کھوکھر حاضر ہے

کھوکھر — نومبر 6، 2012 12:47 شام
السلام علیکم
جی جناب آخر کار ہم بھی تعارف دینے آگئے :aadab:
جب ہم اس دنیا میں تشریف لائے تو ہمارا نام ہمارے والدین نے رکھا جو کہ کچھ عرصہ بعد خالہ نے آکر فورا تبدیل کر دیااور ہم اس بات سے بلکل بے خبررہے تھے
smileys-sad-052448.gif
بحرحال اب ہم احمد کھوکھر کے نام سے جانے جاتے ہیں :hatoff:

اردو محفل کا پتہ یہاں کی مشہور صارفہ خوشی جی سے پتہ چلا تھا ،گوکہ یہاں آئے دو سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے لیکن یہاں میں اکٹف نہیں رہا لیکن اب انشاءاللہ یہاں سے غیر حاضری نہیں ہوگی
بچپن واہ کینٹ میں گزرا اور پھر ہم لاہور آگئے اور ابھی تک لاہور نے ہمیں نہیں چھوڑا۔۔
مصروفیت کے لیے چھوٹا سا کاروبار کر رہا ہوں جو اللہ کے فضل سے ٹھیک چل رہا ہے،حالنکہ حکومت وقت کی پوری کوشش ہے سب کاروبار ختم کردیں۔
میں بور سا انسان ہوں یہاں گپ شپ کے لیے آجاتا ہوں ، شاعری سے بہت دور بھاگتا ہوں،
cxAYu.gif

کسی زمانے میں ٹکٹیں جمع کرنے کا شوق تھا اب وہ بھی ختم ہوگیا ہے اب واحد مشغلہ نیٹ ہی ہے
میرے خیال سے تعارف تو ہوگیا ۔شکر ہے میرا اکاونٹ سیٹ اپ 100 ٪ ہوگیا یاہووووووووو
smileys-happy-783140.gif

ششماد بھائی میرا سیٹ اپ مکمل ہوگیا اب بتائیں کیا انعام ملنا ہے ؟؟؟
غ۔ن۔غ — نومبر 6، 2012 12:53 شام
ہم مغزل کی جانب سے آپ کو محفل میں باضابطہ تعارف اور آمد پرباضابطہ خوش آمدید کھوکھر بھائی
مبارک ہو آپ کی بھی سینچری مکمل ہوگئی
کھوکھر — نومبر 6، 2012 12:57 شام
میں نے سوچا آپ نے 80 سے 100 پر چھلانگ لگالی ہے تو ہم کیوں پیچھے رہیں
شمشاد — نومبر 6، 2012 12:58 شام
ابھی دیکھیے گا انعام کے طور پر آپ کتنے خوش آمدید ملتے ہیں۔
واہ کینٹ میں کس سلسلے میں رہے؟
عاطف بٹ — نومبر 6، 2012 1:00 شام
کھوکھر صاحب، خوش آمدید۔
تعجب ہے کہ آپ لاہور میں ہیں اور گزشتہ عید ملن پارٹی پر آپ آئے ہی نہیں۔
واہ کینٹ میں کس سن تک رہے آپ؟
کھوکھر — نومبر 6، 2012 1:00 شام
سوکھے خوش آمدید پر ٹرخانہ ہے
ابو کی جاب ایچ ایم سی ٹیکسلا میں تھی اسکے بعد جب اپنا کاروبار شروع کیا تو واہ شیفٹ ہوگئے تھے
غ۔ن۔غ — نومبر 6، 2012 1:02 شام
میں نے سوچا آپ نے 80 سے 100 پر چھلانگ لگالی ہے تو ہم کیوں پیچھے رہیں
تو گویا اس حرکت کی برکت ہم بنے:heehee:
کھوکھر — نومبر 6، 2012 1:04 شام
کھوکھر صاحب، خوش آمدید۔
تعجب ہے کہ آپ لاہور میں ہیں اور گزشتہ عید ملن پارٹی پر آپ آئے ہی نہیں۔
واہ کینٹ میں کس سن تک رہے آپ؟
اب تو صدیاں بیت گئیں وہاں سے آئے ہوئے
کہاں ہوئی تھی عید ملن پارٹی؟؟؟
کھوکھر — نومبر 6، 2012 1:05 شام
تو گویا اس حرکت کی برکت ہم بنے:heehee:
جی کسی حد تک ،دوسرا روز 80٪ لکھا آتا تھا میں نے سوچا آج 100٪ کر ہی لوں
عاطف بٹ — نومبر 6، 2012 1:05 شام
اب تو صدیاں بیت گئیں وہاں سے آئے ہوئے
کہاں ہوئی تھی عید ملن پارٹی؟؟؟
انارکلی میں۔ محفل میں بہت شور مچا رہا اس حوالے سے۔
انیس الرحمن — نومبر 6، 2012 1:06 شام
KwULv.png
کھوکھر — نومبر 6، 2012 1:07 شام
انارکلی میں۔ محفل میں بہت شور مچا رہا اس حوالے سے۔
غور نہیں کیا چلیں پھر سہی
کھوکھر — نومبر 6، 2012 1:08 شام
یہ کون سے کوڈ ہیں
smileys-thinking-082618.gif
عاطف بٹ — نومبر 6، 2012 1:10 شام
غور نہیں کیا چلیں پھر سہی
جی ضرور۔ نئی عید ملن پارٹی کے لئے تجاویز زیر غور ہیں اور اس بار آپ ضرور آئیے گا!
تبسم — نومبر 6، 2012 1:20 شام
السلام علیکم
جی جناب آخر کار ہم بھی تعارف دینے آگئے :aadab:
جب ہم اس دنیا میں تشریف لائے تو ہمارا نام ہمارے والدین نے رکھا جو کہ کچھ عرصہ بعد خالہ نے آکر فورا تبدیل کر دیااور ہم اس بات سے بلکل بے خبررہے تھے
smileys-sad-052448.gif
بحرحال اب ہم احمد کھوکھر کے نام سے جانے جاتے ہیں :hatoff:

اردو محفل کا پتہ یہاں کی مشہور صارفہ خوشی جی سے پتہ چلا تھا ،گوکہ یہاں آئے دو سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے لیکن یہاں میں اکٹف نہیں رہا لیکن اب انشاءاللہ یہاں سے غیر حاضری نہیں ہوگی
بچپن واہ کینٹ میں گزرا اور پھر ہم لاہور آگئے اور ابھی تک لاہور نے ہمیں نہیں چھوڑا۔۔
مصروفیت کے لیے چھوٹا سا کاروبار کر رہا ہوں جو اللہ کے فضل سے ٹھیک چل رہا ہے،حالنکہ حکومت وقت کی پوری کوشش ہے سب کاروبار ختم کردیں۔
میں بور سا انسان ہوں یہاں گپ شپ کے لیے آجاتا ہوں ، شاعری سے بہت دور بھاگتا ہوں،
cxAYu.gif

کسی زمانے میں ٹکٹیں جمع کرنے کا شوق تھا اب وہ بھی ختم ہوگیا ہے اب واحد مشغلہ نیٹ ہی ہے
میرے خیال سے تعارف تو ہوگیا ۔شکر ہے میرا اکاونٹ سیٹ اپ 100 ٪ ہوگیا یاہووووووووو
smileys-happy-783140.gif

ششماد بھائی میرا سیٹ اپ مکمل ہوگیا اب بتائیں کیا انعام ملنا ہے ؟؟؟
ویلکم
:applause::applause::applause::applause: :applause:
یہ رہا آپ کا گفٹ
xen9t1.jpg
محمد بلال اعظم — نومبر 6، 2012 1:22 شام
خوش آمدید کھوکھر بھائی۔
کھوکھر — نومبر 6، 2012 1:22 شام
کیا ہے اس میں ؟؟؟
تبسم — نومبر 6، 2012 1:28 شام
کھول کر دیکھ لیں
کھوکھر — نومبر 6، 2012 1:31 شام
نہیں کھل رہا نا
smileys-sad-462017.gif
تبسم — نومبر 6، 2012 1:35 شام
افففففففففففففففففف اتنا بھی نہیں کر پائے آپ
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%DA%BE%D9%88%DA%A9%DA%BE%D8%B1-%D8%AD%D8%A7%D8%B6%D8%B1-%DB%81%DB%92.56099/