسم کی ہی کر لیتے ہیں، ویسے زیادہ تر دینی کتب ہی ملتی ہیں، کیونکہ میرا تعلق جن پبلشرز سے ہے وہ دینی مکتبہ چلاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسکول کے پیپیر وغیرہ۔
آج کل نیٹ پر بھی کام کی ہی تلاش میں گھومتا ہوا ملتا ہوں۔
الف عین — اکتوبر 4، 2010 11:49 صبح
خوش آمدید علامہ، اپبا اصل نام سے تو آگاہ کریں، یہاں بڑے بڑے علامہ موجود ہیں، شاید آپ کو اس نام سے پکارنا گوارا نہ کریں (میرے علاوہ!!!!)
علامہ — اکتوبر 4، 2010 8:36 شام
جناب میرا نام عبدالرحمن ہے۔
شمشاد — اکتوبر 5، 2010 8:55 صبح
عبد الرحمن صاحب اگر آپ کمپوزنگ کے کام میں ہیں تو پھر اردو محفل کی لائیبریری کے لیے خاصا کام کر سکتے ہیں۔
علامہ — اکتوبر 5، 2010 9:08 صبح
ان شاء اللہ، جناب میرا تو پروفیشن ہی یہ ہے، ضرور آپ بتائیں کیا اور کیسے کرنا ہے؟
شمشاد — اکتوبر 5، 2010 12:31 شام
ضرور آپ کو زحمت دیں گے۔ ذرا سخنور بھائی فارغ ہو جائیں، پھر کوئی کتاب برقیاتے ہیں۔
علامہ — اکتوبر 5، 2010 4:33 شام
انتظار رہے گا۔
ناعمہ عزیز — اکتوبر 5، 2010 4:46 شام
خوش آمدید بھیا:)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%DA%86%DA%BE-%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA.31713/